پی سی سے انٹرنیٹ پر ای میل

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میری تمام دوستوں سے ایک ایسی چیز کے متعلق معلومات چاہیں۔ کہ میں اپنے سرور یعنی پی سی پر ای میل کمپوز کروں اورپھر اسے مختلف ای میلز پر ایک ہی وقت میں بھیج سکوں۔
میرے پاس میری ڈومین اور ہوسٹنگ بھی ہے۔ جس میں مجھے pop3 اورsmtp بھی موجود ہے۔

شکریہ
 
اگر آپ ونڈوز یوزر ہیں تو مائکروسافٹ آؤٹ لک اور دیگر اسی قسم کے تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر لینکس استعمال کرتے ہیں تو تھنڈر برڈ، کے میل اور اسی طرح کے کئی دیگر سافٹوئر دستیاب ہیں۔

اگر کمانڈ لائن سے یا خود سے انٹرفیس تیار کرکے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو الپائن استعمال کر سکتے ہیں جو کہ مشہور زمانہ میل کلائنٹ پائن کی حالیہ توسیع شدہ شکل ہے۔

مجھے امید ہے کہ آپ کو گوگل کرنا آتا ہوگا۔
 
اور اگر بھائی جان کوئی خوبصورت سا میل کلائنٹ چاہیے تو Incredimail آپ کے لیے ہی ہے۔ اس سے آپ بہت ہی خوبصورت میل اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں۔ خوبصورت بیک گراؤنڈ + متحرکات + آوازیں (اپنی آواز بھی) + بہت کچھ ۔
والسلام۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی جی میل کا کوئی ڈیسکٹاپ کلائنٹ ابھی تک میرے علم میں نہیں ہے۔

جی میل پاپ سرور کے ذریعے آؤٹ لک اور متعدد دوسرے اسٹینڈ الون کلائنٹس کو اسپورٹ کرتا ہے۔ مگر انکی ویب سروس ہی اتنی اچھی ، تیز اور منفرد ہے کہ اسکے استعمال کے بعد آپ کسی دوسری میل مثلا ہاٹ میل اور یاہو کو بھول جائیں گے! تمام سینٹ اور ان کمنگ میلز کا ریکارڈ۔ تمام ایڈریس جنپر میل بھیجی گئی ہو، انکا خودکار ریکارڈ۔ 7 جی بی سے زائد جگہ۔ آٹو میٹک سی سی اور رپلائی کی سہولت ہے۔ ایک ہی لڑی میں تمام میلز کو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ اور سب بڑھ کر ایک بہترین اسپیم فلٹر ! آجتک کوئی ایسی میل اسپیم فولڈر میں نہیں گئی، جو واقعی اسپیم نہ ہو!
 
عارف بھائی ان باتوں سے کس کافر کو انکار ہو سکتا ہے۔ لیکن مصیبت یہ ہے کہ جی میل اس دھاگے میں کئے گئے سوال کا جواب نہیں ہو سکتا۔
 
Top