پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں

محسن حجازی

محفلین
رلا دیا احمد فراز نے۔۔۔۔ کیا حساس دل پایا ہے۔۔۔ کیا نظر پائی ہے۔۔۔ اللہ سلامت رکھے۔۔۔ ایسے جیسے یہ نوحہ میرے اپنے دل سے نکلا ہو۔۔۔
 
پاک فوج کو سلام

پاک فوج کو سلام اور مبارک کہ اپنے ہی ملک کو فتح کررہے ہیں اپنی رعیت کو دشمن بنایا ہوا ہے۔
لیکن اس میں عام فوجی کا تو قصور نہیں صرف چند جنرلوں کی وجہ سے یہ ادارہ بدنام ہے۔
 
احمد فراز کی نظم جو انہوں‌ نے پاک فوج کیلئے لکھی۔


میں نے اب تک تمھارے قصیدے لکھے
اورآج اپنے نغموں سے شرمندہ ہوں
اپنے شعروں کی حرمت سے ہوں منفعل
اپنے فن کے تقاضوں سے شرمندہ ہوں
اپنےدل گیر پیاروں سےشرمندہ ہوں
جب کبھی مری دل ذرہ خاک پر
سایہ غیر یا دست دشمن پڑا
جب بھی قاتل مقابل صف آرا ہوئے
سرحدوں پر میری جب کبھی رن پڑا
میراخون جگر تھا کہ حرف ہنر
نذر میں نے کیا مجھ سے جو بن پڑا
آنسوؤں سے تمھیں الوداعیں کہیں
رزم گاہوں نے جب بھی پکارا تمھیں
تم ظفر مند تو خیر کیا لوٹتے
ہار نے بھی نہ جی سے اتارا تمھیں
تم نے جاں کے عوض آبرو بیچ دی
ہم نے پھر بھی کیا ہےگوارا تمھیں
سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
جن کا خوں منہ پہ ملنے کو تم آئے تھے
مامتاؤں کی تقدیس کو لوٹنے
یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
ان کی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
ان کی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
اس کا انجام جو کچھ ہوا سو ہوا
شب گئی خواب تم سے پریشاں گئے
کس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
تیغ در دست و کف در وہاں آئے تھے
طوق در گردن و پابجولاں گئے
جیسے برطانوی راج میں گورکھے
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے
پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا
خلقت شہر کی دل دہی کےلیئے
گو میرے شعر زخموں کے مرہم نہ تھے
پھر بھی ایک سعی چارہ گری کیلئے
اپنے بے آس لوگوں کے جی کیلئے
یاد ہوں گے تمھیں پھر وہ ایام بھی
تم اسیری سے جب لوٹ کر آئے تھے
ہم دریدہ جگر راستوں میں کھڑے
اپنے دل اپنی آنکھوں میں بھر لائے تھے
اپنی تحقیر کی تلخیاں بھول کر
تم پہ توقیر کے پھول برسائے تھے
جنکے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا
ظلم کی سب حدیں پاٹنے آگئے
مرگ بنگال کے بعد بولان میں
شہریوں کے گلے کاٹنے آگئے
ٓاج سرحد سے پنجاب و مہران تک
تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
اتنی غارتگری کس کی ایما پہ ہے
کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو
کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے
کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
کیا خبر تھی کہ اے شپرک زادگاں
تم ملامت بنو گے شب تار کی
کل بھی غا صب کے تم تخت پردار تھے
آج بھی پاسداری ہے دربار کی
ایک آمر کی دستار کے واسطے
سب کی شہ رگ پہ ہے نوک تلوار کی
تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہیں
پپڑیوں پر جمی پپڑیاں خون کی
کہ رہی ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا
پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
اب سبھی بے ضمیروں کے سر چاہیئے
اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں

