پی ایچ پی لینگویج سٹرنگز سے po فائلیں بنانے کا پروگرام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

اردو ویب پر انٹرانس کے ذریعے سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا ایک بہت اچھا پلیٹ فارم مہیا ہو چکا ہے۔ اس کے ذریعے مختلف سوفٹویر کی پو فائلیں اپلوڈ کی جاتی ہیں جنہیں مشترکہ کاوش (collaborative effort) کے ذریعے ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ اردو ویب پر نصب انٹرانس میں اردو ویب پیڈ بھی شامل ہے جس کے ذریعے اردو ترجمہ کرنا اور بھی آسان ہے۔

یہاں میرے ذہن میں خیال آیا تھا کہ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم اور اس جیسے دوسرے سوفٹویر جن میں لینگویج فائلیں دوسری فارمیٹ میں موجود ہوتے ہیں، کے ترجمے کے لیے بھی انٹرانس کو اس صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے اگر ان کی لینگویج فائلوں کو پو فائلوں میں کنورٹ کر دیا جائے۔ اسی آئیڈیا کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے سی شارپ میں ایک پروگرام لکھا ہے جس کے ذریعے مختلف فارمیٹ کی لینگویج فائلوں کو پو فائلوں اور پو فائلوں سے واپس لینگویج فائلوں میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ پروگرام سی شارپ میں لکھا گیا ہے اس لیے اسے رن کرنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر ڈاٹ نیٹ ‌رن ٹائم کا ہونا ضروری ہے۔ ذیل میں میں اسی پروگرام (PoTool) اور اس کا سورس کوڈ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس سے اگلی پوسٹ میں میں چند سکرین شاٹس کے ذریعے اس کے استعمال کی وضاحت کروں گا۔
 

Attachments

  • potool_623.zip
    7.9 KB · مناظر: 25
  • potool_src_186.zip
    43.5 KB · مناظر: 30

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ میں میں PoToolکے متعلق چند تفصیلات عرض کروں گا۔ ذیل کی تصویر میں پوٹول کی مینو آپشنز دکھائی گئی ہیں۔

3_pic1_2.jpg


پہلی آپسن منتخب کرنے سے ذیل میں دکھایا گیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوتا ہے:

3_pic2_1.jpg


اس تصویر میں دکھائے گئے کامبو باکس کے ذریعے مختلف لینگویج سٹرنگ ٹائپس میں سے کوئی ایک منتخب کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد Text2PO بٹن پر کلک کرنے سے منتخب کردہ فائل کے نام سے ہی ایک pot فائل بن جائے گی جسے پوایڈٹ یا انٹرانس میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس pot فائل سے واپس php لینگویج فائل بنانے کے لیے فائل مینو کی دوسری آپشن منتخب کریں جس سے ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ڈائیلاگ ظاہر ہوگا جو کہ دیکھنے میں تقریباً اوپر والے ڈائیلاگ جیسا ہی ہے۔ اس کے ذریعے آپ مکمل یا غیر مکمل ترجمے والی pot فائل واپس php لینگویج فائل میں کنورٹ کر سکتے ہیں۔
3_pic4_2.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں چند باتیں اور عرض کرتا چلوں۔

1۔ اس پروگرام میں ایرر ہینڈلنگ بالکل نہیں کی گئی۔ میں چاہتا ہوں کہ کچھ ٹیسٹنگ کے بعد اس پروٹوٹائپ کو بہتر بنایا جائے۔
2۔ یہ پروگرام صرف ان Key/Value پیرز کو پو فائل میں ڈالتا ہے جو کہ ایک لائن پر پورے آتے ہیں۔ باقی تمام انفارمیشن پوفائل میں کمنٹس کی صورت میں‌ ڈال دی جاتی ہے۔
3۔ اگر ایک ہی فائل کو پہلے پوٹ فائل اور پھر واپس لینگویج فائل میں کنورٹ کیا جائے تو نئی اور پرانی لینگویج فائل میں کچھ فرق نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ PoTool لینگویج سٹرنگز کے اندر کی وائٹ سپیسز کو ختم کر دیتا ہے۔

اب آپ دوستوں اور خاص طور پر ترجمہ ٹیم کے ممبران پر منحصر ہے کہ وہ اس پروگرام کو استعمال کریں اور اس پر اپنی آراء دیں تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔
 

نعمان

محفلین
میرے کمپیوٹر پر ڈاٹ نیٹ رن ٹائم نہیں ہے۔ :(

خیر اب آپ اس کے ذریعے جملہ کے ترجمے پو فائل میں انٹرانس پر اپلوڈ کرسکیں گے۔ یہ بہت اچھا کام ہوگا۔
 

دوست

محفلین
یہ نتائج ہیں جی۔ کچھ اتنے کامیاب نظر نہیں آتے۔ اسے $langفائل کے لیے جانچا گیا ہے اور نتیجہ یہ رہا۔
پہلے نوٹ پیڈ ++ میں فائل کا منظر

بعد میں۔ نوٹ پیڈ ++ میں فائل کا منظر
بعد میں پو ایڈٹ میں‌ فائل کا منظر جہاں کچھ بھی نظر نہیں آرہا۔

Define اور $string کےلیے اس کو ابھی آزمایا نہیں‌ جاسکا۔
Define ٹائپ کی فائل جو پہلے سے ترجمہ شدہ تھی کو اس نے یونیکوڈ کی بجائے کچھ اور ہی بنا دیا۔ جملہ کہ ترجمہ شدہ فائل کو پو فائل میں بدلنے کے بعد اس کا حشر
 

زیک

مسافر
دوست: آپ کی پہلی فائل کا فارمیٹ ابھی یہ کنورٹر سپورٹ نہیں کرتا کیونکہ یہ array استعمال کر رہا ہے۔
 
Top