پی ایچ پی

terminator

محفلین
اسلام وعلیکم :۔
محترم ساتھیوں میں نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔۔۔اور میں کچھ کچھ پی ایچ پی میں بھی کام کرچکا ہوں۔۔۔۔آپ سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں۔۔۔ویب سائٹ کے لئے میں نے جو مینیو بنایا ہے۔۔۔اگر میں اس میں تبدیلی کرووں تو صرف اس ہی صفحے پر تبدیلی ہوگی لیکن میں چاہتا ہوں کوئہ ایسا طریقہ جس مجھے سرف ایک ہی سفحے پر مینیو میں تبدیلی کرنا پڑے اور سب سفحات میں تبدیلی پوجائے۔۔۔۔
خوش رہیے ۔۔۔
اللہ حافظ۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
و علیکم اسلام جناب!

جناب آپ نے پہلا صفحہ بنایا تھا اسی وقت آپ کو چاہیے تھا کہہ مینو کا حصہ الگ بنا کر اس میں include کر لیتے ۔ جس سے آپ جب بھی مینو میں تبدیلی فرماتے تو وہ تمام صفحات پر تبدیلی وقع پذیر ہو جاتی ۔
اب آپ کو تمام صفحات پر مینول تبدیلی کرنا پڑے گی۔
اس سے بہتر ہے آپ اس میں ابھی بھی تمام صفحات پر مینو صفحہ الگ بنا کر انکلوڈ کر لیں۔

شکریہ
 

terminator

محفلین
فخر بھائی آپکے جواب کے لئے بئت شکریہ لیکن کیا آپ میری اس سلسلے میں مدد فرماسکتے ہیں یہ انکلیوڈ کیسے ہوگا۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جان آپ ایک include کا فولڈر بنائیں اس میں مینو کا ایک عدد پی ایچ پی صفحہ بنا لیں
اس کے بعد اس صفحہ کو اپنے مین صفحہ کے ساتھ include کر لیں جیسا کہ اس کوڈ میں بتایا گیا ہے۔جیسے ہم ایچ ٹی ایم ایل میں فریم لگاتے ہیں ایسے ہی اس میں include کی آپشن استعمال کرتے ہیں۔

کوڈ:
<?php include("includes/leftmenu.php");?>
 

terminator

محفلین
بہت اچھے نتائج آئے ہے فخر بھائی اس سے لیکن میں اس میں گرافک نہیں لاپارہا سادا مینیو ہی ظاہر ہورہا ہے۔۔۔مسئلآ میں نے ایک فولڈر بنایا انکلیوڈ کا اس میں مینیو وال سفحہ اور تصاویر والا فولڈ رجو میں نے مینیو میں استعمال کی تھیں وہاں ہی سیو کرایا لیکن گرالفک نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
terminator بھائی سوال کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ فخر نوید بھائی جواب دینے کا بہت بہت بہت شکریہ۔۔۔ آپ کے جواب سے ہم جیسوں (جو پی ایج پی سیکھ رہے ہیں) کو بہت فائدہ ہوا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

فخرنوید

محفلین
ایم بلال جی آپ تو پی ایچ پی سیکھ رہے ہیں میں نے تو بالکل بھی سیکھی نہیں ہے۔ اور نہ ہی کوشش کر رہا ہوں۔
یہ کوڈ میں نے کسی ویب میں لگا دیکھا تو ایچ تی ایم ایل کے قانون سے مطابقت کی بنا پر بتادیا۔

لیکن اب سوچ رہا ہون پی ایچ پی سیکھ ہی لوں۔
 
Top