پی ایچ پی اسکرپٹ

راج

محفلین
میں پی ایچ پی اسکرپٹ کی مشق کر رہا ہوں-
مگر یہ نہیں جانتا کہ اسکرپٹ کو لکھ کر ٹیسٹ کیسے کرنا ہے-
میں نے پہلی اسکرپٹ لکھی

اسے لکھ کر میں نے پی ایچ پی فائل میں محفوظ کی - مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ اسے چلا کر دیکھنا کہ نتائج کیا ہے-
میں نے یہ پی ایچ پی فائل فری ویب سرور پر اپلوڈ کی اور اسے چلا کر دیکھا مگر وہاں کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے-

کیا کوئی حضرت مجھے بتا سکتے ہیں کہ اسکرپٹ کو کیسے استعمال کیا جائے- یا پھر
کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ میں اپنے پی سی پر کیسے پی ایچ پی اور اپاچی ، ایس کیو ایل لوڈ کروں- اور اس اسکرپٹ کو پی سی پر کیسے چیک کروں-
آپ لوگوں کی مدد کا انتظار ہے مجھے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

راج، آپ اگر اردو ویب سرور استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو الگ سے پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل اور اپاچی انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسی پر اپنے تمام تر پی ایچ پی کے تجربات کر سکتے ہیں۔

اردو ویب سرور میں لوکل ہوسٹ diskw->www فولڈر پر میپ ہوا ہوا ہے۔ آپ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے ذیل کا تجربہ کریں۔

پہلے آپ ایک پی ایچ پی فائل test.php روٹ فولڈر diskw->www میں بنائیں اور اس میں ذیل کا کوڈ شامل کریں:

[syntax:e5a5669b5b="php"]
<?php
phpinfo();
?>
[/syntax:e5a5669b5b]

اس کے بعد اپنے براؤزر کی ایڈریس بار میں ذیل کا ایڈریس لکھیے:

[eng:e5a5669b5b]http://localhost/test.php[/eng:e5a5669b5b]

اگر سب ٹھیک چل رہا ہو تو اس ربط پر آپ کے سسٹم پر پی ایچ پی سے متعلقہ انفارمیشن کا صفحہ سامنے آ جائے گا۔ امید کرتا ہوں کہ اس سے کچھ رہنمائی ہوجائے گی۔

والسلام
 

راج

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی
میں نے کیا مگر تیسٹ پیج میں


Warning: Unexpected character in input: '\' (ASCII=92) state=1 in W:\www\test.php on line 2

Parse error: syntax error, unexpected T_STRING in W:\www\test.php on line 2
یہ دکھائی دیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، آپ چیک کریں، کوئی ٹائپنگ میں ایرر آ گئی ہوگی۔ یہ کوڈ میں نے خود ٹیسٹ کیا ہے۔
 

راج

محفلین
میرے طرف سے تو سب سہی ہے-
آپ بھی دیکھ لیں-

image.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، صحیح!

آپ فائل ایکسپلورر میں details ویو میں جا کر دیکھیں کہ آیا فائل کی ایکسٹینشن php ہی ہے؟ اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر سٹارٹ کریں اور اس میں ذیل کی تصویر کے مطابق [eng:810bb1c235]http://localhost/test.php [/eng:810bb1c235] ربط شامل کریں۔ اس کے نتیجے میں تصویر میں کے مطابق php کی انفارمیشن کا صفحہ ظاہر ہونا چاہیے۔


3_phpinfo_1.jpg
 

راج

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی
اب یہ بلکل سہی کام کر رہا ہے- اصل میں میں ورڈ پیڈ میں کام کر رہا تھا اور محفوظ کرتے وقت اسے ریچ ٹیکسٹ ہی رکھا ہوا تھا- اب میں نے اسے پلین ٹیکسٹ کر کے پی ایچ پی میں محفوظ کیا تو اس نے برابر کام کیا-
آپ کی مدد کا بہت بہت شکریہ
اگر پھر آپ کی ضرورت محسوس ہوئی تو تکلیف دونگا-
 
Top