بہترین خیال ہے۔
پہلی بات یہ کہ یہ تجربہ ہر رکن کو ہے کہ ایسی سائٹس سے تصاویر کے ربط وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں۔ میری بی بہت لڑیاں ایسی ہیں۔ کچھ سالوں سے فلکر کا پرو اکاؤنٹ ہے اور اسی سے یہاں پوسٹ کرتا ہوں تو اب کوئی مسئلہ نہیں۔ سو آپ کو بھی ایسی کسی امیج پوسٹنگ کی ضرورت ہو گی جو امیجز بھی محفوظ رکھے اور ان کے ہاٹ لنک بھی۔
دوسرے یہ کہ پرانی تصاویر کا کیا کیا جائے۔ کتنی تصاویر ہیں؟ اگر بہت زیادہ تعداد نہیں ہے اور آپ پہلے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیتے ہیں تو مجھے مکالمے میں بتا دیں کہ کہاں کونسی تصویر شامل کرنی ہے۔
فری کی امیج ہوسٹنگ سائٹس میں یہ مسئلہ رہتا ہی ہے ۔اس دھاگے کو فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔
چھ سال پرانے اس دھاگے سے تمام تصاویر غائب ہوگئی ہیں ۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟! کمپیوٹر سے وابستہ دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔ مدد کے لیے شکر گزار رہوں گا ۔
ذرا چیک کریں کہ ظہیر نے کونسا سائٹ استعمال کیا ہے 😂Postimage
کافی عرصے سے استعمال کر رہی ہوں۔ ابھی تک تو مسئلہ نہیں ہوا۔
جاسمن ، آپ بھی تصاویر فلکر پر محفوظ کرنا شروع کریں ۔ میں نے بھی اس دھاگے کی تصاویر postimg پر ہی ڈالی تھیں اور اب ان کے لنکس غائب ہوگئے ہیں ۔ ان دنوں میں فلکر کا پاسورڈ وغیرہ شاید بھول گیا تھا ۔Postimage
کافی عرصے سے استعمال کر رہی ہوں۔ ابھی تک تو مسئلہ نہیں ہوا۔
اوہ، اب سمجھ میں آیا کہ کیوں کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ جلدی میں بس اسکرول ڈاؤن کر کے دیکھا اور مراسلے نہیں پڑھے ۔ معذرت چاہتی ہوں۔جاسمن ، آپ بھی تصاویر فلکر پر محفوظ کرنا شروع کریں ۔ میں نے بھی اس دھاگے کی تصاویر postimg پر ہی ڈالی تھیں اور اب ان کے لنکس غائب ہوگئے ہیں ۔ ان دنوں میں فلکر کا پاسورڈ وغیرہ شاید بھول گیا تھا ۔
کوئی سکندرانہ اکاؤنٹ تھا 😛شاید میں نے بھی کبھی فلکر استعمال کیا تھا