زبردست۔
شکریہ خاور صاحب
 

خرم

محفلین
احمد فراز کو اپنی نوکری چاہئے اور بس۔ اسی فوجی حکومت میں مدتوں‌عیش کرتے رہے ہیں اور پھر حصہ نہ ملنے پر روٹھ گئے۔
باقی رہ گئی بات فوج اور فوجیوں کی تو جنرلوں کو ایک منتخب حکومت کا ماتحت بن کر رہنا سکھانا ہوگا اور انہیں یہ سیکھنا ہوگا۔ لیکن اس کے لئے ظالمان کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کے عوام جو اس ملک میں اللہ کے حقیقی نائب ہیں انہیں متحد ہو کر اپنے ملازمین کو آدابِ ملازمت سکھانے ہوں گے۔ لیکن آئی ایس آئی اور سی آئی اے پالے ہوئے افراد یہ ہونے مشکل سے ہی دیں گے۔ کوشش کریں گے اور چاہیں گے کہ عوام اور فوج کو لڑا دیں تاکہ ان کی دال روٹی چلتی رہے۔ کچھ کی فوج کی طرف داری کرکے اور کچھ کی فوج کو گالی دے کر۔
 

ظفری

لائبریرین
[
Every security system grows and flourishes in respect to potential threats to it.If one is able to understand this,he will understand the reality of politics across the globe,otherwise he will be subject to ambiguity.Friends i've understood one thing in my life i.e Life is much bigger and vast than we use to imagine or assume.Pakistanis have been told the nonsense for last 60 years and we sometime refuse to digest certain things which are evident and clear to few who are undoubtedly above average.I have so many things to share and express,as goes the Latin saying"Ars longa,Vita Brevis"but time is sometime against us.I want to conclude this endless discussion,all i wish and desire a free,democratic(not the so called guided and controlled democracy under Millatry's umbrella,covertly and overtly)Pakistan.I want an end to enmity between India and Pakistan which is artificially sponsored by Pakistani millatry establishment to their own corporate and vested interests.Pakistanis could live a much better life if South Asia becomes a free economic region,with open borders and common defence.Our rulers have deceived us with artificially creating hatred towards our neighbour with a billion population.We have to take an example from European Union and Asean countries who are undoubtedly nations with a vision into future.What is happening across the globe, is a curse of Millatry beauracracy.Iraq is a clear example of it.These men in uniforms create enemies and threats to tackle them and to grow eventually.This is what happening in Pakistan.Pakistan Army the so called defender of the nation is infact the worst enemy of Pakistani people.One day you will realize this,but then it might be late.Through state propaganda they have confused us,they discredited our politicians.Pakistan's political confusion and uncertanity is a planned scenario by Pakistan's Army.Pakistan Army has been sponsoring many sectarian,ethnic and fascist orgainsations to politically divide and confuse the masses.They have blocked every true information and posed themselves as our Saviours and protectors but they are our worst enemy.But one thing is for sure they have never won a war and won't won any.So future of Pakistan lies with prosperity,freedom and true democratisation of Pakistani society.Time has come to act and act decisively۔
[Pakistan Army has its vested interests in the continuty of Kashmir problem.
The problem is Army can't tolerate democracy and it sabotages every developement in this area.I salute the Lawyers who are carrying struggle on against corrupt(morally,legally,ethically and constitutionally)government under the umbrella of millatry rulers.others is not ruling Pakistan but it's the power hungry,immoral,unscrupulous and inhuman army generals who are making this country a mess.

:mad::mad::mad:
 

زیک

مسافر
کوئی طریقہ ہوتا کہ احمد فراز سے اب "ضرب عضب" کے بارے میں رائے لی جاتی!
یہ فاٹا میں پہلا آرمی اپریشن نہیں تھا اور میری ناقص معلومات کے مطابق اس کے نتائج بھی پچھلے اپریشنز سے خاص مختلف نہیں۔ ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ اس اپریشن نے راحیل شریف کو نجات دہندہ قرار دئے جانے میں بہت مدد کی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ فاٹا میں پہلا آرمی اپریشن نہیں تھا اور میری ناقص معلومات کے مطابق اس کے نتائج بھی پچھلے اپریشنز سے خاص مختلف نہیں۔ ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ اس اپریشن نے راحیل شریف کو نجات دہندہ قرار دئے جانے میں بہت مدد کی۔

