پی ایچ پی فیوژن کا اردو ترجمہ

باسم

محفلین
پی ایچ پی فیوژن ایک سادہ اور ہلکا سی ایم ایس ہے جو ایک عام ویب سائٹ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

محفل کے رکن رند صاحب نے اس کا ترجمہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اسکا طریقہ پوچھا ہے
اس کا طریقہ یہ ہے کہ اوپر دی گئی ویب سائٹ سے پیکج اتارنے کے بعد \php-fusion-6-01-13-full\php-files\locale\English فولڈر کی ایک کاپی اسی فولڈر Urdu کے نام سے بنالیں اور پھر اس فولڈر میں موجود مسلوں میں سے ایک مثلاً articles.php کو نوٹ پیڈ میں کھولنے کے بعد انگریزی الفاظ کا ترجمہ اردو سے بدل دیں :
یوں
کوڈ:
<?php
$locale['400'] = "مضامین";
$locale['401'] = "مضمون کے زمرے نہیں لکھے گئے";
$locale['402'] = "نیا";
$locale['403'] = "اس زمرہ میں مضامین شامل نہیں کیے گئے";
?>
اور پھر مسل کو UTF-8 انکوڈنگ میں محفوظ کرلیں اسی طرح تمام مسلوں کا ترجمہ مکمل کرلیں۔
مزید کسی راہنمائی کی ضرورت ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔
 

رند

محفلین
بہت شکریہ محترم باسم بھائی جو آپ نے میری اس خواہش کی تکمیل کے لیے یہ گران قدر پوسٹ کی میں حتی لمقدور کوشش کروں گا ترجمہ کی بس دعا کیجے کہ کامیاب ہوجاؤن اگر مشکل ہوئی تو آپ لوگ ہو نا
 

رند

محفلین
میں نے انگلش والے تمام فولڈر کا اور اس کے اندر موجود فورم اور ایڈمن والے فولڈر کی بھی تمام کی تمام فائلز کا اردو ترجمہ کر دیا ہے آپ ان سب فائلز کو درجہ زیل ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
http://www.mediafire.com/?z20brdt2ucr
اب اس کے بعد پی ایچ پی فژن کامیابی کے ساتھ اردو کے ان تبدیل ہوچکا ہے الحمد اللہ لیکن اب یہ کرنا ہے کہ ٹیکس کی ڈائریکشن اردو کی طرح کرنی ہے یعنی دائیں سے بائیں اور اردو نقش ایشیاء ٹائپ نفیس ویب نشق وغیرہ یہ اردو فونٹز لگانے ہیں اب اس کا طریقہ بتائیں کہ یہ کس طرح کروں بہت شکریہ
 

باسم

محفلین
ارے بھائی اتنی محنت کی ضرورت نہ تھی میرے طرح ایک سال تو لگاتے
خیر بہت اچھا کیا آپ نے اور اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں
اردو فونٹ لگانے کیلیے themes کے فولڈر میں کسی تھیم یا وہ جو منتخب ہو کی سی ایس ایس مسل کھولیے اور اس میں موجود فونٹ فیملی مثلا
Verdana,Tahoma,Arial,Sans-Serif;
کو ہر جگہ
"Urdu Naskh Asiatype", "Nafees Web Naskh", Tahoma, Times New Roman, Arial, sans-serif;
سے بدل دیجیے
دائیں سے بائیں کیلیے تفصیل سے دیکھنا ہوگا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا
 

رند

محفلین
ویسے عموما اس قسم کے سافٹ ویرز میں تھریر کی سمت بدلنے کا کیا طریقہ ہے پی یچ پی بی بی ، جمہ ، ایس ایم ایف ، وغیرہ وغیرہ میں تحریر کی سمت کس طرح بدلی گئی ہے وہ ترکیب ادھر بھی استعمال کریں مجھے کچھ تھوڑا سا اشارہ دیں باقی میں سرچ کر لوں گا
 

باسم

محفلین
جملہ میں تو دائیں سے بائیں کی الگ سے سی ایس ایس دی گئی ہیں
جن کی وجہ سے پروگرام خود ہی معین ترتیب بنا لیتا صرف ایکس ایم ایل لینگوج مسل میں 0 کی جگہ 1 لکھنا پڑتا ہے
جبکہ فیوژن کیلیے ایسا کوئی آپشن نظر نہیں آیا اور خود پی ایچ پی مسلوں میں سٹائل لگے ہیں
ایسا کریں آپ کسی مکمل تھیم کا زپ فولڈر بنا کر نیچے کی پوسٹ میں دیے گئے مراحل سے گزاریے پھر چیک کیجیے
قالب دائیں سے بائیں کرنا
 

نبیل

تکنیکی معاون
رند، پہلے تو میری جانب سے اتنی سرعت سے کام کرنے پر مبارکباد۔
میں پی ایچ پی فیوژن کا اردو پیکج بنانے میں آپ کی ضرور مدد کروں گا۔ لیکن میں پہلے جملہ 1.5 کے اردو پیکج پر کام مکمل کرنا چاہتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی پی ایچ پی فیوژن کے سورس کو چیک کیا ہے اور اس میں بھی وہی مسئلہ ہے جو کہ عام طور پر پی ایچ پی سوفٹویر میں موجود ہوتا ہے، یعنی کہ اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس لیے اس کا اردو ورژن تیار کرتے ہوئے اس کے کوڈ میں تبدیلی درکار ہوگی۔
 

