پی ٹی آئی کا غریب ترین رکن صوبائی اسمبلی قتل

عسکری

معطل
ہنگو: فائرنگ میں تحریک انصاف کے رہنما ہلاک
آخری وقت اشاعت: پير 3 جون 2013 ,‭ 14:41 GMT 19:41 PST
130529164245_fareedkhan01.jpg

فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی فرید خان ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد ہنگو شہر میں مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگو کے محلہ سنگیر میں فرید خان ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فرید خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ایک بھائی اور ایک راہگیر بچی اس واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار فرید خان کے ایک ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130529_kp_mpa_fareedkhan_zz.shtml
فرید خان کے حامیوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ہنگو ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور ہنگاموں کی وجہ سے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ہنگو پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی اور اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کون لوگ ملوث ہیں۔
فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا۔
آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
فرید خان نے ہنگو سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مضبوط ترین امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دی جو اس سے پہلے دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
فرید خان بچپن سے علاقے میں فلاحی کاموں میں دلچسپی لیتے رہے جس کی وجہ سے ان کا عوام سے ایک مضبوط رابط قائم رہا اور بعد میں وہ اسی بنیاد پر ضلع میں ایک رہنما کے طور پر بھی سامنے آئے۔ وہ لوگوں کے مسائل بغیر کسی مالی فائدے کے حل کرنے کے حوالے سے پورے علاقے میں شہرت رکھتے تھے۔
صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے گئے تو اس وقت ان کے جیب میں صرف سو روپے تھے جو اس وقت ان کا کل اثاثہ تھا۔
ان کے مطابق انتخابی مہم کے زیادہ تر اخراجات بھی ان کے دوستوں اور رشتہ دار نے برداشت کییے

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/06/130603_pti_mpa_killed_zz.shtml
 
عسکری

معطل
یہ ہے حکومت۔۔۔فرید خان مبینہ قاتل کمانڈر مفتی حامد گرفتار
1 گھنٹے پہلے
news-1370281044-3661.jpg
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ہنگو میںقتل ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان پر حملے کا ملزم گرفتار ہو گیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی پہچان شدت پسند کمانڈر مفتی حامد کے نام سے ہوا ۔ملزم سے کلاشنکوف اور وردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یہ پہلا اہم قتل ہے جس کا ملزم 24گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/03-Jun-2013/44806
 
عسکری

معطل
زبردست پیش رفت ہوئی ہے کہ قاتل گرفتار ہو گیا ہے
اب سزا بھی ہو جائے تب نا ۔ 5 سال میں 2 پھانسیاں ہوئی ہیں اور ہزاروں انتظار کر رہے ہیں لٹکنے کا پر حکومت ان کو پال رہی ہے جیسے وہ ان کے سگے باپ کی اولاد ہوں ۔ یہاں 100 قتل کرنے والے چھوٹ جاتے ہیں آپ ایک کی بات کرتے ہیں؟
 
ساجد

محفلین
کے پی کے حکومت کے قاتل کو گرفتار کر لینا قابلِ ستائش ہے۔ اب اگلا مرحلہ اسے بھی دنیا سے رخصت کرنے کا ہے لیکن اس سے پہلے اس کے گینگ کی معلومات اسی سے حاصل کی جانی چاہئیں۔
 
ملاؤں کو قتل کرنے کے لیے وجوہات کی ضرورت بہت کم پڑتی ہے ساجد بھائی ۔
 
ساجد

محفلین
:cautious: مجھے تو ایک بھی انسان نظر نہیں آیا جس کے نام کے ساتھ ملا قاری مفتی لگا ہو :roll:
جوان یہ تمہارا خیال ہے یا پھر ضد۔ کوئی بھی معاشرتی گروہ بالجملہ بُرا نہیں ہوا کرتا ۔:)
ویسے اگر ہماری حکومتیں اسی طرح سے ٹھیک کام کریں تو بہت سے بگڑے ہوئے خود ہی سدھر جائیں گے۔
 
میں ہوش و ہواس میں یہ کہہ رہا ہوں ساجد بھائی ۔ بھارت پاکستان افغانستان ایران وسط ایشیا لبنان شام عراق صومالیہ مصر لیبیا امریکہ برطانیہ سپین فلپین چین کون سا خطہ ارض باقی ہے جہاں ملائیت نے خون کی ندیاں نہین بہائی ؟ ہلاکو خان اور چنگیز خان سے زیادہ بندے انہوں نے شاید پچھلے 10 سال میں مارے ہوں گے اتنے مسلمان کسی اور نے نہیں مارے جتنے ملاؤں نے
 
آبی ٹوکول

محفلین
یہ ہے حکومت۔۔۔ فرید خان مبینہ قاتل کمانڈر مفتی حامد گرفتار
1 گھنٹے پہلے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ہنگو میںقتل ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان پر حملے کا ملزم گرفتار ہو گیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی پہچان شدت پسند کمانڈر مفتی حامد کے نام سے ہوا ۔ملزم سے کلاشنکوف اور وردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یہ پہلا اہم قتل ہے جس کا ملزم 24گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/03-Jun-2013/44806
اچھی بات ہے مگر یہی ایفیشینسی عام عوام اور اپوزیشنز کے معاملات میں بھی اگر پی ٹی آئی برقرار رکھے گی تو تب بڑی بات ہوگی۔
 
