پی ایچ پی فیوژن کا تعارف ، انسٹالیشن ، اور اردو تنصیب

رند

محفلین

بسم اللہ الرحمن الراحیم

پی ایچ پی فیوژن کا تعارف ، انسٹالیشن ، اور اردو تنصیب از ق ع ش رند

السلام علیکم
معزز بہن بھائیوں کی خدمت میں آداب عرض ہے میں اپنی کم مائیگی علم کا اعتراف کرتے ہوئے یہاں کچھ گوش گزار کرنے کی کوشش کروں گا میری حت المقدور کوشش ہوگی کہ میں پی ایچ پی فیوژن کو انسٹال کرنا اور بعد ازاں اس میں اردو کو نصب کرنا سکھا سکوں تو اللہ کریم کے بابرکت نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں

پی ایچ پی فیوژن کا تعارف

اس کی انسٹالیشن سے قبل میں چاہتا ہوں کہ پی ایچ پی فیوژن کے بارے میں تھوڑا سا تعارف دے دوں تو جناب یہ ایک CMS یعنی Content Management System ہے ۔ یہ جملہ ، ورڈ پریس وغیرہ کی طرح آپ کے مواد کا انتظام کرتا ہے لیکن میرے خیال میں ان سے کئی زیادہ بہتر طریقے سے کرتا ہے اس مین فکشن بہت زیادہ ہیں اور اس کا استعمال انتھائی آسان ہے ۔

پی ایچ پی فیوژن کی خصوصیات


اس کی چیدہ چیدہ خصوصیات یہ ہیں
1
۔ اس میں ڈاؤن لوڈ میجنر موجود ہے جس میں آپ اپنے پسندیدہ سافٹ ویرز کو اکٹھا کر سکتے ہیں اس میں آپ صرف اس سافٹ ویر کا ریموٹ لنک دے ہیں اور جب آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کریں گے تو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ یہ ریموٹ لنک ہے یا کہ آپ نے خود اپنے ویب سرور پہ اپ لوڈ کیا ہوا آپ یہاں کے سافٹ ویرز کے ڈاؤن لوڈ کے مختلف زمرے بنا سکتے ہیں اور ان میں سافٹ ویرز کا شامل کر سکتے ہیں سادہ سا فورم پر کریں اس مین سافٹ ویر نام خدمت گار نظام جس پہ وہ چلتا ہے اس کا حجم ریموٹ لنک دے دیں جو کہ پہلے سے بنے ہوئے فورم میں آپ کو صرف پر کرنا ہے اور ایک کلک پہ آپ کا اپنا ڈاؤن لوڈ میجنر تیار ہے آپ نے ڈاؤنلوڈز ڈاٹ کام تو دیکھی ہی ہوگی بلکل ویسی ویب سائیٹ آپ اس سے بنا سکتے ہیں آپ صرف ریموٹ لنک دیتے جائیں اور آپ کی سائیٹ کے صارفین یہی سمجھیں گے کہ اتنے زیادہ سافٹ ویر آپ نے اپنے سرور پہ اپ لوڈ کیے ہوئے ہیں

2۔ اس میں آپ مضامین لکھ سکتے ہیں اس میں مضامین لکھنے کے لیے محتلف زمرے بنائیں اور ان مین اپنے پسندیدہ مصامین یا تو خود لکھیں یا دوسری ویب سائیٹز سے جو مضامین اچھے لگیں ان کو ادھر کاپی پسٹ کرتے جائیں

3۔ویب گیلری اپنی پسندیدہ ویب سائیٹز کی مختلف Catagories یعنی رمرے بنائیں اور ان میں اپنی پسندیدہ سائیٹز کے ایڈریس دیتے جائیں یو صرف پانچ منٹ کے اندر اندر اپنی پسند کی ہزاروں ویب سائیٹ پہ مشتمل اپنی ویب گیلری بنائیں

