پیغامات کا شکریہ ادا کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ دوست ایک دوسرے کی تحاریر کی تعریف کرتے ہوئے من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو کا سا سماں پیدا کر دیتے ہیں۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے آپ کے لیے دوسروں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرنے کا موڈ نصب کیا ہے۔ اب آپ کو ہر پوسٹ کے ساتھ Thanks کا بٹن نظر آئے گا جسے کلک کرنے سے اس پوسٹ پر اس کے ارسال کرنے والے کا ایک مرتبہ شکریہ ادا ہوگا۔ ان اظہارات تشکر کی تعداد آپ کے پروفائل میں بھی ظاہر ہوگی۔ اس اظہار تشکر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیج ریفریش نہیں ہوگا۔ اس موڈ میں Ajax کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت پیج ریفریش ہوئے بغیر ہی شکریہ ادا کرنا ممکن ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں کہ اس پوسٹ کا کتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ :grin:
 
الف عین

لائبریرین
اچھا موڈ ہے نبہیل۔ میں نے نبیل کو شکرئے کے اظہار کے ساتھ تجرباتی طور پر محب کا بھی شکریہ ادا کر دیا ہے۔ ویسے اس کا جواب مزے کا تھا بھی۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ کیا راز ہے نبیل۔ میرے کھاتے میں‌چار تشکر موجود ہیں لیکن لکھا ہے کہ صفر پیغامات میں صفر مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا؟؟؟ اگر یہ بگ ہے تو میری اس پوسٹ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا!!!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل۔۔۔ تشکر اس تعداد کے لئے ۔۔۔جب جب آپ کسی دوسرے رکن ، اراکین کو کہیں ، یعنی آپ کی جانب سے
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت خوب نبیل بھائی ایک تجویز ہے ایک تو انگریزی کے الفاظ اردو میں کریں اور دوسری ناپسند یا اس جیسا دوسرا ٹیگ بھی ایڈ کرلیں
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

آپ دوست ایک دوسرے کی تحاریر کی تعریف کرتے ہوئے من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو کا سا سماں پیدا کر دیتے ہیں۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے آپ کے لیے دوسروں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرنے کا موڈ نصب کیا ہے۔ اب آپ کو ہر پوسٹ کے ساتھ Thanks کا بٹن نظر آئے گا جسے کلک کرنے سے اس پوسٹ پر اس کے ارسال کرنے والے کا ایک مرتبہ شکریہ ادا ہوگا۔ ان اظہارات تشکر کی تعداد آپ کے پروفائل میں بھی ظاہر ہوگی۔ اس اظہار تشکر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیج ریفریش نہیں ہوگا۔ اس موڈ میں Ajax کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت پیج ریفریش ہوئے بغیر ہی شکریہ ادا کرنا ممکن ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں کہ اس پوسٹ کا کتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ :grin:

نبیل صاحب، بہت شکریہ آپ کا۔

آپ بہت مزے مزے کے فیچرز کا اضافہ کرتے جارہے ہیں جو کہ واقعی قابلِ تحسین ہیں، مُوڈ، اعزازات اور اب تشکر، آپ تو چاند پہ چاند لگاتے ہی چلے جا رہے ہیں قبلہ۔ پیچ ریفریش نہ ہونے والا کام بھی بہت خوب ہے۔

اور ذرا اپنے شکریے جمع کر کے ضرور دیکھئے گا کہ احباب "حاجی" کو "حاجی" کہہ رہے ہیں یا نہیں۔:)

۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن نبیل بھائی ۔۔۔ ڈھونڈنا پڑ رہا ہے کہ کس نے کہاں کس پوسٹ میں لکھا یعنی کہا

اس کے کچھ حل کی فرمائش کی جا سکتی ہے کیا ۔۔۔ اک تو میں سُست اتنی ڈھونڈنے میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
معذرت کے ساتھ، سیدہ شگفتہ صاحبہ کے نبیل صاحب سے پہلے دخل در اندازی کررہا ہوں۔

آپ اپنی پروفائل دیکھیے، وہاں پر آپ کے جن پیغامات پر شکریہ ادا کیا گیا ہے انکی لسٹ آپ کو مل جائے گی۔

۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ویسے اسی طرح کا پوسٹس پر جھنجھلاہٹ‌ کا اظہار کرنے کے لیے بھی موڈ ہے۔ کیا خیال ہے اسے بھی نہ شامل کر لیا جائے؟ :)
 
ظفری

لائبریرین
نبیل بھائی ۔۔۔آپ نے صحیح سوچا اور میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ہم میں ویسے بھی تشکر کی صلاحیت کچھ کم ہی ہے ۔ کیوں نہ غصے یا جھنجھلاہٹ کا ایک موڈ بھی رکھا جائے ۔ کیونکہ سب سے زیادہ جنھجھلاہٹ تو منتظمین کو ہی ہوتی ہے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا موڈ ہے نبیل بھائی
اب زیادہ لمبا چوڑا شکریہ لکھنے کی بجائے ایک کلک سے ہی کام چل جایا کرئے گا۔
بہت شکریہ آپ کا۔
 
Top