دوست

محفلین
میں توقع نہیں کررہا تھا کہ اتنی جلدی یہ سب کرلیں گے آپ۔ بہرحال مبارکباد۔۔۔
دائیں سے بائیں کرنے کے لیے ہم بڑی سادہ سی لائن استعمال کیا کرتے ہیں۔
<html dir="rtl" lang="ur">
آپ نے تھیم کے ہیڈر میں سب سے اوپر جو لائن موجود ہے اس میں‌ dir="rtl" lang="ur یہ ڈال دینا ہے۔ اس سے سمت عمومًا بدل جاتی ہے۔ یہ کام تو کرتی ہے لیکن سی ایس ایس والا کام ذرا پکا ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ذرا محنت سے سی ایس ایس سیکھنی ہوگی بلکہ بدلنا سیکھنی ہوگی۔
وسلام
 

باسم

محفلین
رند صاحب اچھی بات ہوگی اگر آپ اس ترجمہ پر نطر ثانی بھی کرلیں
کیونکہ کچھ ٹائپنگ اور املاء کی غلطیاں نظر آئی ہیں مثلاً
ذاتی(ذال سے) کو زاتی (زے سے لکھا)
مزید (ز) کو مذید (ذ) لکھا
ہیں کو ہین وغیرہ
 

رند

محفلین
بہت شکریہ باسم بھائی دراصل جس وقت میں نے یہ ترجمہ کیا تھا اس وقت مجھے کچھ زیادہ ترجمے کے بارے میں پتہ نہین تھا اور نا ہی یہ جانتا تھا کہ اس کا منظر کیسا ہوگا لیکن پھر بعد میں جب اردو ویب سرور پہ آئن لائن ترجمہ کرتا رہا اور ری فریش کرکر کے فائلز کا معائنہ کرتا رہا تب سمجھ آئی کہ اصل میں ترجمہ ہوتا کس طرح ہے چناچہ میں نے main setting کا سارا ترجمہ از سر نو کیا ہے انگلش اور اردو کے الفاظ کی ترتیب درست کی ہے اور چند ترجمے میں تبدیلیاں بھی کی ہیں مثلا theard کا پہلے ترجمہ " دھاگہ " کیا تھا لیکن اب " مراسلہ " کر دیا ہے visibilty اور access دونوں کا پہلے " رسائی " ترجمہ کر دیا تھا لیکن اب visibilty کا ترجمہ " ظہور " اور دوسرےکا " رسائی :" کیا ہے اس طرح " : " اب اردو کے جملے کے شروع میں نہین بلکہ صھیح ترتیب سے آخر میں لگا یا ہے لیکن فلحال صرف main setting کا ہی تر پا یا ہوں اور خود ہی کام روک دیا ہے کیونکہ دو وجوہات ہیں
ایک تو میری پی ایچ پی سے نا واقفی اور دوسرا آن لائن یہ کام صھیح نہیں کر رہا انٹر نیٹ ایکسپلورر میں تو صھیح چلتا ہے لیکن موزیلا فائر فاکس میں تمام حروف ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں اور یہ مسلہ مکی بھائی کے ترجمہ کیے ہوئے ڈاؤں لوڈ مینجر کے ساتھ بھی ہے پھر اگر موزیلا فائر فاکس میں انکوڈنگ utf-8 کر دیں تو بلکل صھیح نظر آتا ہے اگر صفحے کو ری فریش کریں تو دوبارہ پھر سے کوڈنگ خود بخود تبدیل ہوجاتئ ہے اور پھر سارے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یہ وہ چیز ہے جس کی وجہ سے میں اس کام میں اب اس قدر زیادہ دلچسپی نہیں دیکھا رہا اور ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ ماہر حضرات میں سے کوئی دوست بھی معاونت نہیں کر رہا سارے جملہ کے پیچھے لگے ہوئے ہو جس میں نا ہی ڈاؤن لوڈ مینجر ہے نا پکچر گیلری اور جس کا استعمال میرے جیسے مبتدی کے لیے ایک مہم سر کرنے سے کم نہیں
وسلام علیکم
 

دوست

محفلین
رند یہ وہی مسئلہ ہے جس کی نشاندہی نبیل نے کی تھی۔ اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔
 

رند

محفلین
رند یہ وہی مسئلہ ہے جس کی نشاندہی نبیل نے کی تھی۔ اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔

محترم تو آپ ماہریں کو ہمیں کس دن فائدہ ہوگا اس میں خدا کے لیے اردو سپورٹ فراہم کریں نا آپ لوگ تو سارے کے سارے ہی جملہ کے پیچھے پڑ گئے خدا کے لیے ہم جیسے مبتدی اور کم علم لوگوں کے لیے ہمارے ہی معیار کے cms کا کچھ کیوں نہیں کرتے ہو آپ لوگ جملہ ہماری پہنچ سے باہر کی چیز ہے اور میرے خیال میں جملہ ایک نیوز انجن ہی ہے :confused:
 
Top