4۔ فورم بھی اس میں موجود ہے پی ایچ پی فیوژن کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنا ایک فورم بھی بنا سکتے ہیں جو خود اسی کے اندر موجود ہے اس کے فورم کی خصوصیت یہ ہے اس فورم کے اراکین نا صرف فورم سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ آپ کی سائیٹ کے تمام سیکشن میں حصہ لے سکیں گے یعنی آپ کو ویب کا لنک دے سکتے ہیں سافٹ ویر کا لنک دے سکتے ہیں مضمون دے سکتے ہیں پول میں حصہ لے سکتے شاوٹ باکس میں تھریرکر سکتے ہین وغیرہ وغیرہ

5۔ اس میں پکچر گیکری بھی موجود ہے جس میں آپ اپنی پسند کی تصاویر کو بڑی آسانی کے ساتھ مختلف زمروں کے اندر نہایت خوبصورتی اور انتھائی کم دورانیے کے اندر محفوظ کرسکتے ہیں آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ صرف دو چار منٹ کے اندر آپ ایک پروفیشنل لیول کی اپنی تصویری مرقع تخیلق کر کے لوگوں کو وطیرہ حیرت میں مبتلا کر سکتے ہیں
یہ تو تھیں پی ایچ پی فیوژن کی سیکنڑوں خصوصیات میں سے صرف چند چیدہ چیدہ خصوصیات ۔

آپ کو پی ایچ پی فیوژن سے کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے؟



اب بات یہ کرتے ہیں کہ آپ کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے آپ نیٹ پہ سرچ کرتے ہیں طرح طرح کی ویب سائیٹز ، سافٹ ویرز ، مضامین ، تصاویر وغیرہ وغیرہ آپ کی نظر سے گزرتی ہیں جو کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے پاس محفوظ کرلیں اب آپ ان چیزوں کے ایڈریس اپنے پاس کسی کاپی وغیرہ پہ نوٹ کرتے ہیں تو کچھ نہیں پتہ اگر وہ کاپی گم ہوجائے یا صفحہ خراب ہوجائے تو آپ ان سب چیزوں سے محروم ہوجائیں گے اور اگر وہ چیزیں آپ اپنے پاس محفوظ بھی کر لیں پھر بھی اپنے دوستوں کو جو آپ سے دور کو تو نہین دیکھا سکتے نا لیکن جب آپ کے پاس پی ایچ پی فیوژن ہوگا تو یہ سب کچھ آپ ایک جگہ پہ اکھٹا کر لیں گے یوں آپ کا نام بھی ہوگا جی کہ ویب ماسٹر صاحب ہیں ان کی اپنی ویب سائیٹ ہے اور آپ کے پاس نیٹ پہ ایک ایسی تجوری موجود ہو گی جس میں آپ خزئنہ عالمی شکبہ محفوظ یعنی worth of the world wide web کو محفوظ رکھ سکیں گے اور بڑی آسانی کے ساتھ اپنے عزیزوں کے ساتھ بانٹ سکیں گے ہے نا مزے کی بات :D

پی ایچ پی فیوژن کو ڈاؤن لوڈ کریں



سب سے پہلے آپ پی ایچ پی فیوژن کو اور اس کی اردو سورٹ کو درجہ زیل روابط سے ڈاؤن لوڈ کرلیں
پی ایچ پی فیوژن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
http://nchc.dl.sourceforge.net/sourceforge/php-fusion/php-fusion-6-01-13-full.zip

اردو سپورٹ برائے پی ایچ پی فیوژن یہاں سے ڈانلوڈ کریں
http://www.mediafire.com/?hjn4u9tstcg


پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن



آپ جب پی ایچ پی فیوژن ڈاؤنلوڈ کریں گے تو وہ زپ فائل میں ہوگا اس کو ان زپ کریں تو اس میں چار فولڈر ایک تصویر اور کافی ساری ایچ ٹی ایم ایل فائلز ہوں گی آپ نے ان میں سے صرف ایک فولڈر جس کا نام ہے php-files ہے اس فولڈر میں جتنی بھی فائلز ہیں ان سب کو آپ نے اپنے ویب سرور میں اپ لوڈ کرنا ہے باقی سارے فولڈز اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز کو یونہی چھوڑ دیں جیسا کہ آپ تصویر نمبر ایک میں دیکھ سکتے ہیں اس میں میں نے اس فولڈر پہ نشان پہ لگا دیا ہے صرف اسی کو فائلز کو اپنے ویب سرور میں آپ نے اپ لوڈ کرنا ہے
01.jpg

