پی ایچ پی مائی ایڈمن اردو لوقلائزیشن پروجیکٹ

ڈی-اے-ستی

محفلین
پی ایچ پی مائی ایڈمن اس وقت ویب پر مائی ایس کیو ایل کی ایڈمنسٹریشن کے لیےسب کے زیادہ جانے اور استعمال کیے جانے والا سافٹ وئر ہے اور اپنی استعمال میں اسانی اور کارکردگی کی وجہ سے مشھور یے۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن والوں نے اسے کئی زبانوں میں لوکلائز کر رکھا ھے جبکہ اردو میں لوکلائزیشن کا عمل جاری ہے۔ بد قسمتی سے توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اردو لوقلائزیشن کا عمل سرف چھ فیصد ہی مکمل ہو پایا ہے اور مزید کام بلکل رکا ھوا ہے۔ برائے مہربانی اس کام کو اگے بڑہانے کے لیے میرا ساتھ دیں تاکہ ہم پی ایچ پی ماہی ایڈمن جیسے اھم سافٹ وئر کو اپنی زبان میں استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں۔

اس کی لوقلایزیشن کا عمل انتیہائی اسان ہے۔ آپ اس ربط https://l10n.cihar.com/ur/phpmyadmin/ پر جا کر اس عمل میں حصہ کے سکتے ہیں۔

شکریہ!
 
احباب اگر ضروری سمجھتے ہیں تو اس کام میں ضرور حصہ لیں۔ ویسے ہماری ذاتی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ سافٹوئرز کے ایڈمن انٹرفیس کو قطعی ٹرانسلیٹ نہ کیا جائے اور پبلک انٹرفیس کو مکمل ٹرانسلیٹ کیا جائے۔ چونکہ پی ایچ پی مائی ایڈمن مکمل طور پر ایڈمن کے استعمال کی چیز ہے اس لئے اس کے ترجمے کا کوئی خاص یا ترجیحی فائدہ نظر نہیں آتا۔ بلکہ کئی دفعہ چیزیں اور بھی مشکل ہو جاتی ہیں۔ یہ ہماری ذاتی رائے ہے اس ہے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی یہ اردو محفل کا نظریہ ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین

ہمیں آپ کی رائے سے سو فیصد اتفاق ہے
 
ابو یاسر

محفلین
زبان کی ترقی کی نگاہ سے سوچیں تو وقعی یہ ایک اچھا کام اور بڑا کام ہوگا۔
مگر میرے بھی خیالات بعینہ وہی ہیں جیسا کہ سعود بھائی نے لکھا۔
 
Top