پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے قوم کو مایوسی دی : تحریک انصاف

الف نظامی

لائبریرین
1101710248-1.gif
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
زبردست
بالکل درست کہا ہے عمران خان نے۔
ساڑھے تین سالاقتدار کے مزے لوٹے، بعد میں ظاہری طور پہ الگ الگ ہو گئے۔
ن لیگ نے صوبے میں بھی کوئی اتنی خاص حکومت نہیں کی، بس اتنا فرق ہے کہ باقی صوبوں سے قدرے بہتر ہے۔
پولیس کا نظام سب کے سامنے ہیں۔
پچھلے سال جو انٹرمیڈیت کے رزلٹ میں ہوا تھا، وہ بھی سب کو پتہ ہے۔
جو لوگ صرف تعلیمی نظام کو نہیں صحیح طرح چلا سکتے، وہ حکومت کس طرح کریں گے؟
 
arifkarim

معطل
چوروں لٹیروں غنڈوں بھتہ خوروں کو ووٹ دینے سے بہتر ہے بندہ الیکشن کا بائکاٹ کر دے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن "غیر مقبول" نہیں ہیں ۔۔۔ اور اس کے علاوہ جو پاکستان بچتا ہے (جو اسی فیصد سے زائد ہی ہو گا) وہاں یہ پارٹیاں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت کو کچھ زیادہ بڑا خطرہ بھی درپیش نہیں ہے ۔۔۔ فیس بک پر انقلاب برپا کرنے والے دس بیس سال انتظار فرمائیں ۔۔۔ ابھی کچھ ایسا ہونے نہیں جا رہا ۔۔۔ پرانی تنخواہ پر ہی کام چلے گا ۔۔۔ عمران خان اور طاہرالقادری انقلاب کی بات کر تو رہے ہیں لیکن یہ انقلاب فی الحال "ہوا میں تحلیل" ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔۔۔ چودہ جنوری گزر گئی اور طاہرالقادری صاحب کا لانگ مارچ "منتشر" ہو گیا تو پھر کیا ہو گا؟ طاہرالقادری صاحب کی حیثیت ایک "پریشر گروپ" کی رہ جائے گی اور بس! عمران خان تو چونکہ "سیاسی حرکیات" سے قطعی لاعلم رہتے ہیں اس لیے سیاسی حوالے سے اُن کا عروج دیکھنے والے شاید مایوس ہو جائیں گے ۔۔۔ عمران خان صاحب اور طاہرالقادری صاحب کے چاہنے والوں سے بصد معذرت عرض ہے!
 
arifkarim

معطل
کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن "غیر مقبول" نہیں ہیں ۔۔۔ اور اس کے علاوہ جو پاکستان بچتا ہے (جو اسی فیصد سے زائد ہی ہو گا) وہاں یہ پارٹیاں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت کو کچھ زیادہ بڑا خطرہ بھی درپیش نہیں ہے ۔

جب بین الاقوامی کمپنیز نے پاک عوام سے پولنگ لی تھی، اسکے مطابق روایتی پارٹیز کا گراف سب سے نیچے تھا۔ آپ کونسی مقبولیت کی بات کر رہے ہیں؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
حضرت! گراف نیچے جانا اور بات ہے، "غیر مقبول" ہونا اور بات ہے! ضمنی انتخابات کے نتائج کو بھلے آپ تسلیم نہ کریں، ذرا عام انتخابات ہو لینے دیں، پھر دیکھیے گا، کون سی پارٹی مقبول ہے اور کون سی غیر مقبول؟ ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ روایتی پارٹیاں اب بھی پاکستان میں "خطرناک حد تک" مقبول ہیں اور رہیں گی ۔۔۔ جن شہروں کے ہم نے نام لیے ہیں، یہاں دوسری پارٹیاں، جن میں تحریکِ انصاف بھی شامل ہے، کافی تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، لیکن یہ شہر مل کر بھی پاکستان کا بیس فی صد علاقہ نہیں گھیرتے ۔۔۔ اس لیے "صبر کا دامن" مضبوطی سے تھامے رکھیں ۔۔۔ اور مزید انتظار فرمائیں ۔۔۔
 
عسکری

معطل
چوروں لٹیروں غنڈوں بھتہ خوروں کو ووٹ دینے سے بہتر ہے بندہ الیکشن کا بائکاٹ کر دے۔