اس کے بعد اپنے ویب سرور میں جہاں آپ نے پی ایچ پی فیوژن اپلوڈ کیا ہے اس کو جگہ کو کھولیں میں یہ گذارش کروں گا اور اس مضمون کے لیے میں یہی تصور بھی کرتا ہوں کہ آپ نے پی ایچ پی فیوذن کو اپنے ویب سرور کی روٹ ڈائیکٹری میں اپ لوڈ کیا ہے میں یہاں پہ بھی تصور کرتا ہوں کہ آپ کے ویب سائیٹ نام ہے www.123.com اب آپ نے جب پی ایچ پی فیوژن کو اپنے ویب کی روٹ ڈائیکٹری میں اپ لوڈ کیا ہے تو یہی ایڈریس لکھنے سے وہ رن ہوجائے گا
اب ہو سکتا ہے تصویر نمبر دو کی طرح کوئی ارر آجائے
02.jpg

لیکن گھبرائے کی ضرورت نہیں اس سے کچھ نہیں ہوگا اب آپ کو setup.php کو رن کرنا ہوگا اس کے لیے آپ اپنے براؤشر کے ایڈریس بار میں اپنی ویب سائیٹ کا لنک کچھ اس طرح www.123.com/setup.php لکھ کر اس فائل کو رن کریں جب آپ ایسا کریں گے تو تصویر نمبر 3 کے مطابق آپ کا سٹ اپ سٹارٹ ہوجائے گا
03.jpg

اب اس سٹپ میں یعنی تصویر نمبر 3 والے سٹپ میں درجہ زیل چیزیں آپ کو فراہم کرنی ہوگئیں ، ڈیٹا بیس کے ہوسٹ کا نام جو کہ اکثر لوکل ہوسٹ ہوتا لیکن یر جگہ لوکل لوہوسٹ نہیں ہوتا آپ اپنی ویب سائیٹ کے کنٹرول پینل میں جائیں وہاں ڈیٹا بیس کے سیکشن میں جائیں وہاں اس کی معلومات موجود ہوں گی اسی طرح ڈیٹا بیس کے یوزر نیم ، پاس ورڈ ، اور ڈیٹا بیس کے نیم کے بارے میں بھی معلومات آپ کو آپ کی سائیٹ کے کنٹرول ہینل سے ہی ملیں گی اس میں آخری جو فیلڈ ہے ٹیبل پری فیکس والی یہ پہلے سے پر ہوی اس کو جوں کی توں چھوڑ دیں اور اس کے بعد next پہ کلک کریں
اس کے بعد اگر آپ نے بچھلے سٹپ میں ڈیٹا بیس کی معلومات درست فراہم کیں ہیں تو یہ سٹپ آئے گا نہیں تو کوئی نا کوئی ارر آجائے گی اگر ایسا ہوگیا خدا نخواستہ تو ایک بار سے اپنے کنٹرول پینل میں جاکر ڈیٹا بیس کے سیکشن میں جائیں اور وہاں سے غور سے پڑھیں اور دوبارہ پہلے سٹپ کی فلیڈز کو پر کریں انشاءاللہ آپ کامیاب ہوں گےاور اس کے بعد اب سٹپ آتا ہے ایڈمن کا اکاؤنٹ بنانے کا جیسا کہ آپ تصویر نمبر چار میں ملاحضہ کر سکتے ہیں
04.jpg

اس میں آپ نے ایڈمن کا جو یوزر نیم اورپاس ورڈ بنانا ہے وہ لکھیں اور اپنا صھیح والا ای میل دیں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ آپ کی سائیٹ میں ہونے والی رد و بدل و تجدید وغیرہ سے آپ کو ای میل کے زریعہ ہی مطلع کیا جاسکتا ہے اور اگر آپ اہنا ایڈمن نیم اور پاس ورڈ بھول جائیں تو ایسی صورت میں بھی آپ کو ای میل کے زریعے ہی نیا پاس ورڈ اور یوزر نیم فراہم کیا جاسکتا ہے چناچہ یہ فلیڈ بھی پر کرنے کے بعد next پہ کلک کر دیں
بس یہاں آکر آپ کے پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن مکمل شد ۔ آپ کو تصویر نمبر پانچ کی طرح کا پیغام نظر آئے گا
05.jpg

