السلام علیکم
ایزی جی آئی اینیمیٹر پر رائٹ کلک کر کے اوپن کیا
جو ونڈو اوپن ہوئی اس میں جنرل ٹاسکس میں جس بٹن پر “ Creat new blank animation " لکھا ہے ۔ اس بٹن پر ماؤس سے لیفٹ کلک کیا ۔ ۔
کھلنے والی ونڈو میں “ insert blank frame " پر کلک کیا
کھلنے والی چھوٹی ونڈو میں “width 400 ... height 300 " لکھ کر اوکے پریس کر دیا
اک سلائڈ بن چکی ہے اب ڈپلیکیٹ سلائڈ کے بٹن پر چار بار کلک کرنا ہے
ڈپلیکیٹ فریم کے بٹن پر چار بار کلک کیا تو چار سلائڈز بن گئیں
محفل کا اردو ایڈیٹر جہاں کسی پیغام کا جواب لکھتے ہیں وہاں اپنی وش لکھ لیتے ہیں ۔ اور اس کو ہائی لائٹ کر کاپی کر لیتے ہیں ۔
پہلی سلائڈ پر لیفت کر کے سیلیکٹ کیا ، اور سیدھے ہاتھ والی مین سلائڈ کے ساتھ جہاں “ A " لکھا ہے وہاں لیفٹ کلک کرتے ہوئے ٹیکسٹ باکس اوپن کیا ۔
ٹیکسٹ باکس سے اپنی مرضی کا فونٹ کلر ، سائز ۔ اور فونٹ سلیکٹ کیا ۔ اور اوکے پریس کر دیا ۔
اب دوسری سلائڈ کو ماؤس سے کلک کر کے سیلیکٹ کیا اور سائز اور فونٹ کو چھوڑ کر صرف فونٹ کلر بدل لیا اور اوکے کر دیا ۔ اسی طرح سے تیسری اور چوتھی سلائڈ کو سیلیکٹ کر کے صرف فونٹ کا رنگ بدل لیا ۔
اب مین ونڈو سے “ Edit “ مینو پر کلک کر کے “ Select All “ پر کلک کر کے سب سلائڈز کو سیلیکٹ کر لیا ۔ اور “ Frame Properties " میں جہاں " Delay " لکھا ہوا ہے اس کے سامنے باکس میں “ 50 “ لکھا ہوا ہے ۔ اسے " 25 " سے بدل دیا ۔
" Delay " لکھا ہوا ہے اس کے سامنے باکس میں “ 50 “ لکھا ہوا ہے ۔ اسے " 25 " سے بدل دیا ۔
مین سلائڈ کے لیفٹ سائیڈ پر موجود “ Air Brush " پر لیفٹ کلک کر کے سیلیکٹ کر لیا۔
کلر باکس میں سے فونٹ سے ملتا جلتا کلر سیلیکٹ کیا ۔ اور اوکے پریس کر دیا ۔
ایئر برش سے تحریر کے ارد گرد خالی جگہ میں کلر کو سپرے کر دیا ۔ اور چاروں سلائڈوں کی تحریر کے اردو گرد خالی جگہ کو اسی طرح ملتے جلتے کلرز سے فل کر دیا
باری باری سب سلائڈز کو سیلیکٹ کرتے ہوئے “ Set Transparrency " کے بٹن پر کلک کیا ۔
اور کھلنے والی ونڈو میں جو سفید بیک گراؤںڈ نظر آرہی ہے وہاں لیفٹ کلک کرتے ہوئے اوکے پریس کر دیا ۔ یہ ٹرانپرنسی کا عمل ہر سلائڈ کے ساتھ باری باری کیا ۔
فائل مینو پر کلک کر کے “ سیو ایز “ کی کمانڈ سے تصویر کو ڈیسک ٹاپ پر سیو کر لیا ۔
اور کسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے محفل پر پوسٹ کر دیا ۔
انشااللہ
اگلی بار کسی تصویر پر لکھیں گے
نایاب