ساجد

محفلین
میں ہوش و ہواس میں یہ کہہ رہا ہوں ساجد بھائی ۔ بھارت پاکستان افغانستان ایران وسط ایشیا لبنان شام عراق صومالیہ مصر لیبیا امریکہ برطانیہ سپین فلپین چین کون سا خطہ ارض باقی ہے جہاں ملائیت نے خون کی ندیاں نہین بہائی ؟ ہلاکو خان اور چنگیز خان سے زیادہ بندے انہوں نے شاید پچھلے 10 سال میں مارے ہوں گے اتنے مسلمان کسی اور نے نہیں مارے جتنے ملاؤں نے
یار تم مجھے خواہ مخواہ ایک چھاپ کے تحت لانا چاہتے ہو :) ۔ اگر تمہاری بات کا کینوس وسیع کر دیا جائے تو معاملہ کچھ یوں بنتا ہے کہ مذہب کے نام پر دنیا میں ہمیشہ ہی قتل و غارت جاری رہی ہے اس میں اسلام یا ملا کی تخصیص نہیں ۔ یہ قتل و غارت بین المذاہب اور درونِ مذہب بھی ہوتی رہی ہے۔ 350 برس پہلے کے یورپ میں کیا نہیں ہوتا رہا؟۔ ہولوکاسٹ کیا ہے؟ دور جاہلیت کی عرب جنگیں کیا ہیں؟۔اسی طرح سے تاریخ میں بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ لیکن اس میں مذہب کا قصور نہیں بلکہ اسے تنگ نظری کے ہم پلہ کرنے میں انسانوں کا اپنا قصور ہوتا ہے۔ جس طرح سے مزہب ایک ظابطہ حیات ہے بالکل اسی طرح جمہوریت کے بابے جمہوریت کو ایک ضابطہ کہتے ہیں اور سوشلزم والے اپنے نظرئے کو ،اب امریکہ جمہوریت کے نام پر پوری مسلم دنیا میں جو غارت گری کر رہا ہے تو کیا آپ جمہوریت یا پھر تمام امریکیوں کو بُرا کہہ سکتے ہیں؟ ۔ پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش میں سرنڈر کیا تو کیا ہم پوری کی پوری فوج کو الزام دے سکتے ہیں؟۔
 
لو جی یہ تو ایک جرم سے دوسرے جرم کا دفاع کیا جا رہا ہے ۔ یہ تو اایسا ہے کہ کیا ہوا اگر میرا بیٹا چور لٹیرا قاتل ہے یہ کوئی دنیا کا پہلا چور لٹیرا قاتل تھوڑی ہے ۔ اصل فساد کی جڑ یہی مذہبی جنگ ہے پر ہم اس کینوس میں اچھی طرح رنگے کھڑے ہیں چاہیے جس نے جو بھی کیا پر پر اس زہریلے درخت کو اب جڑ سمیٹ کاٹ کر ہی کچھ بچت ہو سکتی ہے ۔اگر ہم یہودیت عیسائیت کے حساب سے دیکھیں تو پھر وہ بھی خونی یہ بھی خونی وہ بھی وحشی یہ بھی وحشی مطلب سارے ایک جیسے ہین کوئی سچا نہیں نا ہی سلامتی کا مذہب ہے ؟:eek:
 
ہنگو: فائرنگ میں تحریک انصاف کے رہنما ہلاک
آخری وقت اشاعت: پير 3 جون 2013 ,‭ 14:41 GMT 19:41 PST
130529164245_fareedkhan01.jpg

فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی فرید خان ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد ہنگو شہر میں مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگو کے محلہ سنگیر میں فرید خان ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فرید خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ایک بھائی اور ایک راہگیر بچی اس واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار فرید خان کے ایک ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرید خان کے حامیوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ہنگو ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور ہنگاموں کی وجہ سے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ہنگو پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی اور اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کون لوگ ملوث ہیں۔
فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا۔
آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
فرید خان نے ہنگو سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مضبوط ترین امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دی جو اس سے پہلے دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
فرید خان بچپن سے علاقے میں فلاحی کاموں میں دلچسپی لیتے رہے جس کی وجہ سے ان کا عوام سے ایک مضبوط رابط قائم رہا اور بعد میں وہ اسی بنیاد پر ضلع میں ایک رہنما کے طور پر بھی سامنے آئے۔ وہ لوگوں کے مسائل بغیر کسی مالی فائدے کے حل کرنے کے حوالے سے پورے علاقے میں شہرت رکھتے تھے۔
صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے گئے تو اس وقت ان کے جیب میں صرف سو روپے تھے جو اس وقت ان کا کل اثاثہ تھا۔
ان کے مطابق انتخابی مہم کے زیادہ تر اخراجات بھی ان کے دوستوں اور رشتہ دار نے برداشت کییے

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/06/130603_pti_mpa_killed_zz.shtml
انا للہ وانا الیہ راجعون

ایک بات تھوڑی کنفیوزنگ ہے، کاغذاتِ نامزدگی داخل کرتے وقت بقول مقتول کے صرف سو روپیہ تھا اور مہم کے تمام اخراجات دوستوں رشتہ داروں نے برداشت کیے تو کیا گاڑی اور یہ ساتھ ہلاک ہونے والا ان کا ڈرائیور بھی رشتہ داروں نے دئیے ہوں گے۔
 
بھائی جان کرائے کی گاڑی ہو گی یا کچھ بھی کہا جا سکتا ہے جیسے سپوڑتڑز نے دی ہو کہ ابھی چلائیں ۔ ابھی تو 3 دن ہوئے حلف لیے ابھی تو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہو گا انہیں
 
Top