جس میں یہ بیان ہوا ہوگا کہ پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن اب مکمل ہوئی اس کے بعد اب آپ کو آخری دو کام کرنے ہیں وہ یہ ہیں سب سے پہلے تو setup.php نامی فائل کو جاکر اپنے ویب سرور سے ڈیلیٹ کر دیں یا اس کو ری نیم کردیں اور دوسرا config.php نامی کا chmod یعنی اجازت نامہ کی مقدار یا ویلیو 664 کردیں یہ کام آپ کسی بھی ایف ٹی پی سافٹ ویر یا اپنی ویب سائیٹ کے کنٹرول پینل کے فائل میجنر سیکشن کے بھی کرسکتے ہیں میں یہاں پہ امید کرتا ہوں کہ آپ کو سی ایچ موڈ تبدیل کرنا آتا ہوگا اگر نہیں آتا تو کوئی بات نہیں حکم صادر فرمائیے گا فقیر تکمیل کر ے گا۔ یہاں بفضل تعالیٰ پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن کا مضمون مکمل ہوا اب بات کرتے ہیں اس میں اردو کی سپورٹ فراہم کرنے کی

پی ایچ پی فیوژن میں اردو کی تنصیب

بدقسمتی کی بات تو یہ ہے اس کی اردو کی فائلز کا ترجمہ کرنے والا اور کوئی نہیں یہی احقر العباد رند ہے بدقسمتی کی بات اس لیے کیونکہ یہ کام کسی ماہر کا تھا جو مجھ کو کرنا پڑا اس لیے علی ع علی ع کر کے ہی ہوا ہے اور ایک گذارش کر نی ہے وہ یہ کہ اگر کہیں ترجمہ میں کوئی بونگی مار دی ہو تو اپنے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مسکاں فر دیجیے گا اور مجھے درگزر فرمائیے گا کیونکہ ابھی تو ابتداء عشق ابھی یہ ترجمہ اپنا ارتقائی منزال طے کر رہا ہے ابھی تو یہ چھوٹا بندر ہے جس کو گوریلا اور پھر انسان بننے میں کافی عرصہ لگے گا وہ بھی جب ماہریں اس طرف توجہ فرمائیں گے ۔
جی تو میں یہاں امید کرتا ہوں کہ آپ نے اوپر دیے گئے لنک سے اردو سپورٹ کی فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہوگی یہ بھی ایک زپ فائل ہے اس کو ان زپ کریں تو اس میں سے دو فولڈر برآمد ہوں گے ایک کا نام ہے Urdu اس کو آپ اپنی ویب سائیٹ میں پی ایچ پی فیوژن کے locale نامی فولڈر میں جاکر جوں کا توں اپ لوڈ کر دیں اردو سپورٹ کی فائل میں اردو نام کے فولڈر کے ساتھ ایک دوسرا فولڈر بھی ہے اس کا نام ہے Fusion6Ur اس کو آپ اپنی ویب سائیٹ میں پی ایچ پی فیوژن کے themes نام کے فولڈر میں جوں کا توں اپ لوڈ کر دیں لو جی اب کام ہوا مکمل ۔
اب آپ نے اپنی سائیٹ کے ایڈمن پینل میں جا کر لینگویج اور اور تھیم کو بدلنا ہے ۔ آپ تصویر نمبر چھ کی طرح لاگ ان کے پینل میں اپنے ایڈمن کے یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان ہوجائیں
06.jpg

اب تصویر نمبر سات کے مطابق ایڈمن نام والے ڈبے میں Admin Panel کے لنک پہ کلک کرتے ہوئے ( اس لنک کو میں نے تصویر میں سرخ رنگ کے تیر کے نشان سے بھی واضح کیا ہوا ہے ) ایڈمن پینل میں داخل ہوجائیں۔
07.jpg

اب ایڈمن پینل اوپن ہوگا اس کے بائیں جانب تصویر نمبر آٹھ کو دیکھتے ہوئے آپ Navagation نام کے ڈبے کے اندر system admin کے لنک ( اس لنک کو میں نے سرخ تیر کے نشان سے بھی واضح کیا ہوا ہے ) پہ کلک کریں اس طرح آپ سسٹم ایڈمن سیکشن میں داخل ہوجائیں گے
08.jpg

