پیٹ کی چربی فوری پگھلانے کے لیے مفید مشہورے

پتلی کمر صرف خواتین کی ہی ضرورت نہیں بلکہ مردوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ پیٹ کی چربی سے نجات حاصل کریں۔ عام طور پر غیر مناسب ورزشوں کی وجہ سے یہ مقصد حاصل نہیں ہو پاتا اس لئے ان خصوصی ورزشوں کو اختیار کریں تاکہ آپ خوبصورت جسم باآسانی حاصل کر پائیں۔

1۔ اپنے پاؤں، کندھوں کی چوڑائی کے برابر کھول کر سیدھے کھڑے ہو جائیں۔ کولہوں پر ہاتھ رکھ کر نیچے کے جسم کو ساکت رکھتے ہوئے کمر کے اوپری جسم کو دائیں بائیں اور آگے پیچھے لے جا کر دائرے میں گھمائیں۔ یہ عمل 15 سے 20 بار کریں۔
2۔ زمین پر سیدھے لیٹ کر ہتھیلیاں فرش پر رکھ لیں۔ اب ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر پاؤں چھت کی طرف کریں۔ ٹانگوں کو یہاں سے دائیں طرف زمین تک لے جائیں اور پھر یہی عمل دہراتے ہوئے ٹانگوں کو بائیں طرف جھکائیں۔
3۔ فرش پر سیدھے لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے فرش سے تقریباً 5 انچ اوپر اٹھائیں۔ تیس سیکنڈ تک ہوا میں رکھنے کے بعد ٹانگیں نیچے لائیں اور یہی عمل حسب ضرورت دہرائیں۔
4۔ زمین پر الٹے لیٹ کر ہتھیلیوں کو فرش پر جما لیں اور پھر بازوؤں کے بل دھڑ کو قدرے اوپر اٹھا لیں۔ جتنی دیر ممکن ہو اس حالت میں رہیں، اس دوران کمر اور ٹانگوں کو بالکل سیدھا رکھیں۔
مندربہ بالا ورزشیں کمر کے علاوہ دیگر اعضاءپر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔
 
فرش پر سیدھے لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے فرش سے تقریباً 5 انچ اوپر اٹھائیں۔ تیس سیکنڈ تک ہوا میں رکھنے کے بعد ٹانگیں نیچے لائیں اور یہی عمل حسب ضرورت دہرائیں۔
میری روز کی ایکسرسائیز کا ذکر بھی آ گیا
 

قیصرانی

لائبریرین
یاد رہے کہ یہ ورزشیں کمر کی تکالیف کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔ اس لئے اپنی ذمہ داری پر اعتدال کے ساتھ کی جائیں
 
یاد رہے کہ یہ ورزشیں کمر کی تکالیف کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔ اس لئے اپنی ذمہ داری پر اعتدال کے ساتھ کی جائیں
اگر کسی انسٹرکٹر کی نگرانی میں کی جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔
کھیلیاں پین واسطے وی تیار رہوو :p
 

ایم اے راجا

محفلین
عمدہ ورزشیں ہیں، میں ان کی اور ڈائیٹ کنٹرول کی مدد سے الحمداللہ 9 انچ کمر اور 25 کلو وزن کم کیا ہے، مگر اعتدال ضروری ہے، وقت اور تعداد کو آہستہ آہستہ بڑهائیں، کهانے کا پرہیز بهی ضروری ہے۔ موٹاپا کم کرنا ایک مشکل عمل ہے اسکے لیئے مستقل مزاجی چاہیئے، بعض دوست چاہتے ہیں کے بس چند دنوں میں وہ سمارٹ یو جائیں، میرے ایک دوست ڈاکٹر کیا خوب کہتے ہیں، موٹاپا کم کرنا ایسا ہے جیسے اکیلے سر بیلچے سے پہاڑ کو ہموار کرنا اس لیئے مستقل مزاجی اور بغیر تهکے کام جاری رکهنا انتہائی ضروری ہے۔ جو لوگ کچهہ دن کوشش کے بعد دوبارہ چهوڑ دیں تو وہ اپنا وزن مزید بڑها لیتے ہیں۔
باقاعدگی سے نماز پڑهنا بهی بہت فائدہ مند یے
 
Top