پی ایچ پی اور روبی کے حوالے سے کچھ مشورے، معلومات درکار ہیں؟

رانا

محفلین
ویب اپیلیکیشن پر کام کرنے والے دوستوں سے کچھ مشورے مع معلومات کے درکار ہیں۔ خاص طور پر سعود ابن سعید بھائی سے توجہ کی درخواست ہے۔

مجھے ایک ویب ایپلیکیشن بنا کر دینی ہے۔ یہ ویب کے حوالے سے میرا پہلا جینوئن پروجیکٹ ہوگا۔ اور مکمل ہونے کے بعد فی الحال انٹرا نیٹ پر چلے گا پھر کبھی مستقبل میں انٹرنیٹ پر آن لائن کیا جائے گا۔
اب ویب کی جو ٹیکنالوجیز مہیا ہیں ان میں سے ASP.net کو میں لائسنس کی وجہ سے استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ JSP کا موڈ اس لئے نہیں ہے کہ اب بہرحال اپنے نقطہ عروج سے نیچے کی جانب گامزن ہے۔ اور زوال پذیر چیزوں سے دل گھبراتا ہے۔:)
باقی رہ گئیں پی ایچ پی اور روبی۔ ان کے علاوہ بھی اگر کسی کا گراف اچھا ہے تو میرے علم میں نہیں۔ پی ایچ پی کو کچھ ماہ پہلے اسٹڈی کرکے ایک چھوٹی سی ڈمی ایپلیکیشن کوڈ اگنیٹر پر بنا کر کنارہ کر چکا ہوں۔ تو پی ایچ پی میں اسٹارٹ لینے سے یہ فائدہ ہے کہ اجنبیت نہیں ہے۔

لیکن اب کیونکہ جینوئن پروجیکٹ پر کام کرنا ہے اور کوئی جلدی بھی نہیں نہ انہیں نہ مجھے۔ تو میں چاہتا ہوں کہ اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جائے جس کا مستقبل تابناک اور خطرے سے خالی ہو۔:) لہذا مشورہ دیں کہ پی ایچ پی اور روبی میں سے ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا بہتر رہے گا؟

مشورے کے ساتھ ساتھ اگر ان دونوں کا ایک موازنہ بھی پیش کردیا جائے کہ دونوں کو ایک دوسرے پر کن کن امور میں فوقیت ہے۔ تو فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔

اگر مشورہ پی ایچ پی کے حق میں ہو تو صرف فریم ورک کے حوالے سے رہنمائی کردیں کہ کیک پی ایچ پی ، کوڈ اگنیٹر اور کوہانا میں سے کون سا بہتر رہے گا۔ کوڈ اگنیٹر تو مجھے کافی آسان لگا تھا لیکن سنا ہے کہ کوہانا بھی انہی کا ہے تو پھر کیوں اسے نہ استعمال کیا جائے؟

اگر مشورہ روبی کے بارے میں ہو تو
1) اس کا ڈاون لوڈ لنک
2) اس کے اچھے ٹیوٹوریلز کا لنک (اگر ویڈیوز ہوں تو بہت اچھا رہے گا)
3) اس کا ایک ہی فریم ورک میرے سننے میں آیا ہے ریلز۔ کیا یہ فری ہے؟ اگر اس کے علاوہ بھی کوئی اچھا ہے تو اس کے بارے میں بھی بتادیں۔ اور فریم ورک کا لنک اور اس کے اچھے ٹیوٹوریلز کا لنک۔
 
اس وقت عجیب سی تھکان طاری ہے ہم پر اس لئے جواب کسی اور وقت پر ٹال رہے ہیں۔ کیوں کہ ابھی زبردستی کچھ لکھا تو سیر حاصل نہیں ہو گا۔ مختصراً اتنا بتا دیں کہ پی ایچ پی سے ہم نے شروعات کی تھی اور روبی کی محبت میں گرفتار ہیں۔ :)
 

رانا

محفلین
اس وقت عجیب سی تھکان طاری ہے ہم پر اس لئے جواب کسی اور وقت پر ٹال رہے ہیں۔ کیوں کہ ابھی زبردستی کچھ لکھا تو سیر حاصل نہیں ہو گا۔ مختصراً اتنا بتا دیں کہ پی ایچ پی سے ہم نے شروعات کی تھی اور روبی کی محبت میں گرفتار ہیں۔ :)

بہت شکریہ سعود بھائی۔ تفصیلی جواب کا بےتابی سے انتظار ہے۔
 
Top