پی ٹی آئی کا نیا پاکستان

نایاب

لائبریرین
ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کروں گا: عمران خان
انہوں نے عوام سے چھ وعدے کیے اور کہا کہ اگر وہ ان وعدوں کو پورا نہ کریں تو ان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیں۔
’میرا پہلا وعدہ یہ ہے کہ میں آپ سے ہمیشہ سچ بولوں گا اور وہ بات کروں گا جو میں کر سکتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ لینے کے لیے ڈرامے نہیں کریں گے۔ ’ووٹ لینے کے لیے صوبوں یا تنخواہوں کا سہارا نہیں لوں گا۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے قائد نے دوسرا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کریں گے۔
’یہ نظام نہ چلنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ظلم کا نظام ہے۔ یورپ میں ترقی کی وجہ یہ ہے کہ وہاں عدل و انصاف کا نظام ہے۔ میں مزدوروں، خواتین سمیت تمام مظلوموں کو ظلم کے نظام سے نجات دلاؤں گا۔‘
عمران خان کا تیسرا وعدہ تھا کہ ان کا سب کچھ اس ملک میں ہو گا۔ ’میں اسی ملک میں جیوں گا اور اسی ملک میں مروں گا۔ میرا پیسہ اس ملک میں رہے گا اور اسے کسی دوسرے ملک یا بیرون ملک بینک میں منتقل نہیں کروں گا۔‘
عمران خان نے پاکستان میں خاندانی سیاست کے خاتمے کا چوتھا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ اقتدار سے خود فائدہ اٹھائیں گے اور نہ ہی دوستوں اور رشتے داروں کو اٹھانے دیں گے۔
پی ٹی آئئ کے سربراہ عمران خان نے عوام سے چوتھا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کریں گے۔ ’آپ کے ٹیکس کا پیسہ گورنر یا وزیر اعلیٰ ہاؤس پر خرچ نہیں کیا جائے گا۔ ہماری حکومت آئی تو گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اس عمارت کو لائبریری بنائیں گے۔‘
عمران خان نے چھٹا اور وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تحفظ دیں گے۔ انہوں نے کہا ’جب کبھی بھی اس ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کو کوئی مشکل پیش آئی تو اس ملک کی عوام ان کے ساتھ ہو گی۔
جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران تیز بارش شروع ہو گئی جس کے باعث جلسے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا۔ تاہم بارش تھمنے کے بعد جلسہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
بشکریہ بی بی سی اردو
 
نایاب

لائبریرین
پرانے کرپٹ ترین آزمائے ہوئے مگر مچھوں کے مچائے طوفان میں " امید بہار " کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنے جوتے اتنے پیاز کھا چکے سو اک " گناہ اور سہی "
شائد کے سوہنی دھرتی سے روٹھی بہار واپس آ جائے ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران تیز بارش شروع ہو گئی جس کے باعث جلسے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا۔ تاہم بارش تھمنے کے بعد جلسہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
بشکریہ بی بی سی اردو
نایاب بھائی، بی بی سی اردو والوں نے یہ بات غلط رپورٹ کی ہے۔ بارش کی وجہ سے جلسہ ختم ہوگیا تھا اور لوگ وہاں سے تِتر بِتر ہوگئے تھے۔ دوبارہ جلسہ شروع نہیں ہوا۔
 
عسکری

معطل
پہلے والے جہاد کافی نہین تھے کیا اب اس جہاد کی تو جان چھوڑ دو بھائی جدوجہد کہہ لو کوئی اور لفظ لگا لو پر جہاد نے تو تیل نکال دیا ہے پہلے ہی ملک کا :grin:
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی، بی بی سی اردو والوں نے یہ بات غلط رپورٹ کی ہے۔ بارش کی وجہ سے جلسہ ختم ہوگیا تھا اور لوگ وہاں سے تِتر بِتر ہوگئے تھے۔ دوبارہ جلسہ شروع نہیں ہوا۔

چلیں غلط بیانی کا گناہ " بی بی سی " کے سر ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تو غرض ہے عمران خان کے وعدوں سے ۔
اللہ کرے یہ آخری امید تشنہ تعبیر نہ رہے ۔ اور سدھر جائے سوہنی دھرتی
 
عاطف بٹ

محفلین
چلیں غلط بیانی کا گناہ " بی بی سی " کے سر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مجھے تو غرض ہے عمران خان کے وعدوں سے ۔
اللہ کرے یہ آخری امید تشنہ تعبیر نہ رہے ۔ اور سدھر جائے سوہنی دھرتی
اللہ کرے کہ واقعی یہ دھرتی امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے اور ترقی کی منازل طے کرے۔
جہاں تک خان صاحب کے وعدوں کی بات ہے تو دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا بنتا ہے ورنہ کئی عشروں سے سیاستدانوں کے وعدے تو یہ قوم سنتی ہی آئی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ ایک سچے اور کھرے آدمی کی باتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسے استقامت دے اور اس کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ہم بھی وہیں موجود تھے
جلسے کی رپورٹ کل لکھوں گی
۳۰ اکتوبر ۲۰١١ سے بڑا جلسہ تھا۔ ہر طبقے کی نمائندگی تھی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ سونامی نے ہمیں بھی بھگو دیا
 
پردیسی

محفلین
آہ مجھے یاد آیا آپ بھی تو لاہور سے ہی ہیں۔۔تو پھر کل آئیے نا '' پاک ٹی ہاؤس '' سہہ پہر 2 بجے
ویسے بھی پاک ٹی ہاؤس پر آپ کا حق ہم سے زیادہ ہی ہے ۔
کیونکہ ہم تو صرف واہ واہ کرنے والوں میں سے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
اللہ کرے اس نغمے میں موجود " روشن پاکستان " کی خواہشیں اور امیدیں پوری ہوں ۔
سوہنی دھرتی پہ بہار آئے ہر گل ہر غنچہ مسکرائے ۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
آہ مجھے یاد آیا آپ بھی تو لاہور سے ہی ہیں۔۔تو پھر کل آئیے نا '' پاک ٹی ہاؤس '' سہہ پہر 2 بجے
ویسے بھی پاک ٹی ہاؤس پر آپ کا حق ہم سے زیادہ ہی ہے ۔
کیونکہ ہم تو صرف واہ واہ کرنے والوں میں سے ہیں
معذرت قبول کیجیے میں بہت کم کہیں جاتی ہوں ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
نایاب بھائی، بی بی سی اردو والوں نے یہ بات غلط رپورٹ کی ہے۔ بارش کی وجہ سے جلسہ ختم ہوگیا تھا اور لوگ وہاں سے تِتر بِتر ہوگئے تھے۔ دوبارہ جلسہ شروع نہیں ہوا۔
جی ہاں جلسہ دوبارہ شروع نہیں ہوا تھا ہوا اسقدر تیز تھی کہ ایک بار تو گرتے گرتے بچے
 
Top