پیغام رسانی کا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کا اردو ترجمہ مکمل

کافی محنتوں کے بعد ٹیلی گرام کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام مکمل ہوا۔ گزشتہ دو سال سے یہ کام جاری تھا دن رات کی مشقتوں کے بعد 10؍اکتوبر 2019ء کو یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچا۔۔۔۔۔۔ اب اردو سے محبت کرنے والوں کی انتظار کی گھڑی ختم۔ اب ہر فرد ٹیلی گرام کو اردو میں استعمال کر پائے گا۔
نیچے ایک لنک درج ہے جس پر کلک کرنےسے آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ ٹیلی گرام کو اردو زبان میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جو کہ تمام انٹرفیس کو اردو میں بدل دے گا۔ کیا آپ اردو میں ٹیلی گرام استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ تو آپ جواب میں Change کا بٹن دبا دیں۔ بس چند لمحوں میں ہی آپ کا ٹیلی گرام اردو میں ہوگا۔

یہاں کلک کر کے ٹیلی گرام کو اردو زبان میں منتقل کریں

سب سے ضروری بات یہ کہ ترجمہ میں یقیناً کئی جگہوں پر غلطیاں ہوں گی۔ اب یہ ٹیلی گرام صارفین کی ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی ترجمے کی غلطیاں دیکھیں مجھے آگاہ کر دیں تاکہ میں اس کی تصحیح کر لوں۔

ٹیلی گرام مقامیانہ پلیٹ فارم میں بھی آپ ترجمہ میں تصحیح و ترمیم کر سکتے ہیں۔

جاسم محمد طمیم محمد خلیل الرحمٰن الف عین باسم دوست
 
یاسر حسنین

محفلین
اکتوبر میں ہی یہ خبر مجھ تک پہنچ گئی تھی۔ اور یہ تبدیلی ابھی آفیشل ورژن کا حصہ نہیں بن سکی۔ مقامی طور پر ہی کوشش کی گئی ہے۔
یہ ترجمہ صرف آفیشل ٹیلی گرام ایپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ باقی ایپس جو ٹیلی گرام کی اے پی آئی کو استعمال کر رہی ہیں ان کے کافی سارے آپشنز، جو آفیشل ایپ میں موجود نہیں ہیں، اب بھی انگلش میں نظر آتے ہیں۔
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے نون آفیشیل ایپ میں آفیشیل ایپ کے علاوہ فیچرز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اسٹرنگز بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ چونکہ ان کے ان زائد اسٹرنگز کا ترجمہ نہیں ہوتا ہے وہ انگریزی میں ہی نظر آتے ہیں اور بقیہ جو ٹیلی گرام والے اسٹرنگز ہیں وہ اردو میں ہو جاتے ہیں۔

ٹیلی گرام آفیشیل کو ترجمہ کرنے کے بعد میں نے ٹیلی گراف جسے پلے اسٹور میں گراف میسنجر کہا جاتا ہے کے ڈیولپر سے بات کی اور ان کے ایپ کو بھی اردو میں ترجمہ کرنے کا بیڑا اٹھایا اور الحمدللہ ۵ لوگوں کے تعاون سے اس کا بھی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے، ابھی نظر ثانی کی جا رہی ، جہاں جہاں خامیاں ہیں اس کی درستگی کا کام چل رہاہے۔

میں نے ٹیلی گراف کا انتخاب اس لیے کیا کہ اس میں فیچرس بہت سارے ہیں اس کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ اس ایپ میں آپ اپنی پسندیدہ فونٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اردو رسم الخط کے لیے نستعلیق اور عربی کے لیے عربی رسم الخط فونٹ۔۔ یعنی بیک وقت عربی اور اردو کو خوشخط دیکھ سکتے ہیں۔
 
یاسر حسنین

محفلین
اردو رسم الخط کے لیے نستعلیق اور عربی کے لیے عربی رسم الخط فونٹ۔۔ یعنی بیک وقت عربی اور اردو کو خوشخط دیکھ سکتے ہیں۔
دراصل اس میں عربی اور اردو کے لیے الگ الگ فونٹ سیٹ نہیں ہوتے بلکہ سٹائلز کے لیے ہوتے ہیں
ریگولر، بولڈ، اٹیلک، مونو وغیرہ پر ہم اپنے حساب سے فونٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔
 
