پی ایس ایل4 - تصویری و لفظی لطائف

چوٹ پر چوٹ کھا کے ہنستا ہوں
اب تو فولاد ہو گیا ہوں میں
رانا فواد ہو گیا ہوں میں

عشق منسوب ہو گیا مجھ سے
جیسے فرہاد ہو گیا ہوں میں
رانا فواد ہو گیا ہوں میں

جیت کو دفن کر دیا میں نے
غم سے آزاد ہو گیا ہوں میں
رانا فواد ہو گیا ہوں میں

اور کچھ دُور ہو گئی منزل
اور کچھ شاد ہو گیا ہوں میں
رانا فواد ہو گیا ہوں میں
۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی​
 
Top