اور تمہیں کیا لگتا ہے عوام ووٹ ڈالتی ہے؟ ارے بھئی جس حلقے کے ایک لاکھ ووٹر ہوتے ہیں ان میں سے 30 ہزار ووٹ ڈالتے ہیں جن میں سے 10 ہزار کارکنان ممبران 15 ہزار کھانا کھانے والے اور 5 ہزار مجبوری یا زات برادری کی وجہ سے ۔ ان 40 ہزار میں سے جو 21 لے گیا وہی جیت گیا ۔اور بوگس جعلی دو نمبر ووٹ الگ جو ٹرن اوور 60 سے 70 فیصد دکھا رہا ہوتا ہے ۔ اصل مقابلہ کارکنان پارٹی اور لنگر میں پکے کھانے کا ہوتا ہے ۔
 
حضرت! گراف نیچے جانا اور بات ہے، "غیر مقبول" ہونا اور بات ہے! ضمنی انتخابات کے نتائج کو بھلے آپ تسلیم نہ کریں، ذرا عام انتخابات ہو لینے دیں، پھر دیکھیے گا، کون سی پارٹی مقبول ہے اور کون سی غیر مقبول؟ ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ روایتی پارٹیاں اب بھی پاکستان میں "خطرناک حد تک" مقبول ہیں اور رہیں گی ۔۔۔ جن شہروں کے ہم نے نام لیے ہیں، یہاں دوسری پارٹیاں، جن میں تحریکِ انصاف بھی شامل ہے، کافی تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، لیکن یہ شہر مل کر بھی پاکستان کا بیس فی صد علاقہ نہیں گھیرتے ۔۔۔ اس لیے "صبر کا دامن" مضبوطی سے تھامے رکھیں ۔۔۔ اور مزید انتظار فرمائیں ۔۔۔
اگر آپ کو ان پارٹیز کی مقبولیت کی اتنی خوشی ہے تو آپ عزیزی کا وہ پروگرام بھی دیکھ لیں جس میں عزیزی نے پول کھولا ہے۔ کس طرح ووٹ لیتے ہیں؟:cool:
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اگر آپ کو ان پارٹیز کی مقبولیت کی اتنی خوشی ہے تو آپ عزیزی کا وہ پروگرام بھی دیکھ لیں جس میں عزیزی نے پول کھولا ہے۔ کس طرح ووٹ لیتے ہیں؟:cool:
عزیزی صاحب آپ کے نزدیک "دانش ور" ہیں! ویسے عسکری صاحب نے خوب وضاحت کی کہ پارٹیاں "کس طرح" ووٹ لیتی ہیں ۔۔۔ ضمنی طور پر عرض کر دوں کہ مجھے روایتی پارٹیوں کی کامیابی سے کچھ زیادہ خوشی نہیں ہوتی لیکن کیا رائے دیتے ہوئے انسان کو "غیر جانب دار" نہیں ہو جانا چاہیے!
 
دانشور کوئی لوح محفوظ سے خبریں نہیں لے کر آتے
 
دانش صرف "خبر" کا نام نہیں ہوتی ۔۔۔ آپ سے درخواست ہے کہ انفارمیشن اور نالج میں فرق روا رکھیں ۔۔۔ شکریہ
سر میں نے جو بات کی تھی وہ ایک خبر تھی۔ نا کہ عزیزی صاحب کی دانش۔ وہ ویڈیو ایک حقیقی واقعہ ہے جس میں ایک علاقے کا ناظم ووٹ کے لیے کیا کرتا ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
سر میں نے جو بات کی تھی وہ ایک خبر تھی۔ نا کہ عزیزی صاحب کی دانش۔ وہ ویڈیو ایک حقیقی واقعہ ہے جس میں ایک علاقے کا ناظم ووٹ کے لیے کیا کرتا ہے۔
آپ درست فرما رہے ہیں میرے محترم ۔۔۔ لیکن میں نے گزشتہ مراسلے میں آپ کی اس "لاجک" کا جواب دیا تھا کہ "دانشور کوئی لوح محفوظ سے خبریں نہیں لے کر آتے" ۔۔۔ ہاں، ہمارے ہاں ووٹ عموماََ "ایسے" ہی پڑتے ہیں ۔۔۔ عزیزی کی یہ "خبر" ٹھیک ہی لگتی ہے۔
 
Top