پی ایچ پی نیوک کا اردو ترجمہ

AHsadiqi

محفلین
محترم نبيل صاحب
السلام عليکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے آپ سب کو مبارک اچھے کام کرنے پر اردو کي ترويج و ترقي پر
اگر ميرے لائق کوئي خدمت ہو تو ميں حاضر ہوں
مجھے پي ايچ پي نيوک کا اردو ترجمہ چاہيے تھا ليکن دستياب نہيں ہوسکا
ميں نے خود ہي پي ايچ پي نيوک کي لينگويج فائلز کا اردو ترجمہ کر ديا ہے ايک يا دو فائليں باقي ہيں عرض يہ ہے کہ ميں اب کس طرح سے اسکا پيکيج بنا کر باقي دوستوں کے ليے مہيا کرسکتا ہوں ليکن اصلاح کے بعد کوئي دوست اصلاح ميں مدد کريں چونکہ ميں نے ان فائلز کا ترجمہ فارسي سے اردو ميں کيا ہے ہوسکتا ہے کہ لفظ غلط يا نامناسب ہو تو ان کو بدلا جائے شکريہ آپ سب دوستوں کي پرخلوص محنت و شفقت کا
مزيد ميرے لائق کوئي خدمت ہو تو ميں حاضر ہوں
والسلام عليکم ورحم? ا؛للہ وبرکاتہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ نے پی ایچ پی نیوک کا اردو ترجمہ کیا۔ میں نے پی ایچ پی نیوک پر کبھی کام نہیں کیا۔ لیکن میں ایک اردو پی ایچ پی نیوک پیکج بنانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کسی بھی ویب سوفٹویر کا اردو انسٹالیشن پیکج تیار کرنے میں سب سے زیادہ محنت کا کام اس کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ ہوتا ہے۔ یہ کام آپ نے تقریباً کر لیا ہے۔ اس کے بعد اس سکرپٹ کو utf-8 کمپیٹیبل بنانے کا مرحلہ آتا ہے۔ عام طور پر پی ایچ پی سکرپٹس یونیکوڈ کمپیٹیبل نہیں ہوتی اور ان میں کچھ ترمیم کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے بعد اس کے سٹائل کی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پیش‌ آتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس میں اردو ویب پیڈ بھی انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔

آپ پی ایچ پی نیوک کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ کہیں اپلوڈ کرکے اس کا ربط یہاں فراہم کر سکتے ہیں یا چاہیں تو اسے یہاں بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کر دیں۔

والسلام
 

فرضی

محفلین
ماشاءاللہ پی ایچ پی نیوک کا ترجمہ اور پیکج اردو کی ترویج میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
"ہیر رانجھے کی بہن تھی " قسم کا سوال کر رہا ہوں

یہ پی ایچ پی نیوک کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے
جواب سے نوازیے گا شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
صدیقی صاحب۔ فائل فراہم کرنے کا شکریہ۔ میں جلد ہی اس پر نظر ڈالوں گا۔

شاکرالقادری صاحب، پی ایچ پی نیوک بھی ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ اگرچہ یہ کسی زمانے میں بہت مقبول رہا ہے لیکن اب جملہ وغیرہ اس سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔
 

AHsadiqi

محفلین
السلام عليکم نبيل بھائي
چند فايليں باقي ہيں ترجمہ کر رہا ہوں سوچاہے کہ ايک ہي دفعہ زيپ کر کے آپ کو اٹيچ فائل ميں بھيج دوں مکمل کرکے آپ کو بھيجوں گا
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
السلام عليکم ورحمت اللہ
محترم نبيل صاحب
يہ اسکي مين فائل کا ترجمہ ميں نے کيا ہے ايک نظر ديکھيں
http://www.4shared.com/file/20457084/12cd3ec6/lang-urdu.html
مزيد ميں فائلز بھيجتا ھوں

السلام علیکم!
گو میں نبیل صاحب اور آپ کی طرح PHP تو نہیں جانتا لیکن اردو سے کچھ شناسائی ہے اور اسی وجہ سے ترجمہ پر نظر ڈالنے اور کچھ الفاظ تبدیل کرنے کی محض ایک کوشش کی ہے بلکہ دراصل چند الفاظ پر رائے زنی کی جسارت، جو شاید کسی طور ممد و معاون ثابت ہو سکے۔
اگر ترجمہ کا یہی طریقِ کار ہے تو آئندہ بھی خدمت کر کے خوشی ہو گی۔ اگر فارسی کی بجائے اصل انگریزی تحریر میس۔ر ہوتی تو زیادہ بہتر نتائج نکل سکتے تھے۔
والسلام
فاتح


