مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اردو محفل پر اپنے پہلے موضوع اور پہلی کاوش کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے کہ خوش آمدید کہا جائے گا
میں پي ايچ پي بي بي اريبيا سے یہاں وارد ہوا ہوں جہاں پی ایچ پی بی بی پر عربی میں بڑا اچہا کام ہورہا ہے.
اردو ویب کی پی ایچ پی بی بی پر اردو میں کاوش قابل ستائش ہے اور چونکہ میرے لئے یہاں کچھ کرنے کو باقی نہیں بچا اس لئے سوچا کہ کیوں نا ابتدائی طور پر ایک عدد (ٹیمپلیٹ) سٹائل لے کر حاضر ہوا جائے... کیونکہ میں نے اردو "ٹیمپلیٹس" کی کمی شدت سے محسوس کی.. یہ ایک اسلامی طرز کی ٹیمپلیٹ ہے جو مکمل طور پر پی ایچ پی بی بی اریبیا کی ٹیم کی کاوش ہے اور چونکہ اردو اور عربی دونوں ہی دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانیں ہیں اس لئے ڈائریکشن کا مسئلہ تو پہلے سے ہی حل شدہ تھا صرف چند بنیادی تبدیلیاں کر کے یہ اسٹائل اردو محفل میں پیش خدمت ہے.. امید ہے میری یہ پہلی کاوش پسند کی جائے گی..
یہ سٹائل اردو ویب سے ڈاونلوڈ کردہ پی ایچ پی بی بی 2 کے اردو ورزن پر ہی انسٹال کیا گیا ہے.. اس ضمن میں ایک مسئلہ یہ درپیش رہا کہ جب موضوع کو دیکھنے کی کوشش کی گئی تو مندرجہ ذیل مسئلہ سامنے آیا
ملاحظہ ہو کہ نہ صرف اوپر ایک عدد ایرر نظر آرہا ہے بلکہ موضوع کا متن بھی غائب ہے... اور جب میں نے انکلوڈ کے فولڈر سے bbcode.php فائل کو ایک پہلے سے موجود فائل سے تبدیل کر دیا تو مسئلہ فوراً ہی حل ہوگیا..
اس سٹائل میں ایک عدد "آسان رجسٹریشن" کا موڈ بھی ڈال دیا گیا ہے جو فورم کے صفہ اول کے آخر میں زائرین کی سہولت اور ان کی آسان اور تیز ترین رجسٹریشن کا منتظر رہتا ہے.. اس سے رجسٹریشن کے خواہشمند کو ایگریمنٹ سے گزر کر رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہتی.. اور صفحہ اول سے ہی ضروری معلومات فراہم کر کے رجسٹریشن کی جاسکتی ہے..
صفحہ اول پر آسان رجسٹریشن فارم ملاحظہ ہو
میرا یقیناً مزید موڈ انسٹال کرنے کا ارادہ تھا مگر جب بھی lang_main.php میں کسی موڈ کے لئے ضروری تبدیلیاں کرتا ہوں مندرجہ ذیل ایرر ظاہر ہوتا ہے
یہ ایرر قطعی پلے نہیں پڑا.. اگر منتظمین "موڈز" کی راہ میں حائل یہ رکاوٹ دور کرنے میں میری مدد کریں تو میرا ایک عدد "ایڈوانس" فورم پیکج بنانے کا ارادہ ہے
اس سٹائل میں اردو ویب پیڈ ڈالنے کی کوشش کی مگر موضوع بھیجنے پر موضوع کا متن غائب اور وہی bbcode.php کا ایرر...؟؟؟ اگر اس ضمن میں بھی ہو سکے تو ہدایات سے نوازا جائے..
فی الحال یہ سٹائل ی۔۔۔ہ۔۔۔۔اں س۔۔ے ڈاون۔۔۔۔۔ل۔۔۔۔۔۔وڈ کریں
واللہ الموفق