اب آپ کے سامنے جو صفحہ اوپن ہوگا اس میں تصویر نمبر نو کو دیکھتے ہوئے دائیں جانب Main Settings ( اس کو میں نے تصویر میں سرخ دائرے اور تیر کے نشان سے بھی واضح کیا ہوا ہے ) پہ کلک کردیں یوں آپ مین سیٹنگ میں دخول کر جائیں گے
09.jpg

اب آپ کے سامنے جو صفحہ کھلا ہوگا اس کے بلکل آخر میں آجائیںتصویر نمبر دس کے مطابق آخری دو آپشنز کو دیکھیں پہلی ہے Site Local اس کے آگے آپ Urdu کو سیلیکٹ کریں اور آخری ہے Site Theme اس کے آگے آپ Fusion6Ur کو سیلیکٹ کریں جیسا کہ تصویر نمبر دس میں میں نے نشان لگا کر بھی واضح کیا ہوا ہے
10.jpg

اب آخر میں Save Settings پہ کلک کردیں لیجیے پنجتن پاک ع کے صدقے کام مکمل ہوا تصویر نمبر 11 کو دیکھیں
11.jpg

یہ آخری منظر ہوگا جو کہ آپ کی سائیٹ پہ ضوفیشاں ہوگا اس میں آپ کی نیوگیشن کے لنک انگلش میں نظر آرہے ہوں گے وہ اس لیے کہ bydefault پی ایچ پی فیوژن میں نیوگیشن کے لنکز انگلش میں ہوتے ہیں آپ اپنے ایڈمن پینل میں جاکر ان کو اردو میں ری نیم کرسکتے ہیں مثلا Home کو " گھر " کے نام سے ری نیم کر دیں اور جب آپ سب لنکز کو ری نیم کر چکیں گے تو آخری نتجہ تصویر نمبر 12 کی طرح ہوگا بارہ معصومین ع کے صدقے
12.jpg

بس اسی کے ساتھ فقیر کو اجازت دیں اگر کسی چیز کی سمجھ نا آئی تو پوچھ لیجیے گا بندے نے اس کام کے لیے کافی محنت کی اللہ کریم سے دعا ہے وہ بحق محمد ص و آل محمد ص اس کاوش کو اردو کی تروجیع میں مددگار ثابت کرے الھی آمین
وسلام
بااحترامات فرواں
قھار علی شاہ رند
 

نبیل

تکنیکی معاون
رند صاحب، بہت خوب۔ آپ تو فارم میں آئے ہوئے ہیں آج کل۔ :)
آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ جیسا کہ میں کسی اور جگہ عرض کر چکا ہوں، میں جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری کے کام سے فارغ ہونے کے بعد پی ایچ پی فیوژن کو بھی دیکھوں گا۔ اس سکرپٹ میں یونیکوڈ سپورٹ شامل کرنے کے لیے کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ اس کے بغیر بھی یہ صحیح ضرور چل رہی ہے لیکن پی ایچ پی کے سٹرنگ فنکشنز میں یونیکوڈ کی سپورٹ نہ ہونے کے باعث یہ پرابلم بھی دے سکتی ہے۔
 

رند

محفلین
رند صاحب، بہت خوب۔ آپ تو فارم میں آئے ہوئے ہیں آج کل۔ :)
آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ جیسا کہ میں کسی اور جگہ عرض کر چکا ہوں، میں جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری کے کام سے فارغ ہونے کے بعد پی ایچ پی فیوژن کو بھی دیکھوں گا۔ اس سکرپٹ میں یونیکوڈ سپورٹ شامل کرنے کے لیے کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ اس کے بغیر بھی یہ صحیح ضرور چل رہی ہے لیکن پی ایچ پی کے سٹرنگ فنکشنز میں یونیکوڈ کی سپورٹ نہ ہونے کے باعث یہ پرابلم بھی دے سکتی ہے۔

