پی ایچ پی بی بی فورم اور utf8_unicode_ci

راج

محفلین
ایک اور سوال -------
میں نے پی ایچ پی بی بی فورم کو اپنی سائٹ پر انسٹال تو کر لیا ہوں - مگر ایک چھوٹا سا مسئلہ آگیا ہے- جس کے لیے نبیل بھائی ،زکریا بھائ اور دیگر دوستوں کی مدد درکار ہے-
یہ لنک amroha.info/urduforum کا ہے
سب کچھ ٹھیک ہی مگر صرف اردو ہی نظر نہیں آرہا ہے- میں جانتا ہوں کہ یہ ڈیٹا بیس کا مسئلہ ہے اسے بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کی مگر پوری طرح کامیاب نہ ہوسکا تو آپ لوگوں کی مدد لینے چلا آیا-
بریو نیٹ پر میری ہوسٹنگ ہے- وہاں جب ڈیٹا بیس بنایا جاتا ہے تو وہ کولیشن کا کوئی آپشن نہیں دیتا صرف یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھتا ہے- اور اپنی مرضی سے utf8_general_ci بنا دیتا ہے- میں نی مینولی ہر ٹیبل کی کولیشن تبدیل کی مگر پھر بھی ٹیبل کی باہر آکر دیکھا تو پھر بھی کولیشن وہی تھی- صرف اندرونی تبدیل ہوئی- میر ی بات کو سمجھانے کے لیے میں تصویر دے رہا ہوں اس سے آپ کو مسئلہ سمجھ میں آجائے گا-

001.jpg

یہاں میں نے ٹیبل کے اندر کی کولیشن کو utf8_unicode_Ci میں تبدیل کیا -
تبدیل کرکے محفوظ کرنے کے بعد یہ تبدیلی نظر آگی مگر اس کے نیچے یہ بھی نظر آیا

002.jpg


پھر جب میں مین پیج پر گیا یعنی ڈیٹا بیس کے پہلے صفحے پر تو وہاں یہ نظر آیا

003.jpg


اب آپ لوگ ہی بتایں کہ اس کا حل کیا ہو کہ اندر تو تبدیلی ہو گی مگر باہر سے ٹیبل اب بھی کولیشن تبدیل نہیں کر رہا ہے- مجھے اتنا اندازہ ہے کہ ایس کیو ایل میں تبدیلی سے یہ مسلہ حل ہوسکتا ہے- مگر میں ایس کیو ایل اتنا نہیں جانتا- اب یا تو نبیل بھای یا زکریا بھا،ی یا کو،ی اور حضرت میری مدد کر سکیں-
 
SET NAMES 'utf8'

ایک بات جو مجھے یاد آ رہی ہے وہ یہ کہ php کا mysql کے ساتھ کنکشن ڈیفالٹ میں ایسکی اینکوڈنگ پر ہی چلا جاتا ہے اس لیے پہلی قیوری جو اس کو یو ٹی ایف 8 کنکشن کے لیے بھیجنی چاہیے وہ

کوڈ:
mysql_query("SET NAMES 'utf8'");

ہے۔ یہ phpbb میں کیسے ہوگا، یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
 

زیک

مسافر
راج: آپ کے پاس مائی‌ایس‌قیو‌ایل کا کونسا ورژن ہے؟

شارق: یہ ہمارے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج میں شامل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، آپ اگر phpMyAdmin استعمال کر رہے ہیں تو اس کی SQL ونڈو میں جائیں اور وہاں ذیل کی کمانڈ رن کر کے دیکھیں:

کوڈ:
ALTER DATABASE dbname DEFAULT CHARACTER SET utf8 default COLLATE utf8_unicode_ci;

یہاں dbname کی جگہ اپنی ڈیٹابیس کا نام شامل کریں۔
 

راج

محفلین
نبیل بھائی میں نے کوشش کی مگر یہ ایرر آرہا ہے-

Error

SQL query:

ALTER DATABASE urduforum -643145 DEFAULT CHARACTER SET utf8_general_ci default COLLATE utf8_unicode_ci

MySQL said: Documentation
#1064 -

میں نے character set utf8 اور character set utf8_general_ci دونوں لکھ کر کوشش کی مگر ہر بار یہی ایرر دکھا رہا ہے-

لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ایس ایم فورم اتنی آسانی سے انسٹال ہو گیا اور سب کچھ ٹھیک ہے وہاں- لیکن پی ایچ پی بی بی میں ہی پریشانی ہو رہی ہے-
 

راج

محفلین
نبیل بھائی میں نے کچھ اور کوشش کی
یعنی ایس کیو ایل ٹیبل میں جاکر وہاں سے ڈائرکٹ نام جو کہ کیڑے مکوڑے دکھ رہے تھے یونیکوڈ اردو میں ٹائپ کئے اور کام ہو گیا- واپس آکر دیکھا تو سب کچھ بدل چکا تھا فورم اب بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے مگر یہ کیسے ہوا میں نہیں جانتا یہ دیکھئے -

forum1yk9.jpg


forum2aj2.jpg

اب فورم بہترین کام کر رہا ہے-
 
Top