پینٹ ڈاٹ نیٹ

zerocool

محفلین
السلام علیکم
پینت ڈاٹ نیٹ میں آپ اردو ٹائپ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی سپیشل ایڈیشن کی ضرورت نہیں ۔ واقعی میں بہت لائٹ سوفٹ وئیر ھے۔
 

رند

محفلین
ارے جناب یہ تو انسٹال ہی نہیں ہوتا جب انسٹال کریں تو ارر دیتا ہے اور کہتا ہے نیٹ فریم ڈاؤن لوڈ کرو جب میں نے نیٹ فریم کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہاتو پتہ چلا کہ وہ تو بائیس ایم بی کا ہے یعنی میرے کم از کم دو ڈھائی گھنٹے اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں لگ جائیں گے کیونکہ میں ڈائل اپ استعمال کرتا ہوں خدا راہ اس کا کوئی متبادل طریقہ بتائیں کہ بغیر یہ نیٹ فریم نام کی عجیب سی چیز ڈاؤن لوڈ کیے ہی میں یہ سافٹ ویر استعمال کر سکوں اب آپ بھی دیکھ لیں نا سافٹ ویر خود صرف ڈھیڑ ایم بی کا اور اس کے لیے پھر بائیس ایم بی کی چیز کیوں ڈاؤن لوڈ کروں اس لیے میری درخواست ہے کہ اس کا متبادل کوئی حل بتائیں عین نوازش ہوگی وسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
ساغر ، پینٹ ڈاٹ نیٹ ، ڈاٹ نیٹ فریم ورک پر مبنی ہے ۔ اسے استمعال کرنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کو ڈائل اپ سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہے تو ڈاٹ فریم ورک آپ کو بازار سے سی شارپ یا وژویول سٹوڈیو 2005 کی سی ڈی سے بھی مل سکتا ہے۔
 

رند

محفلین
ساغر ، پینٹ ڈاٹ نیٹ ، ڈاٹ نیٹ فریم ورک پر مبنی ہے ۔ اسے استمعال کرنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کو ڈائل اپ سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہے تو ڈاٹ فریم ورک آپ کو بازار سے سی شارپ یا وژویول سٹوڈیو 2005 کی سی ڈی سے بھی مل سکتا ہے۔

بہت شکریہ الف نظامی صاحب میں سی ڈی خرید لوں گا اللہ آپ کو خوش رکھے
 

رند

محفلین
جی محترم الف نظامی بھائی مجھے ایک سی ڈی میں Net . Framework مل گیا اور میں نے اس کو انسٹال بھی کر لیا لیکن پھر بھی یہ Paint .net انسٹال نہیں ہوا کیونکہ اس کو نیٹ ڈاٹ فریم کا ورذن نمبر دو چائیے اور مجھے جو سی ڈی میں ملا وہ ایک اشارعیہ کچھ تھا اس لیے پھر میں فلیش گٹ نامی ڈاؤن لوڈر میں مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے ہی نیٹ فریم کا ورژن دو ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دیا جو کہ کم از ساڑھے تین یا چار گھنٹے کے بعد ڈاؤن لوڈ ہوگیا اوراس کو انسٹال کرنے کے بعد یہ پینٹ‌ڈاٹ نیٹ بھی انسٹال ہوگیا اور واقعی جناب یہ بہت اچھا سافٹ ویر ہے اس کی ایڈوب فوٹو شاپ کیساتھ اتنی زیادہ مشابھت دیکھ کر تو میں حیران رہ گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ایڈوب فوٹو شاپ سے بہت تیز ہے اب اگر اس کی سمجھ اچھے سے آ جائے تو میں فوٹو شاپ کا استعمال ترک کرکے اس کا ہی استعمال کروں گا لیکن یہاں ایک مسلہ ہے وہ یہ کہ اس میں Blending optons جہاں سے Drop down shawdow , Outer glow وغیر وغیرہ کی جو ایفیکٹ جو ہم اپنی لیرز کو دیتے ہیں وہ اس پینٹ شاپ میں نہیں مل رہا برائے مہربانی بتائیں کہ وہ اس میں ہے بھی کہ نہیں اگر ہے تو کہاں ہے آپ کی عین نوازش ہوگی
اور ادھر دوسرے بھائیوں کی آسانی کے لیے بھی نیٹ ڈاٹ فریم ورک کا ڈائیریکٹ لنک دے رہا ہوں تکہ بھائیوں کو ڈاؤن لوڈنگ میں‌آسانی رہے اور وہ اس کو نیٹ ڈاؤن لوڈ جیے فیلش گٹ وغیرہ کے زریعے ریزوم کی خصوصیت سے مستفید ہوتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکیں اور ساتھ میں پینٹ ڈاٹ نیٹ کا بھی ڈائیریکٹ لنک حاضر خدمت ہے اسی کیساتھ اجازت چاہوں گا وسلام بااحترامات فراواں قھار علی شاہ رند
Click Here to Download MS NET Framework Ver 2