جی محترم میری دعا ہے آپ جملہ کے کام کو جلد سرانجام دیں اور میری گذارش ہے کہ اس کا بھی کچھ کریں کیونکہ جملہ مجھ جیسے کم علم کے لیے پیچیدہ ہے جبکہ فیوژن میں کچھ گذرا چل جاتا ہے لحاظہ اگر آپ اس کا بھی گچھ دیں تو نیٹ کی اردو کی تاریخ میں آپ کا نام اور زیادہ جلی حروف میں لکھا جائے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سے بے تکلفی مجھے بھی مہنگی پڑ ہی گئی۔
شاکر نے یہ لقب مجھے نہیں کسی اور کو دیا تھا۔
اور مجھے القاب سے معاف ہی رکھیے۔
پی ایچ پی فیوژن پر بھی وقت آنے پر کام کروں گا۔
 

دوست

محفلین
اچھا کام کیا ہے۔ اب اس پر سائٹ بنانے سے پہلے ایک بار اسے اردو کے لیے بدل لینے دیجیے گا۔ تاکہ بعد میں‌ سائٹ‌ کہیں ری سٹور کرنا پڑے تو مسئلہ نہ ہو۔
وسلام
 
رند اس کی چلتی پھرتی مثال بھی کہیں رکھی ہوگی آپ نے اگر اس کا لنک مل جائے تو دیکھ کر زیادہ عمدگی سے سمجھ آئے گا۔
 

رند

محفلین
آپ سے بے تکلفی مجھے بھی مہنگی پڑ ہی گئی۔
شاکر نے یہ لقب مجھے نہیں کسی اور کو دیا تھا۔
اور مجھے القاب سے معاف ہی رکھیے۔
پی ایچ پی فیوژن پر بھی وقت آنے پر کام کروں گا۔

یہ لیں القاب واپس لے لیے گئے پوست دیکھ لیجیے ترمیم کر دی ہے اب نہیں ہوتا بے تکلف معاف کیجیے گا
 

رند

محفلین
رند اس کی چلتی پھرتی مثال بھی کہیں رکھی ہوگی آپ نے اگر اس کا لنک مل جائے تو دیکھ کر زیادہ عمدگی سے سمجھ آئے گا۔

علوی بھائی فلحال آن لائن تو کوئی مثال نہیں ہے لیکن جلد ہی بنا دوں یہ تجربات اردو ویب سرور پہ کیے گئے ہیں
 

سکون

محفلین
بہت اچھے جانی بھائی بہت زبردست لیکن اپ کو اس کے بارے میں بتایا تو میں نے ہی تھا نہ آپ کو تو پتا بھی نہیں تھا پی ایچ پی فیوجن کا یاد ہے کہ ۔۔۔۔۔۔:cool:
 

رند

محفلین
بہت اچھے جانی بھائی بہت زبردست لیکن اپ کو اس کے بارے میں بتایا تو میں نے ہی تھا نہ آپ کو تو پتا بھی نہیں تھا پی ایچ پی فیوجن کا یاد ہے کہ ۔۔۔۔۔۔:cool:

بلکل حضرت جی آپ نے ہی مجھے اس بارے میں بتایا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا اس کو دفعہ کریں یہ یونہی ہے لیکن آج دیکھ لیں اسی کی وجہ سے آپ کی طرف بھی کتنے دنوں سے حاضر نہ ہوسکا میں یاہو پہ آکر رہا ہوں مرشد جی آپ کی ڈانٹ سننے اور معافی مانگنے :grin:
 

دوست

محفلین
شاکر بھائی آپ کے بات میں سمجھا نہیں کیا کہنا چا رہے ہیں
جیسا کہ نبیل نے کہا کہ اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔ یہ ڈیٹا دکھا تو رہا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر دوبارہ ویب سائٹ بنانے پر یہ ڈیٹا ٹھیک طرح امپورٹ‌ کرے۔ یہاں میں یہ فرض کررہا ہوں کہ اسے ایک ڈیٹابیس بھی درکار ہوتی ہے۔ تو وہ ڈیٹابیس پھر کرپٹ ہو سکتی ہے اور اردو کی بجائے کچھ اور ہی نظر آنے لگےگا۔ امید ہے اب کلئیر ہوجائے گا۔
 
Top