پیغام قرآن ڈاٹ کام

بندہ مومن

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ!
(1) بالترتیب آیات کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی قرآن مجید کا آسان اردو مفہوم، اوامر و نواہی کی نشاندہی کے ساتھ۔ " پیغامِ قرآن" میں پڑھئے۔ یہ کتابی صورت میں بھی شائع ہو چکی ہے اور انٹر نیٹ پر بھی دستیاب ہے۔

(2) بخاری شریف کے تمام کتب کی تلخیص، عام فہم اردو زبان میں، ذیلی عنوانات اور امر و نہی کی نشاندہی کے ساتھ " پیغامِ حدیث" میں پڑھئے۔ بخاری شریف کے علاوہ صحاح ستہ سمیت 12 مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث کی تلخیص

(3) " پیغامِ قرآن و حدیث" ۔۔۔پانچواں ایڈیشن شائع ہوگیا ہے۔ دونوں کتابیں ایک کتاب میں۔ 928 صفحات، بائبل پیپر مجلد، رعایتی ہدیہ صرف 650 روپے۔ ایصال ثواب، دعوت و تبلیغ کی غرض سے تقسیم کرنے کے لئے 25، 50، 100 نسخوں کے خصوصی پیکٹ مزید خصوصی رعایت پر دستیاب ہیں۔

(4) دونوں کتب شیخ القرآن و شیخ الحدیث مفتی ابراہیم حنیف، صدر جمعیت اتھاد علماء کراچی شرقی سے تصدیق شدہ ہیں۔

(5) ناشر: پیغام قرآن پبلی کیشن، پوسٹ بکس 12207، ڈیفنس، کراچی75500 پاکستان

ویب سائٹ: پیغامِ قرآن ڈاٹ کام ۔ پیغام حدیث ڈاٹ کام
(پی۔ اے۔ آئ۔ جی۔ ایچ۔ اے۔ ایم۔ ای۔ قیو۔ یو۔ آر۔ اے۔ این)
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اس کا تعلق تجاویز یا شکایات سے تو نہیں ہے۔
اگر آپ کے پاس ان پیج کی فائل ہے ان دونوں کتب کی، تو کیا ان کو شئر کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ برقی کتابوں کے لئے۔ میں تصویروں میں کتابیں پسند نہیں کرتا، تحریری ہوں تو بہتر ہو۔
 

بندہ مومن

محفلین
الف عین:
1) غلطی سے یہ دھاگہ یہاں پوسٹ ہوگیا تھا، کوئی اسے متعلقہ جگہ ٹرانسفر کردے۔
2) اگر آپ ان پیج میں ان دونوں کتب کو اس فورم میں شیر کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ یہ بتائیں کہ آپ کو ان پیج فائلیں کیسے بھیجی جائیں؟
 
Top