Click Here to Download Paint.NET.3.10
 

الف نظامی

لائبریرین
اور واقعی جناب یہ بہت اچھا سافٹ ویر ہے اس کی ایڈوب فوٹو شاپ کیساتھ اتنی زیادہ مشابھت دیکھ کر تو میں حیران رہ گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ایڈوب فوٹو شاپ سے بہت تیز ہے اب اگر اس کی سمجھ اچھے سے آ جائے تو میں فوٹو شاپ کا استعمال ترک کرکے اس کا ہی استعمال کروں گا لیکن یہاں ایک مسلہ ہے وہ یہ کہ اس میں Blending optons جہاں سے Drop down shawdow , Outer glow وغیر وغیرہ کی جو ایفیکٹ جو ہم اپنی لیرز کو دیتے ہیں وہ اس پینٹ شاپ میں نہیں مل رہا برائے مہربانی بتائیں کہ وہ اس میں ہے بھی کہ نہیں اگر ہے تو کہاں ہے آپ کی عین نوازش ہوگی
ساغر ، یہاں پینٹ ڈاٹ نیٹ کے استمعال سے متعلقہ معلومات موجود ہیں۔
 

اسد

محفلین
Paint.NET کا ورژن 4.0.3 22 جولائی 2014 کو ریلیز ہوا تھا۔ ڈاؤنلوڈ سائز 6 ایم بی ہے۔ کم از کم ونڈوز 7 سروس پیک 1 اور ایک گیگا بائٹ ریم پر چلتا ہے۔ مائیکروسوفٹ ڈوٹ نیٹ فریم ‌ورک 4.5 بھی انسٹال ہونا چاہیے، ورنہ Paint.NET کی انسٹالیشن کے دوران ڈوٹ نیٹ فریم ورک بھی انسٹال ہوتا ہے۔

سوفٹ پیڈیا سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
فائل ہپّو سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
اچھی بات ہے۔
کیا کورل ڈرا کا کوئی آزاد متبادل نہیں؟؟؟

میرے خیال میں انک اسکیپ صرف ویکٹر گرافکس کے لیے ایک بہترین سوفٹ وئیر ہے ۔

اور ویکٹر گرافکس کے لیے سب سے تیز ترین اور طاقت ور سوفٹ وئیر Xara Xtreme مانا جاتا ہے۔ لیکن یہ صرف لینکس کے لیے دستیاب ہے ونڈوز کے لیے نہیں۔

xara_07.jpg


Xara Xtreme for Linux is a powerful, general purpose graphics program for Unix platforms including Linux, FreeBSD and (in development) OS-X. It offers some of the most powerful graphics tools available. Xara is the world’s fastest vector drawing program and has a clean, un-cluttered user interface with few floating dialogs, palettes, menus etc.

Formely known as Xara LX, it is based on Xara Xtreme for Windows. The first version was released for Linux in October 2005, and Xara Ltd announced it will release the source code of the trimmed down version under the GPL and seek community help in porting it over to Linux and Mac OS X using the wxWidgets toolkit. The source code was made available open-source in early 2006, and is being ported to Linux. Although much of the source code is already ported to linux, there has been a little development activity in the recent years.

The latest version of Xara Xtreme is 0.7 rev 1785.​


کورل کے متبادل کے طور پر Scribus کا استعمال کر کے دیکھیں یہ ونڈوز اور لینکس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

scribus.jpg


Scribus is a desktop publishing(DTP) application, released under the GNU General Public License as free software. It is based on the free Qt toolkit, therefore native versions are available for Linux, Mac OS X, Microsoft Windows, and OS/2. It has a number of page layout features and competes with leading commercial applications such as CorelDraw, Adobe PageMaker, PagePlus, QuarkXPress or Adobe InDesign. It supports professional publishing features, such as color separations, CMYK and Spot Color support, ICC color management, and versatile PDF creation.

Scribus is designed for layout, typesetting and to prepare files for professional quality image setting equipment. It can also create animated and interactive PDF presentations and forms. Example uses include writing small newspapers, brochures, newsletters, posters and books.

The latest version of Scribus is 1.4.3.​
 

اسد

محفلین
Paint.NET کا ورژن 4.0.17 20 جولائی 2017 کو ریلیز ہوا تھا۔ ڈاؤنلوڈ سائز 7 ایم بی ہے۔ کم از کم ونڈوز 7 سروس پیک 1 اور ایک گیگا بائٹ ریم پر چلتا ہے۔ مائیکروسوفٹ ڈوٹ نیٹ فریم ‌ورک 4.6 بھی انسٹال ہونا چاہیے، ورنہ Paint.NET کی انسٹالیشن کے دوران ڈوٹ نیٹ فریم ورک بھی انسٹال ہوتا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
 
Top