پی سی سے ایس ایم ایس

فخرنوید

محفلین
اسلام علیکم!
میں نے دیکھا ہے کچھ لوگ اپنی ویب سائیٹس پر ایس ایم ایس کرنے کی مفت سہولت پیش کرتے ہیں۔
میں بھی ایک ایسا ہی طریقہ چاہتا ہوں ۔ جس میں بین الاقوامی سطح پر یا صرف پاکستان میں مفت سہولت دے سکوں۔
کیا کوئی بھائی یہ بتائے گا یہ کیسے ممکن ہے۔
یا یہ بتا دیں میں اپنے پی سی یا لیپ ٹاپ سے اپنی جی ایس ایم کو اٹیچ کر کے ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایس کیسے کر سکتا ہوں۔جیسے یہ موبائل کمپنیوں والے اپنے یوزرز کو بھیجتے ہیں

وسلام


:beating:

شکریہ
 

دوست

محفلین
گوگل کرنے سے بیسیوں کمرشل سافٹ وئر مل جائیں گے جو موبائل کو پی سی سے منسلک کرکے بلک ایس ایم ایس کی سہولت دیتے ہیں۔ مفت پروگرام چاہیے تو وامو صاحب ہیں جو موبائل مینجر ہیں اصل میں۔ اس میں ساتھ ایس ایم ایس کی سہولت بھی ہے، نمبر کسی بھی ٹیکسٹ فائل سے لوڈ کیے جاسکتے ہیں جس میں فی لائن ایک سیل فون نمبر لکھا ہوا ہو۔ اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کا موبائل اس کے ساتھ کام کرے گا۔ چونکہ میرے پاس سونی ایرکسن k510i پر یہ فون سے منسلک ہوجاتا تھا، فون نمبر درآمد کرتا تھا، میسج درآمد کردیتا تھا، بیک اپ لے لیتا تھا لیکن ایس ایم ایس کرنے پر ایرر دے دیتا تھا۔ اس کی ویب سائٹ کے بقول یہ اس ماڈل کو سپورٹ کرتا ہے۔ اللہ جانے کیا مسئلہ تھا۔ دعا ہے کہ آپ کا موبائل چل جائے۔ اچھا بلک ایس ایم ایس پیکج تو درکار ہوگا ہی۔
انٹرنیٹ سے ایس ایم ایس بھیجنے کو تو اب بھول ہی جائیں۔ اکثر کمپنیوں نے سروس ہی بلاک کردی ہے۔ خاصی پابندیاں لگ گئی ہیں۔ وارد کی پاس ورڈ سے چلتی ہے وہ بھی جب دل کرے لاگن ہی نہیں کرنے دیتا اور ایک وقت میں صرف پانچ نمبرز کو بھیج سکتے ہیں۔
وسلام
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جان مجھے ونڈوز کے لئے کوئی بتائیں جو مائیکر سافٹ ونڈوز میں کام کرے اور مفت ہو جائے تو ماشاللہ
 

وجی

لائبریرین

اظفر

محفلین
السلام علیکم
فخر بھائی یہ مجھ سے پوچھ لیتے پہلے ہی
میں آپ کو سافٹ ویر دے دوں گا جو سونی اریکسن پر چلے گا اس کے ذریعے آپ کیبل سے موبایل پی سی سے کنکٹ کر کے میسج سینڈ کر سکتے ہیں‌۔ ایک وقت میں‌چاھے 100 لوگوں‌کو میسج کریں کوی مسیلہ نہیں‌۔ اس پر پنگ میسج اور ڈلیوری رپورٹ کی سہولت بھی ہے
کال آے تو بھی الارم بجا سکتا ہے۔ اور پی سی اٹیچ موبایل کو الگ سے چارجر کی ضرورت بھی نہیں‌ہو گی۔
اللہ حافظ
 

فخرنوید

محفلین
اظفر جی سوچ سوچ کر کیا کرنا ہے جلدی سے مجھے زاتی میں یا یہاں اس کا لنک دو اور ثواب دارین حاصل کرو شکریہ

میں ہر مہینہ اس سافٹ وئیر سے پانچ ہزار نمبر پر حدیث اور اقوال زریں کو میسج کیا کروں گا
 

اظفر

محفلین
ھاھاھا
جی یہ بالکل فری سافٹ ویر ہے اور اس کا نام MyPhoneExplorer ہے۔ اس کا لیٹیسٹ ورژن 1.6.7 ہے شاید
یہ آسانی سے گوگل سرچ میں مل جاے گا ۔ استعمال کرنا کافی آسان ہے پھر بھی کسی کو کچھ سمجھ نہ لگے تو بنا جھجک پوچھ سکتے ہیں
اس کو چلانے سے پہلے سونی اریکسن کا پی سی سافٹ ویر لازمی انسٹال ہونا چاہیے اور یہ MyPhoneExplorer صرف سونی اریکسن کے موبایلز سپورٹ کرتا ہے
 
Top