پیسے کمائیں مفت پر کیسے ؟؟؟؟؟‌

فر حان

محفلین
اسلام و علیکم بھائی یہ ایک سائیٹ پتہ چلی ہے پیسے کمانے کے لیے میری ان باتوں میں معلومات ذرا کم ہی ہیں لنک دے رہا ہوں کوئی بھائی ذرا چیک کرے اور بتاے فراڈ ہے یا ٹھیک ہے اور استعمال کیسے کرنی ہے ۔
http://www.cashfiesta.com

اور اگر کوئی اور ایسی سائیٹ موجود ہے جس سے پیسے کمائے جا سکتے ہوں تو اس کا بھی لنک ارسال فرمادیں شکریہ
 

فرضی

محفلین
سائیٹ تو بے شک پیسے کمانے کی ہے لیکن آپ کے اور میرے لیے نہیں بلکہ سائٹ اونرز کے لیے۔:) ایسی سائٹ سے دور ہی رہا جائے تو اچھا ہے۔
 

فر حان

محفلین
جس کام کا معلوم نہ ہو اس کے پوچھنے میں ہی عافیت ہوتی ہے اچھا ہو میں نے پوچھ لیا ۔آپ کا بہت شکریہ فرضی بھائی
 

عباد1

محفلین
کوئی بھی ویب سائٹ ایسی نہیں ہوتی کہ آپ وہاں جائیں اور وہ نوٹ آپ کے نام پر ارسال کر دیں :grin:
اگر کام آتا ہو تو ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں- پیسے تو ملتے ہیں پر محنت کرنی پڑتی ہے جس کی ہمیں عادت نہیں۔
 
کوئی بھی ویب سائٹ ایسی نہیں ہوتی کہ آپ وہاں جائیں اور وہ نوٹ آپ کے نام پر ارسال کر دیں :grin:
اگر کام آتا ہو تو ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں- پیسے تو ملتے ہیں پر محنت کرنی پڑتی ہے جس کی ہمیں عادت نہیں۔

خوب کہا :)
 

مغزل

محفلین
روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسبِ کمال کُن کہ عزیزِ جہاں شوی۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
یار یہ سب جھوٹ‌ہوتا ھے ۔ جن ویب سایٹس پر کوی کام ہو ، جیسے سی پلس پلس کی کوڈند ، پی ایچ پی کا کام ، جاوا کا کام ، فوٹو شاپ کا کام ، آڈیو وڈیو سٹریمنگ اور فارمیٹس کا کام ان سے کمای کی جا سکتی ہے مگر اس میں کافی محنت اور ہنر چاہیے لیکن یہ جو سایٹس ہیں جن میں کہتے ہیں صرف سافٹ ویر چلا لو پیسے کماو یہ سب فراڈ ہوتا ھے ۔ آپ باریکی سے ان کے اعدادو شمار جمع کریں تو ایک بہت دلچسپ بات معلوم ہو گی اور وہ یہ ھے کہ جتنے پیسے یہ سایٹ والے یوزر کو دینے کا وعدہ کرتے ہیں اصل میں وہ خود بھی اتنے نہیں‌کما رہے ہوتے
وہ دوسرے کو یسے دیں جب وہ خود اتنا زیادہ نہیں کما رہے ۔
میرے بھائیو میری آپ سب سے گزارش ھے کہ یہی چیز ہم مسلمانوں‌کو لیکر ڈوب رہی ہے کہ ہم چاہتے ہیں بغیر محنت ملتا رھے ، اسی چکر میں رہا سہا بھی گنوا دیتے ہیں ہم ۔ محنت سے کمائیں یقینا کمائی بھی ہو گی اور سکون بھی ۔
میں ان سایٹس کے چکر میں کافی عزت حاصل کر چکا ہوں لیکن کبھی ایک پیسہ ہاتھ نہیں‌لگا ، میری طرح عقلمندی سے بچیں اور اس چکر میں آئیں ہی مت ۔
 
Top