PHP:
define("_POSTEDON","تاریخ میں بھیجاگیا : ");
define("_POSTEDON","مرسلہ بتاریخ : ");

define("_NICKNAME","یوزر نام");
define("_NICKNAME","اسمِ صارف");

define("_POSTEDBY","ارسال شدہ بوسیلہ ");
define("_POSTEDBY","مرسلہ بذریعہ");

define("_COMMENTS","آپ کی کیا نظر ہے؟");
define("_COMMENTS","آپ کی کیا رائے ہے؟");
define("_COMMENTS","آراء؟");

define("_PASTARTICLES","پچھلا مضمون");
define("_PASTARTICLES","گذشتہ مضمون");

define("_OLDERARTICLES","سب سے پرانا مضمون");
define("_OLDERARTICLES","قدیم ترین مضمون");

define("_BY","کے ذریعے");
define("_BY","بذریعہ");

define("_ON","تاریخ میں :");
define("_ON","بتاریخ:");

define("_WAITINGCONT","تائید کے انتظار میں موجود");
define("_WAITINGCONT","تائید کے منتظر");

define("_SUBMISSIONS","بھیجے گئے مطالب");
define("_SUBMISSIONS","مرسلہ مطالب");

define("_WLINKS","تائید کے انتظار میں موجودلنکس");
define("_WLINKS","تائید کے منتظر روابط");

اگر ابھی تک آپ نے رکنیت حاصل نہیں کی ہے تو مخصوص رکنیتی فارم  پرکریں اور ہمارے اراکین کی لسٹ میں شامل ہوکر سائٹ کی تمام سہولیات سے استفادہ کریں.
اگر ابھی تک آپ نے رکنیت حاصل نہیں کی ہے تو مخصوص رکنیتی فارم  پُرکریں اور ہمارے اراکین کی فہرست میں شامل ہوکر سائٹ کی تمام سہولیات سے استفادہ کریں.

define("_GUESTS","مہمان و ");
define("_GUESTS","مہمانان و ");

define("_MEMBERS","ارکان سائٹ میں موجود ہیں .");
define("_MEMBERS","ارکان سائٹ پر موجود ہیں .");

خوش آمدید ، براہ مہربانی سائٹ میں رکنیت کے لیے مخصوص رکنیتی فارم پر کریں
خوش آمدید! براہ مہربانی سائٹ کی رکنیت کے لیے مخصوص رکنیتی فارم پر کریں

define("_ADMIN","مدیریت سایٹ :");
define("_ADMIN","ادارتی اختیارات کا صفحہ :");
define("_ADMIN"," صفحہء ادارتی اختیارات:");

define("_MODULENOTACTIVE","معذرت کے ساتھ یہ ماڈل نان ایکٹو ہے !");
define("_MODULENOTACTIVE","معذرت کے ساتھ یہ ماڈل غیر فعال ہے !");

define("_BUNREAD","بغیر پڑھا پیغام ");
define("_BUNREAD","نہ پڑھا ہوا پیغام ");

define("_BYD","کل گذرا ہوا");
define("_BYD","گذشتہ کل ");

define("_BOVER","کل");
define("_BOVER","آنے والا کل");

define("_BON","سائٹ میں موجود اراکین ");
define("_BON","سائٹ پر موجود اراکین ");

define("_INVISIBLEMODULES","ماژولهای پنهان");
define("_INVISIBLEMODULES","پوشیدہ ماڈیولز ");

define("_ACTIVEBUTNOTSEE","(فعال اما پنهان)");
define("_ACTIVEBUTNOTSEE","(فعال ماڈیولز)");

define("_THERESULTS","The results of your campaign are as follows:");
define("_THERESULTS ","آپ کی کوشش کا نتیجہ درج ذیل ہے");

define("_TOTALIMPRESSIONS","Total Impression Made:");
define("_TOTALIMPRESSIONS ","کل تاثرات جو دیے گئے");

define("_CLICKSRECEIVED","Clicks Received:");
define("_CLICKSRECEIVED "," کل کلکس جو کیے گئے");

define("_IMAGEURL","تصویر ایڈریس");
define("_IMAGEURL","تصویر کا ربط");

define("_ALTERNATETEXT","وضاحت متن  :");
define("_ALTERNATETEXT","وضاحتی متن  :");

define("_BANNERSFINNISHED","تبلیغی اشتہار کا وقت ختم ہوچکا ہے");
define("_BANNERSFINNISHED","اشتہار کا وقت ختم ہوچکا ہے");

define("_MODREQLINKS","خراب لنک کی درخواست");
define("_MODREQLINKS","خراب ربط سے آگاہ کریں");

define("_BROKENLINKS","ناقص لنکس");
define("_BROKENLINKS","ناقص روابط");

