پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ! واہ !خوبصورت اشعار ہیں فاتح بھائی !
لمسِ طبیب و حدتِ درماں نہ پوچھئے
کیا بات ہے ، بہت ہی اچھا ہے ! اور آخری شعر تو خالص غزل کا شعر ہے ۔ بہت بہت داد آپ کے لئے !!

سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے​
فاتح بھائی یہاں پہلے مصرع پر کچھ تردد ہورہا ہے مجھے ۔یہاں جملہء تمنائیہ کا استعمال دوسرے مصرع سے میل نہیں کھارہا ۔ کیا یہاں صیغہء ماضی نہیں ہونا چاہئے ؟! ۔۔۔۔۔ یعنی ’’ سنجاب ،فرشِ خاک بنا یادِ یار میں‘‘
یا پھر یہ کہ میں اس کو کسی اور نظر سے دیکھ رہا ہوں؟! اس تک پہنچ نہیں پارہا؟!
پذیرائی پر ممنون ہوں۔ اور بہت شکریہ کہ آپ اتنی توجہ سے پڑھتے ہیں ۔
میں نے "بنے" بمعنی" "بنتا ہے" استعمال کیا ہے۔ لیکن اگر درست ابلاغ نہیں ہو رہا یا غلط ہے تو آپ کا مشورہ بھی صائب ہے۔ تبدیل کرد یتا ہوں۔
 
ظہیراحمدظہیر

فاتح بھائی میرے خیال میں تو بنے کی نسبت بنا زیادہ واضح ہے ۔ اس میں کسی قسم کی تعقید کا امکان نہیں رہتا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
فاتح بھائی!! اور میں سمجھتی رہی کہ آپ کو بس ابلا انڈہ اور فرائی انڈہ ہی بنانا آتا ہے۔ :unsure:
آج یکے بعد دیگرے آپ کے دو خوبصورت کلام پڑھنے کو ملے.. گو کہ تھوڑے مشکل الفاظ تھے ان میں لیکن میں پڑھ کے بہت متاثر ہوئی.. :D
بہت سی داد!! :)
 
ہاہاہاہا ابلے اور فرائی انڈے تو کھانے کی ان معدودے چند اشیا میں آتے ہیں جو میں خود بنا سکتا ہوں۔ شاعری چیزے دیگر است :laughing:
پذیرائی پر ممنون ہوں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل ضروری نہیں!! آپ نے ادھر پوسٹ کیا، میں نے ادھر پڑھا، میں نے ادھر زبردست قرار دیا، آپ نے ادھر ممنون کہا، تو آٹو گراف بھی مجھے ادھر ہی چاہیے۔ :D
اگر ایسا ہے تو میرے مراسلے کے نیچے میرے دستخط موجود ہیں، ان کا سکرین شاٹ لے لو، ادھر ہی آٹو گراف بھی ہو گیا۔ ;)
 
Top