پی ایچ پی کی سائٹ کو ویب سرور پر کیسےمنتقل کروں ؟

مدرس

محفلین
میں نے زامپ پر پی ایچ کی ویب سائٹ بنائی ہے ڈیٹا بیس مائی ایس کیو ایل وغیرہ سب صحیح کام کررہے ہیں چیک کرچکا ہوں
اس کو ویب سائٹ کے سرور پر منتقل کرنے کا کیا طریقہ ہے کوئی تفصیل سے بتادے

ڈیٹا بیس سے کنیکٹ کرنے میں مشکل ہورہی ہے
 
سائٹ جس سرور پر ہوسٹ کی جانی ہے ان کی ڈاکیومینٹیشن موجود ہوگی، اس سے استفادہ فرمائیں۔ آپ چاہیں تو پہلے ایک عدد سادہ سی پی ایچ پی فائل اور ٹیسٹ ڈیٹابیس بنا کر ان کی کنکٹیوٹی آزما لیں۔ :) :) :)
 

مدرس

محفلین
ھوسٹ کی ڈاکیومینٹیشن کہاں پائی جاتی ہے ؟
ٹیسٹ میں آزما چکا ہوں صحیح کام کرتی ہے لیکن جب سائٹ کو کنینکٹ کرتا ہوں تو ایرر آجاتاہے
 
ھوسٹ کی ڈاکیومینٹیشن کہاں پائی جاتی ہے ؟
یہ تو ہوسٹ پر منحصر ہے۔ آپ ان کے کسٹمر سپورٹ سے دریافت فرما لیں۔ :) :) :)
ٹیسٹ میں آزما چکا ہوں صحیح کام کرتی ہے لیکن جب سائٹ کو کنینکٹ کرتا ہوں تو ایرر آجاتاہے
پی ایچ پی فائلوں میں کہیں مائی ایس کیو ایل یوزر، پاسورڈ، ہوسٹ اور پورٹ وغیرہ جیسی معلومات شامل کرنی ہوں گی، یہ یقینی بنا لیں کہ وہ معلومات درست ہیں۔ :) :) :)
 

مدرس

محفلین
اس کا مکمل طریقہ کہیں موجود ہے یکے بعد دیگرے ؟تاکہ میں اس کے نقش قدم پر چلتا ہوا کام مکمل کر سکوں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
زیمپ پر آپ نے جو پی ایچ پی ویب سائٹ بنائی ہے، کیا وہ کسی سی۔ایم۔ایس کو استعمال کرتے ہوئے بنی یا پھر آپ نے سادہ پی ایچ پی ہی استعمال کی۔
سی ایم ایس سے میری مراد ہے ورڈ پریس، جوملا، پی ایچ پی بی بی، ایس ایم فورم وغیرہ۔
اگر آپ نے سی ایم ایس استعمال کیا ہے تو اس کی ویب سائٹ پر ہی مواد مل جائے گا کہ یہ کیسے کرنا ہے۔
سادہ پی ایچ پی کی صورت میں ڈریم ویور کا استعمال کریں۔ وہ سائٹ کو کنیکٹ بھی کرسکتا ہے اور سرور سے بھی لنکڈ رہے گا۔
 
Top