پیٹ میں درد کی وہ 5 وجوہات جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں، جانئے اور محفوظ رہیے

کعنان

محفلین
پیٹ میں درد کی وہ 5 وجوہات جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں، جانئے اور محفوظ رہیے
روزنامہ پاکستان، 06 اکتوبر 2016

لندن (نیوزڈیسک) پیٹ کے کچھ مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹروں کو بھی علم نہیں ہو پاتا اور ہم اس مشکل کا شکار رہتے ہوئے خراب صحت کا سامنا کرتے ہیں۔ ہم بے خبری میں ایسے کھانے بھی کھا جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہوتا ہے ۔ مشائل اوکنور بھی کچھ ایسے ہی مسائل کا شکار تھی اور 22 سال تک پیٹ کی بیماری میں مبتلا رہی، وہ ڈاکٹرکو چیک بھی کرواتی لیکن پھر بھی اس کی بیماری کی درست تشخیص نہ ہوسکی۔ 43 سالہ نرس کا کہنا ہے کہ اس کے پیٹ میں اس قدر گیس بھرجاتی تھی کہ لوگ سمجھتے تھے کہ وہ حاملہ ہے۔ مسلسل پیچش کی بیماری کی وجہ سے اسے غسل خانہ بھاگ کر بھی جانا پڑجاتا تھا، جب وہ 18 سال کی تھی تو پہلی بار اسے پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے اسے کچھ ادویات کے ساتھ فائبر والی غذائیں کھانے کا مشورہ دیا لیکن اس کی بیماری ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی۔ یہ کہانی کئی لوگوں کی ہے جن کی بیماری کی درست تشخیص نہیں ہو پاتی، آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی پیٹ کی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔


گلوٹِن کے مسائل
اگر آپ کو پیٹ میں درد رہتی ہے اور ساتھ پیٹ میں گیس بھرنے کے ساتھ پیچش بھی آتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو گلوٹین کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ ایسے کھانے جیسے گندم، جو وغیرہ میں گلوٹین پائی جاتے ہے کے کھانے سے ایسے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فائبر والے کھانے
جن لوگوں کو قبض کا مسئلہ ہوتا ہے انہیں فائبر والے کھانے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن جن لوگوں کو ہلکی قبض کے ساتھ بار بار پاخانہ آنے اور گیس کا مسئلہ ہو وہ فائبر والے کھانوں سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے ان کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی نشوونما
اگر چھوٹی آنت میں بیکٹیریا پیدا ہو جائیں تو وزن کم ہونے کے ساتھ گیس، تھکاوٹ اور خون کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بیماری انٹی بائیوٹیکس کے استعمال سے ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن اس کی درست تشخیص کے لئے معدے کی کچھ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔

پتے کے مسائل
بعض اوقات پتے میں سے نکلنے والے غیرضروری مواد کی وجہ سے گیس اور پیٹ میں درد جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اگر ہمارا پتہ تیزابی معدہ malabsorption خارج کرنے لگے تو پیٹ میں درد ہونے لگتی ہے، یہ مسئلہ اکثر رات کے وقت پیش آتا ہے جبکہ تیزابی ڈکار بھی اس کی ایک نشانی ہے۔


آنت کی سوزش
اگر آپ کا وزن کم ہو گیا ہے اور پاخانہ کرتے ہوئے پیٹ میں درد ہوتی ہے اور پاخانہ پتلا آتا ہے تو یہ اس بات کی غمازی ہے کہ آپ کی آنت میں سوزش ہے۔ آنت ہمارے کھانے میں موجود پانی کو صحیح طرح سے جذب نہیں کرتی اور پاخانہ بہت پتلا ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری عموماً سگریٹ نوش افراد کو ہوتی ہے اورکبھی یہ کچھ ادویات کے استعمال کے نتیجے میں بھی ہو سکتی ہے۔

 
Top