کافی محنتوں کے بعد ٹیلی گرام کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام مکمل ہوا۔ گزشتہ دو سال سے یہ کام جاری تھا دن رات کی مشقتوں کے بعد 10؍اکتوبر 2019ء کو یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچا۔۔۔۔۔۔ اب اردو سے محبت کرنے والوں کی انتظار کی گھڑی ختم۔ اب ہر فرد ٹیلی گرام کو اردو میں استعمال کر پائے گا۔
نیچے ایک لنک درج ہے جس پر کلک کرنےسے آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ ٹیلی گرام کو اردو زبان میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جو کہ تمام انٹرفیس کو اردو میں بدل دے گا۔ کیا آپ اردو میں ٹیلی گرام استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ تو آپ جواب میں Change کا بٹن دبا دیں۔ بس چند لمحوں میں ہی آپ کا ٹیلی گرام اردو میں ہوگا۔

یہاں کلک کر کے ٹیلی گرام کو اردو زبان میں منتقل کریں

سب سے ضروری بات یہ کہ ترجمہ میں یقیناً کئی جگہوں پر غلطیاں ہوں گی۔ اب یہ ٹیلی گرام صارفین کی ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی ترجمے کی غلطیاں دیکھیں مجھے آگاہ کر دیں تاکہ میں اس کی تصحیح کر لوں۔

ٹیلی گرام مقامیانہ پلیٹ فارم میں بھی آپ ترجمہ میں تصحیح و ترمیم کر سکتے ہیں۔

جاسم محمد طمیم محمد خلیل الرحمٰن الف عین باسم دوست
مابدولت ربط کلک کرنے کے بعد ویب سائٹ مطلوبہ پر قدم رنجہ فرمانے میں یکسر ناکام رہے کہ وا ہی نا ہوئی عزیزی سرفراز احمد !:):)
 
مابدولت ربط کلک کرنے کے بعد ویب سائٹ مطلوبہ پر قدم رنجہ فرمانے میں یکسر ناکام رہے کہ وا ہی نا ہوئی عزیزی سرفراز احمد !
کیا آپ کے سسٹم میں ٹیلی گرام موجود ہے؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو زبان کو تبدیل کرنے والا لنک کام کرنا چاہیے۔

ٹیلی گرام مقیامانا پلیٹ فارم موبائل میں نہیں کھلتا۔
 
مابدولت نے ونڈوز میں کارروائیء ہذا عمل میں لائی تھی اور ٹیلی گرام نصب نہیں ہے ۔
جب نصب ہی نہیں ہے تو کیسے ہو گا ترجمہ۔
یہ بتا دوں کہ ترجمہ کا کام اینڈروئیڈ سسٹم کے لیے کیا گیا ہے۔ ٹیلی گرام ڈیسک ٹاپ کا ترجمہ کا کام جاری ہے۔
اگر آپ ڈیسک ٹاپ پر ٹیلی گرام کو اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آپ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 10 ہے تو آپ Unigram استعمال کر سکتے ہیں، اسے نصب کرنے کے بعد اس لنک پر کلک کریں، اردو ترجمہ ہو جائے گا۔
 
مائیکروسافٹ ٹرمنالوجی سے کچھ مدد مل سکے گی اگر نئی اصطلاحات کے ترجمہ میں مشکل ہو تو۔
انگریزی اصطلاحات جیسے وائبریٹ کو تھرتھراہٹ کیا جا سکتا تھا۔ اس کے لیے بھی شاید مندرجہ بالا سے مدد مل سکے۔
واہ زبردست! بہت ہی اہم معلومات فراہم کی آپ نے۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا :flower:
 
مائیکروسافٹ ٹرمنالوجی سے کچھ مدد مل سکے گی اگر نئی اصطلاحات کے ترجمہ میں مشکل ہو تو۔
انگریزی اصطلاحات جیسے وائبریٹ کو تھرتھراہٹ کیا جا سکتا تھا۔ اس کے لیے بھی شاید مندرجہ بالا سے مدد مل سکے۔
ان دنوں میرا اردو محفل کی طرف واپس آنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ترجمہ کے کام میں آپ جیسے ماہرین کا تعاون ملے۔ چونکہ میں جانتا ہوں کہ یہاں پر کئی افراد ہیں جو اردو کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں یہاں رہتے ہوئے مجھے مزید تعاون ملتا رہے گا نیز نئے تجربات بھی حاصل ہوں گے۔ ان شاء اللہ
 
