جاسم محمد
محفلین
پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کردی گئی
ویب ڈیسک ہفتہ 30 نومبر 2019
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 125.01 مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت دو روپے 90 پیسے کمی کے بعد 82 روپے 43 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