پی ایچ پی
انٹروڈکشن
سید تفسیراحمد
پی ایچ پی، ایک اوپن سورس اسکرپٹنگ پروگرامنگ لینگوئج ہے۔ یہ ویب کےمسائل کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پی ایچ پی یعنی ہائپر ٹیکسٹ پری پروسیسر کوایچ ٹی ایم ایل میں ایمبیڈ کیا جاسکتاہے۔ اسکا سنٹیکس، سی، جاوا اور پرل لینگوئج سےمستعار ہے۔ دوسرے استعمال کےعلاوہ اس کی مدد سےویب کےصفحات کے بنانے میں لکھنے والا وقت کم ہوجاتا ہے۔
پی ایچ پی کو جب ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کیا جاتا ہے تو ہم ٹیگ اسعمال کرتے ہیں مثال کےطور پراوپننگ ٹیگ اس طرح لکھا جاتا ہے php?> اور کلوزنگ ٹیگ </color> اور <? ہے دوسرا <script> اور</script> ہے۔ دوسرے دو ٹیگ کو آن اور آف کرنے کےلیےایک کنفیگریشن فائل php.ini استعمال ہوتی ہے۔ لیکن کیونکہ یہ پورٹ ایبل ٹیگ نہیں ہیں لہذا ان کا استعمال پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
پی ایچ پی میں ہرسٹیٹمنٹ کےآخیر میں سیمی کولن ہوتا ہے جو سٹیٹمنٹ کےختم ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ کلوزنگ ٹیگ بھی پی ایچ پی اسٹیٹمنٹ کا خاتمہ ظاہر کرتا ہے۔ دوسرے پی ایچ پی کے آخری بلاک میں سٹیٹمنٹ کے خاتمہ کی نشاندہی کی ضرورت نہیں۔ کومنٹ کوڈ پی ایچ پی بلاک کےاندر معنی خیز ہیں۔ // ... ?> or # ... ?>
پی ایچ پی میں دوسری لینگوئجز کی طرح ٹائپ، ویری ایبل، کانسٹینٹ، ایکسپریشن، آپریٹر، کنٹرول سٹرکچر، فنکشن، کلاسز اور آبجیکٹس اور ایکسیپشن موجود ہیں۔
پی ایچ پی کا کام ڈیٹا جمع کرنا، ڈائنامک صفحات بنانا، ٹیکسٹ پروسیسنگ، کوکیز منگانا اور بھیجنا ہے ۔ان کےعلاوہ پی ایچ پی کے تین یہ کام ہیں؛ سر ور سائیڈ سکرپٹنگ، کمانڈ لائن سکرپٹنگ اور ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن۔
پی ایچ پی، تمام بڑے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرسکتی ہے۔ جن میں یونیکس، مائیکرو سافٹ ونڈوز اور میک او ایس شامل ہیں اور تمام بڑے ویب سر ور پر بھی کام کرتی ہے۔ جن میں اپاچی، مائیکرو سافٹ آئی آئی اور پرسنل ویب سر ور شامل ہیں۔ تمام ڈیٹابیس پی ایچ پی پر کام کرسکتے ہیں۔ پوسٹگرایس کیوایل اور ایم وائی ایس کیو ایل، ان ڈیٹابیسوں میں شامل ہیں۔