فخرنوید
محفلین
لاہور…پیپکو نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول عدالت میں جمع کرا دیا۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں6گھنٹے ،لاہور4 ،فاروق آباد 6 ،قصور 6 اور چونیاں میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 4 گھنٹے،سیال کوٹ، گجرات، لالہ موسیٰ کھاریاں میں 6 ،چھ گھنٹے ، فیصل آباد میں 4 گھنٹے،سرگودھا، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6 چھ گھنٹے، اسلام آباد میں 3 گھنٹے ،راولپنڈی ،جہلم، چکوال اور واہ کینٹ میں 6 گھنٹے ، ملتان میں 5 گھنٹے،خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں 6 چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی صنعت کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ شوگر، فرٹیلائزر، کیمیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔
پیپکو کو اس جھوٹ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپکو کو اس جھوٹ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