یاسر حسنین

محفلین
معاف کیجئے گا کیا ٹیلی گرام اب بھی استعمال ہوتا ہے؟
یہ والا نہیں ہوتا
uk8w3Qr.jpg

اس کی بجائے یہ استعمال ہوتی ہے
ukuOsQb.jpg
 
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
اس ایپ میں آپ اپنی پسندیدہ فونٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اردو رسم الخط کے لیے نستعلیق اور عربی کے لیے عربی رسم الخط فونٹ۔۔ یعنی بیک وقت عربی اور اردو کو خوشخط دیکھ سکتے ہیں۔
کیا اس کے لئے نستعلیق اور عربی فونٹ سسٹم پر انسٹال ہونا ضروری ہے؟
 
کیا اس کے لئے نستعلیق اور عربی فونٹ سسٹم پر انسٹال ہونا ضروری ہے؟
سسٹم پر انسٹال ہونا ضروری نہیں بلکہ اسی فولڈر میں ہونا ضروری ہے جہاں سے فونٹ کو آپ نے اپلائی کیا ہو۔
اس کی رہنمائی کے لیے ٹیلی گرام کے بابائے آدم کہے جانے والے راہی حجازی صاحب کی ویڈیو سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اوّل تو اگر آپ اب تک ٹیلی گرام استعمال نہیں کر رہے ہیں تو اس کا استعمال شروع کریں۔ پھر آپ کو ٹیلی گرام کے تعلق سے مکمل رہنمائی بآسانی دی جاسکتی ہے۔

گزشتہ ۳ سالوں سے ہم ’’جدید ٹیکنالوجی معلوماتی دنیا‘‘ گروپ کے پلیٹ فارم سے گروپ میں موجود تقریبا۵ ہزار لوگوں کی ٹیکنالوجی یا موبائل یا کمپیوٹر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اسکرین شاٹس، ویڈیو ٹیٹوریل وغیرہ کے ذریعہ رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہر نو واردین کی رہنمائی کے لیے ویڈیو‘ مضامین اور اسکرین شاٹس مختلف گروپس اور چینلوں میں موجود ہیں۔

بعض گروپس اور چینلس ایسے ہیں جہاں کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے بس سرچ کریں اور کتاب حاصل کریں، اگر کوئی کتاب نہیں مل رہی تو گروپ میں اس کا مطالبہ کریں دوسرے افراد تلاش کر کے اسے آپ تک پہنچا دیں گے۔ مکتبہ جبریل اپلیکیشن کا کام بھی اسی ٹیلی گرام پلیٹ فارم کے ذریعہ کیا گیا، اور فی الحال مختلف دارالافتاء کے فتاویٰ کو Darulifta.info ویب سائٹس پر جمع کرنے اور پی ڈی ایف فتاویٰ کو ٹائپ کر کے ویب میں شامل کرنے کا کام بھی اسی ٹیلی گرام کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔
جب تک پاکستان میں ٹیلی گرام پر پابندی نہیں لگی تھی تب تک پاکستان کے مسلم بھائیوں کے بھی کئی کار آمد گروپس اور چینلس تھے۔ لیکن بہت افسوس ہوا یہ جان کر کہ پاکستان میں اس پر پابندی لگا دی گئی۔ چونکہ پاکستان میں اردو بولنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہاں انفافارمیشن ٹیکنالوجی اور اردو کی ترقی و ترویج کا بھی کام کرنے والے کافی لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہمیں کافی سہولتیں ہوئیں۔ ان پیج جیسا کارآمد سافٹ وئیر‘ پھر یونیکوڈ میں اردو کا استعمال ‘ یونیکوڈ تو ان پیج اور انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر .....اور بھی بہت کچھ سب پاکستان کے ہمارے بھائیوں کی ہی دین ہیں جن کی وجہ سے اردو پرنٹ میڈیا کے لیے کافی سہولتیں ہوئیں۔ اس لیے ایک امید اور آس لگایا ہوا تھا کہ پاکستان کے ماہرینِ ٹیکنالوجی کا ایک کار آمد گروپ یا چینل ٹیلی گرام میں بھی موجود ہوگا۔ لیکن جب سے پابندی لگی سارا چمن اجڑ گیا۔ بات لمبی ہو گئی آپ نے سوال کیا کیا تھا اور بات کہاں سے کہاں چلی گئی، دراصل یہ میرے جذبات ہیں جس کا اظہار میں نے کر دیا۔طوالت کے لیے معذرت
 
Top