پینٹنگز "ماں"

پپو

محفلین
زبردست تعبیر
کوئی آفت اترتی ہی نہیں مجھ پر اس واسطے
میری ماں کی دعا نے آسمان روک رکھا ہے
 
السلام علیکم
بہت اچھی تصاویر ہیں ماں آخر ماں ہی ہوتی ، ربّ کریم نے ہم کو اپنی رحمت سمجھانے کے لئے ماں کی ممتا کا ہی حوالہ دیا ، کاش میرے پاس اس ماں کی تصویر ہوتی جو ممبئی کے ایک فلائے اور کے نیچے بھوک سے مری پڑی تھی اور اسکی شیر خوار بچی اسکے سینے سے چمٹی اپنی بھوک دور کرنے کی کوشش کررہی تھی دودھ تو کیا ملتا مگر ماں کے سینے سے نکلنے والا خون اس کا مداوا کررہا تھا۔
 

زین

لائبریرین
زبردست!!!


لیکن تعبیر آپی تو اب داد وصول کرنے بھی تشریف نہیں‌لاتیں‌ :(
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماں کا ذکر تو وہ ہے کہ جسکو کو سن کر اس کے احسانوں کو یاد کر کے سب سوچتے انکی کو کیسے لو ٹا پائیں گے۔۔ بیشک ماں ایک انمول ہستی ہے۔
 
Top