پی سی کیلیے 3 فروری تک خطرہ

تیلے شاہ

محفلین
نکسم ای وائرس تین فروری کو حملہ کرے گا
پی سی استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین فروری سے پہلے اپنے کمپیوٹر سکین کرلیں تاکہ ایک خطرناک وائرس کی تخریب کاری سے بچ سکیں۔
کمپیوٹر ماہرین کے مطابق اس تاریخ کو نکسم نامی وائرس متاثرہ کمپیوٹروں کی ورڈ، پاور پوائنٹ، ایکسل اور ایکروبیٹ فائیلز ڈیلیٹ یا ضائع کردے گا۔

اس وائرس نے پہلے ہی کئی کمپیوٹرز کو متاثر کردیا ہے۔ اس وائرس کی فائل ای میل کے ذریعے آتی ہے۔ اس ای میل میں بظاہر پورن وڈیو یا تصاویر دکھانے کی اٹیچمنٹ ہوتی ہے جسے کھولنے پر یہ وائرس کمپیوٹر کو متاثر کردیتا ہے۔

وائرس کے خلاف مہم میں سرگرم اداروں نے اس ای میل کی کئی کاپیاں روکی بھی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ کئی مشینوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔

نکسم ای نامی یہ وائرس سولہ جنوری کو پہلی بار سامنے آیا تھا۔ کمپیوٹر سکیورٹی کے ایک ادارے کے مطابق اب تک تین لاکھ کمپیوٹر اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ وائرس کمپیوٹر کے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو ناکارہ بنانے کے علاوہ ماؤس اور کی بورڈ کے نظام بھی خراب کردیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تین فروری کے حملے سے سب سے زیادہ متاثر گھریلو طور پر کمپیوٹر استعمال کرنے والے ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپیوٹر یوزرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تین فروری سے پہلے اپنے اینٹی وائرس سسٹم اچھی طری چیک کرلیں تاکہ اس وائرس سے بچا جاسکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی تو تخریب کاری ہے۔
امریکہ کو یہ تخریب کار نظر نہیں آتے، ہاں افغانستان اور عراق میں نظر آتے ہیں جو اب چین و سکون کا ایک دن بھی نہیں گزار پا رہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ بھی تو تخریب کاری ہے۔
امریکہ کو یہ تخریب کار نظر نہیں آتے، ہاں افغانستان اور عراق میں نظر آتے ہیں جو اب چین و سکون کا ایک دن بھی نہیں گزار پا رہے۔

آتے ہیں بھیا نظر بھی آتے ہیں اور سنائی بھی دیتے ہیں ، مگر بھائی وہ اپنوں کو کیسے دھشت گرد کہے ، یہ تو ہماری مسلمانوں کی “بلند ہمتی“ ہے کہ اپنے ہی مظلوم بھائیوں کو “دھشت گرد“ کہتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ حماس کی مثال سامنے ہے ۔۔

نبیل ۔ ۔ ۔ دیکھا موضوع کیا تھا اور جواب کیا ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا
بات پہنچی تیری جوانی تک

چلیں بھائی کسی کا دل تو نہیں دکھایا آپ نے۔ اب تو یہاں پوسٹ پڑھتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ اب پھر کسی نے چیلنج کردینا ہے کسی بات پر۔ :roll: :cry:
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ بھی تو تخریب کاری ہے۔
امریکہ کو یہ تخریب کار نظر نہیں آتے، ہاں افغانستان اور عراق میں نظر آتے ہیں جو اب چین و سکون کا ایک دن بھی نہیں گزار پا رہے۔

گولی مار بھیجے میں کے بھیجا شور کرتا ھے بھیجے کی سنیے گا تو مرے گا کلو ماما کلو ماما
 
الف نظامی

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:
آتے ہیں بھیا نظر بھی آتے ہیں اور سنائی بھی دیتے ہیں ، مگر بھائی وہ اپنوں کو کیسے دھشت گرد کہے ، یہ تو ہماری مسلمانوں کی “بلند ہمتی“ ہے کہ اپنے ہی مظلوم بھائیوں کو “دھشت گرد“ کہتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ حماس کی مثال سامنے ہے ۔۔

نبیل ۔ ۔ ۔ دیکھا موضوع کیا تھا اور جواب کیا ؟
اپنا اپنا غیر غیر۔
 
زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
یہ بھی تو تخریب کاری ہے۔
امریکہ کو یہ تخریب کار نظر نہیں آتے، ہاں افغانستان اور عراق میں نظر آتے ہیں جو اب چین و سکون کا ایک دن بھی نہیں گزار پا رہے۔

وائرس لکھنے والوں کے خلاف تفتیش بھی ہوتی ہے اور انہیں گرفتار کر کے سزا بھی دی جاتی ہے۔ آپ کس دنیا میں ہیں؟
 
Top