پیشگی معذرت۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پیغام میں دوسری مرتبہ ٹائپ کر رہا ہوں۔ ابھی اس فورم میں کچھ bugs ہیں، وقت کے ساتھ ہی بہتری آئے گی۔

ہوسکتا ہے کہ فورم کی ڈیٹابیس پر میری طبع آزمائیوں کے باعث اس فورم کے کچھ ارکان یہاں تک رسائی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میں اس کے لیے پیشگی معذرت طلب کرتا ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی فورم کی ڈیٹابیس پر کام ہو جائے گا تو لاگ ان نیم اور پاس ورڈ متاثرہ افراد کو گھر کے دروازے پر آ کر دوں گا۔

فورم پر ایک ساتھ مختلف فونٹس کا استعمال کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو رہا ہے۔ میرا خیال ہے فی الحال میں تمام فورم کے سٹائل میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ پہلے شامل کردیتا ہوں۔ اگرچہ نفیس ویب نسخ کا نیا ورژن آ گیا ہے لیکن کئی لوگ ابھی تک پرانا ورژن ہی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی الفاظ صحیح طور پر دکھائی نہیں دیتے۔

حارث نے میری توجہ اس بات کی جانب دلائی تھی کہ کچھ لوگ اردو ٹائپنگ کے لیے فونیٹک کی بورڈ کی بجائے ونڈوز کا سٹینڈرد کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ میں اردو ویب پیڈ میں مختلف کی بورڈ لے آؤٹس کو سپورٹ کرنے پر کچھ عرصہ کام کرتا رہا ہوں۔ میں اس کام کو اب تک بوجہ مصروفیت مکمل نہیں کرسکا ہوں۔ اب کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچاؤں تاکہ ممبر خواتین و حضرات اپنی مرضی کے کی بورڈ لے آؤٹ کے ذریعے ٹائپنگ کر سکیں۔
 

جہانزیب

محفلین
اسلام و علیکم
نبیل بھائی میرے خیال میں فورم کے سب سلور تھیم پر اردو نسخ ہی زیادہ جچ رہا ہے اور جو حارث نے کہا ہے وہ بھی فونیٹک کی بورڈ ہے مگر وہ انپیج کے فونیٹک سے تھوڑا مختلف ہے مثلا
shft+s سے ش
shft+j سے خ
x سے ص
shft+x سے ض
h سے ہ
o سے ھ

میں خود یہی کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اور اس پر مہارت بھی ہے البتہ اگر کسی کے پاس windows xp موجود ہیں اور اردو زبان انسٹال ہے اور آپ اس کی بورڈ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ریڈیو بٹن میں انگلش کو نشاندہ کر کے ٹاسک بار میں UR کر کے اپنے ونڈوز والے کی بورڈ سے ہی لکھ سکتے ہیں میں بھی اب یوں ہی لکھ رہا ہوں کیونکہ اس میں عادت ہو چکی ہے
اللہ نگہبان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top