سسٹم مدیریت سے استفادہ کی شرایط
ادارتی نظام سے استفادہ کی شرایط

define("_CHATROOMS","چیٹ رومز");
define("_CHATROOMS","کمرہ جاتِ گفتگو");

define("_ADDITIONALYGRP","یہ ماڈیول اراکین کے گروہ کے ساتھ خاص ہے  ");
define("_ADDITIONALYGRP","یہ ماڈیول اراکین کے گروہ کے لیے مخصوص ہے  ");

define("_MODULESSUBSCRIBER","معذرت کے ساتھ سائٹ کا یہ حصہ صرف  <i> رجسٹرڈ اراکین کے ساتھ  </i> خاص ہے  . ");
define("_MODULESSUBSCRIBER","معذرت خواہ ہیں لیکن سائٹ کا یہ حصہ صرف  <i> رجسٹرڈ اراکین کے لیے  </i> مخصوص ہے  . ");

define("_SUBHERE","سائٹ میں رکنیت حاصل کرنے کے لیے   <a href=""> یہاں پر </a> کلک کریں . ");
define("_SUBHERE","سائٹ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے   <a href=""> یہاں پر </a> کلک کریں . ");

define("_HELLO","سلام علیکم");
define("_HELLO","السلام علیکم");

define("_SUBRENEW","اپنی رکنیت کی تمدید کے لیے اس لنک پر کلک کریں  : ");
define("_SUBRENEW","اپنی رکنیت کی تجدید کے لیے اس لنک پر کلک کریں  : ");
define("_ERRORINVEMAIL","غلط: یہ ایمیل ایڈریس درست نہیں ");
define("_ERRORINVEMAIL","غلط: یہ برقی پتہ درست نہیں ");

define("_INP_SUPPORTGA","تصویر گیلری");
define("_INP_SUPPORTGA","تصویری گیلری");

define("_SOMRESTRICTED","فقط برائے اراکین ممکن ہے");
define("_SOMRESTRICTED","محض اراکین کے لیے ممکن ہے");
 

نبیل

تکنیکی معاون
AHSadiqi، آپ شوق سے ترجمے کا کام مکمل کریں۔ میں آج کل کچھ مصروف ہوں۔ وقت ملتے ہی اس جانب توجہ دیتا ہوں۔

فاتح، بہت شکریہ۔ ترجمے کے کام کے لیے php پروگرامنگ آنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کی کنٹریبیوشن بہت اچھی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
اوہ میرے خدا! یہ کیا بنی ہے میرے ترجمے کے ساتھ۔ ڈبہ ساز فیکٹری لگ رہی ہے۔:grin:
شکریہ۔
 

AHsadiqi

محفلین
بہت شکريہ نبيل بھائي آپ کا اپني مصروفيت سے وقت نکال کر ادھر نظر کرنے کا.
اور بہت شکريہ آپ کا فاتح صاحب يہ فائيليں يہاں اپ لوڈ کرنا کا مقصد بھي يہي ہے کہ ترجمہ ميں مزيد بہتري آئے آپ کے مشورہ کا شکريہ
 

AHsadiqi

محفلین
آپ پی ایچ پی نیوک کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ کہیں اپلوڈ کرکے اس کا ربط یہاں فراہم کر سکتے ہیں یا چاہیں تو اسے یہاں بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کر دیں۔
ليں جناب نبيل صاحب اس کا لنک حاضر ہے
آپ اس کو اپنے ماہرين سے چيک کروا کر غلطيوں کي تصحيح کے بعد اس کا پيکج بنا کر اردو دان حضرات کےليے مہيا کرسکتے ہيں
 

نبیل

تکنیکی معاون
AHsadiqi ، میں نے آپ کا تیار کردہ پیک ڈاؤنلوڈ‌ تو کر لیا ہے لیکن مجھے اس کے استعمال میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ آپ نے کچھ سوچ کر ہی پی ایچ پی نیوک پر کام کیا ہوگا۔ لیکن پلیز آئندہ آپ کا کسی پراجیکٹ پر کام کرنے کا ارادہ ہو تو پہلے مشورہ کر لیں۔ پی ایچ پی نیوک کافی آؤٹ ڈیٹڈ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ اس پر کچھ کام کر سکوں۔
 

رند

محفلین
اس مرحلے کو یہاں پہ روک کیوں دیا ہے ؟ ادھر دوسری طرف میں نے پی ایچ پی فیوژن کا بھی ترجمہ کیا ہے لیکن اصل مسلہ ہے اس کو یونیکوڈ کی سپورٹ فراہم کرنا جو کہ پی ایچ پی جاننے والا ہی کر سکتا ہے
 

سکون

محفلین
اس مرحلے کو یہاں پہ روک کیوں دیا ہے ؟ ادھر دوسری طرف میں نے پی ایچ پی فیوژن کا بھی ترجمہ کیا ہے لیکن اصل مسلہ ہے اس کو یونیکوڈ کی سپورٹ فراہم کرنا جو کہ پی ایچ پی جاننے والا ہی کر سکتا ہے

جی جانی بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا ۔۔۔۔ویسے اس کا حل میں آپ کو بتا سکتا ہوں لیکن فری میں میں بھی نہیں بتاوں گا ۔:grin:
 
Top