پی ایچ پی بی بی میں فورم میں ایک مسئلہ

مدرس

محفلین
میں نے ایک تجرباتی فورم بنایا ہے دوچار دن پہلے اور کچھ فورم بھی تشکیل دئے لیکن ابھی تک اس فورم کو میں نے اوپن یا عام نہیں بنایا
لیکن اس کے باوجود میں ایک مسئلہ سے دوچار ہوں
کہ کچھ پو سٹس آرہی ہے تشہیری فورم ان کو بطور رجسٹرڈ یوزر کے پیش کررہا ہے لیکن ان کا کوئی میل ایڈریس نہیں آرہا اور وہ رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں ۔یا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے
مشکل یہ ہے جب فورم اوپن نہیں ہے تو اس میں رجسٹر ڈ کس طرح ہو رہے ہیں یا کس طرح پہنچ پا رہے ہیں ۔

اعداد وشمار یہ رہے
اسمیں سے صرف اولین دو رجسٹرڈ ہیں باقی تشہیری ہیں

untitled.GIF
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ نے فورم کی تشہیر نہیں کی ہے لیکن کسی طرح سرچ انجنز کو اس کی خبر ہو گئی ہے اور سپیمر اس پر دھاوا بول رہے ہیں۔ سپیم کو کنٹرول کرنا سیریس مسئلہ ہے اور اس کا کوئی مؤثر حل موجود نہیں ہے سوائے روزانہ سپیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے۔
 
مکی

معطل

نبیل بھائی وی بی میں یہ مسئلہ کس حد تک موجود ہے اور اگر ہے تو اس سے تدارک کے کیا طریقے ہیں؟
 
مدرس

محفلین
مجھے معلوم یہ کرنا تھا کہ میں کہیں کو ئی غلطی تو نہیں کرگیا جس کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آرہےہیں
اور گوگل کروم پر محفل کے ایڈیٹر کا مسئلہ حل نہیں ہو ا؟
 
Top