زیک بھائی، میری دلچسپی یہ جاننے میں ہے کہ پاکستان کو اور پاکستان کے بے گناہ افراد جن کے گلے کاٹنے شروع کر دئیے گئے تھے اور پورے ملک میں شہر شہر قریہ قریہ جو دھماکوں اور دہشت گردی کا شکار ہو رہے انہیں نجات ملی یا نہیں یا کس حد تک فوائد حاصل ہوئے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
احمد فراز نے بے گناہوں کے گلے کاٹنے والوں اور معصوم بچوں اور انسانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں اور انہیں زندگی کے حق سے بغیر کسی جرم کے محروم کر دینے والوں کو بھی اپنے کلام میں جگہ دی یا نہیں؟
(اگر دی تو وہ بھی شیئر کر دے کوئی یہاں)
 

سید ذیشان

محفلین
احمد فراز نے بے گناہوں کے گلے کاٹنے والوں اور معصوم بچوں اور انسانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں اور انہیں زندگی کے حق سے بغیر کسی جرم کے محروم کر دینے والوں کو بھی اپنے کلام میں جگہ دی یا نہیں؟
(اگر دی تو وہ بھی شیئر کر دے کوئی یہاں)
شگفتہ بہن یہ کافی پرانی نظم ہے۔ غالباً 71 کی جنگ کے بعد لکھی گئی ہے۔
 

مخلص انسان

محفلین
جتنے بھی دہشت گرد ہلاک ہوتے ہیں یا جو بھی کامیابی آپریشن ضرب عضب کو ملتی ہے وہ تمام خبریں آئی ایس پی آر کے تحت میڈیا کو ملتی ہیں ، نہ کوئی تصویر اور نہ ہی کوئی معلومات کسی آزاد ذرائع سے ملتی ہے ، اتنی بمباری ہوتی ہے پھر بھی ایک آدھ ڈرون حملہ ہو ہی جاتا ہے اور پھر سب سے بڑی بات ہماری ایجنسیاں کتنا سچ بولتی ہیں اس کا ہم کرچی والے زیادہ بہتر جانتے ہیں
 

مخلص انسان

محفلین
زیک بھائی، میری دلچسپی یہ جاننے میں ہے کہ پاکستان کو اور پاکستان کے بے گناہ افراد جن کے گلے کاٹنے شروع کر دئیے گئے تھے اور پورے ملک میں شہر شہر قریہ قریہ جو دھماکوں اور دہشت گردی کا شکار ہو رہے انہیں نجات ملی یا نہیں یا کس حد تک فوائد حاصل ہوئے؟
جب مشرف کی حکومت تھی تو سارا ملک دہشت گردی میں مبتلا تھا جب پی پی کی گورمنٹ آئی تو پنجاب کے علاوہ تینوں صوبے اور جب آج نواز شریف کی حکومت ہے تو تو پورا ملک محفوظ ہے ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے
دراصل ہماری ایجنسیاں دہشت گردوں کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتی ہیں اور ان سے پیسا بناتی ہیں ۔ خود کو نمبر ون سمجھتی ہیں اور ہیں کچھ بھی نہیں
 

زیک

مسافر
زیک بھائی، میری دلچسپی یہ جاننے میں ہے کہ پاکستان کو اور پاکستان کے بے گناہ افراد جن کے گلے کاٹنے شروع کر دئیے گئے تھے اور پورے ملک میں شہر شہر قریہ قریہ جو دھماکوں اور دہشت گردی کا شکار ہو رہے انہیں نجات ملی یا نہیں یا کس حد تک فوائد حاصل ہوئے؟
آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز حقیقت نہیں ہوتے۔ دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے مگر کسی کو علم نہیں کہ یہ کام صحیح ہوا ہے یا ہمیشہ کی طرح نامکمل۔ اچھے اور برے دہشتگرد آرمی کی نظر میں آج بھی موجود ہیں۔
 
Top