پیشہ

علی بابا

محفلین
موجودہ پیشہ:‌میکینیکل انیجنئرنگ۔ کچھ عرصہ پہلے ایک آٹوموٹِو کمپنی کے کؤالٹی ڈپارٹمنٹ میں‌کام شروع کیا ہے۔ (ایک سوال:‌“انجنیئر“ کو تو اردو میں‌“مہندس“ کہتے ہیں، لیکن “انجینئرنگ“ کو کیا کہتے ہیں؟)

پسندیدہ پیشہ:‌ایک سے زیادہ ہیں۔ ا) انجینئرنگ، موجودہ پیشہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ ب) صحافی۔ ج)‌ سیاستدان۔
پتا نہیں‌سیاست کو پیشہ کہیں‌گے یا نہیں۔ ویسے مجھے پتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں‌اتنے ٹیڑھے کام ہوتے ہیں کہ الامان الحفیظ۔
 
علی بابا

محفلین
کیا واقعی؟
یہ لفظ تو کسی عربی لغت سے چسپاں ( paste) کیا ہوا لگا رہا ہے۔ برخلاف اس لفظ کے، اردو میں‌دو چشمی ہ سے کوئی لفظ شروع نہیں‌ہوتا، اور نہ ہی اس لفظ جیسی ت پر ختم ہوتا ہے۔ پھر ‘ہندسہ‘ کا لفظ اردو میں Digit کے لئیے مخصوص ہے۔
ممکن ہے کہ انجنئرنگ کا ترجمہ ‘مہندسی‘ ہو؟!
 
علی بابا

محفلین
اس فورم کی اچھی بات یہ ہے کہ یہاں‌زیادہ تر افراد ‘بابا‘ ہی ہیں۔ ورنہ جس پاکستانی فورم پر بھی جائیں، وہ بچوں‌سے بھرا ہؤا ملتا ہے۔
دوسری اچھی بات اس فورم کی یہ ہے کہ یہاں‌زیادہ تر افراد یا تو پاکستان میں‌ہیں‌یا انہوں‌نے پاکستان میں‌کافی وقت گزارا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کے بارے میں‌زیادہ حقیقت پسندانہ رائے رکھتے ہیں، بجائے ان افراد کے کہ جو باہر ممالک میں‌پلے بڑھے ہوں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
میں نے سوچا تانا بانا کافی دیر سے کسی جواب کی راہ تک رہا ہے، کیوں نہ اس کو ذرا تازہ کر دیں۔

ویسے تو میں اس وقت ریٹائرڈ ہوں لیکن میرا پسندیدہ اور موجودہ پیشہ مترجم کا ہے جو میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنایا ہے۔ اور الحمدللہ اس سے کافی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پسندیدہ پیشہ: اوپن ہارٹ سرجری
موجودہ پیشہ: کمپیوٹر پڑھانا اور کمپیوٹر سافٹ وئیر انجینئر
قیصرانی
 
موجودہ پیشہ:‌میکینیکل انیجنئرنگ۔ کچھ عرصہ پہلے ایک آٹوموٹِو کمپنی کے کؤالٹی ڈپارٹمنٹ میں‌کام شروع کیا ہے۔ (ایک سوال:‌“انجنیئر“ کو تو اردو میں‌“مہندس“ کہتے ہیں، لیکن “انجینئرنگ“ کو کیا کہتے ہیں؟)

پسندیدہ پیشہ:‌ایک سے زیادہ ہیں۔ ا) انجینئرنگ، موجودہ پیشہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ ب) صحافی۔ ج)‌ سیاستدان۔
پتا نہیں‌سیاست کو پیشہ کہیں‌گے یا نہیں۔ ویسے مجھے پتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں‌اتنے ٹیڑھے کام ہوتے ہیں کہ الامان الحفیظ۔

اردو میں انجنیر کوتومہندس کہتے ہیں جیساکہ آپ نے تحریر فرمایا ہے لیکن انجنیرنگ کو ہندسہ نہیں بلکہ ہندسیات کہتے ہیں کیونکہ عندسہ یا علم ہندسہ اردومیں جیومیٹری کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔

ہاں عربی میں انجنیرنگ کے لیے ہندسہ کالفظ ہی استعمال کیا جاتاہے ۔واللہ اعلم
 
Top