پی ایس ایل فائیو میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلےگا، فہرست جاری

جاسم محمد

محفلین
پی ایس ایل فائیو میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلےگا، فہرست جاری
ویب ڈیسک / میاں اصغر سلیمی اتوار 1 دسمبر 2019
1901806-psl-1575212524-762-640x480.jpg

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں

لاہور: پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، سہیل اختر، حارث روؤف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے.

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا،ملتان سلطانز نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ساتھ ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
پاکستان کے حالات بالکل ٹھیک ہیں۔۔۔ پی ایس ایل5 پاکستان میں کھیلا جائیگا۔۔۔۔

پاکستان حالت جنگ میں ہے ۔۔ باجوے کا ایکسٹینشن ناگزیر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان حالت جنگ میں ہے ۔۔ باجوے کا ایکسٹینشن ناگزیر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیوی چیف، ایئر چیف اور دیگر عسکری محکموں کے سربراہان کی تقرریاں خاموشی سے ہوتی رہتی ہیں۔ کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔ البتہ آرمی چیف کی تقرری، معزولی یا توسیع کے وقت سب کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں :)
واقعی بری فوج خلائی مخلوق ہی ہے ۔
 

آورکزئی

محفلین
نیوی چیف، ایئر چیف اور دیگر عسکری محکموں کے سربراہان کی تقرریاں خاموشی سے ہوتی رہتی ہیں۔ کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔ البتہ آرمی چیف کی تقرری، معزولی یا توسیع کے وقت سب کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں :)
واقعی بری فوج خلائی مخلوق ہی ہے ۔

وہ بیچارے کیا جانیں دو رکعت کے امام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
کوئی بھی ایسا کرتا ہے میں سمجھتا ہوں دوسرے کا حق مارتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کسی کا حق مارنا کیسا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں
 
Top