پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

جان

محفلین
اگر پشتون تحفظ موومنٹ میں نقب لگا کر قیادت بدل دی جائے تو سمجھیں کہ یہ تحریک بھی گئی کام سے ۔۔۔! :) آرمی چیف کے بیان سے ہم یہی سمجھ سکے ہیں ۔۔۔!
تحریکیں قیادت کے سر پہ ہی چلتی ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کی تبدیلی بھی ایم کیو ایم کے کامیاب تجربے کا پارٹ ٹو محسوس ہو رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
شخصیت پرستی سے باہر نکل کر یہ کام ویسے بھی ہو سکتا ہے۔
سچ بولوں گا۔ تحریک انصاف میں عمران خان کے بعد صرف سینیٹر فیصل جاوید خان اصلی نظریاتی انصافین ہے۔ باقی سب تو دوسری پارٹیوں کا کچرا جمع ہے
اگر عمران خان کے بعد پارٹی ان کو مل جاتی ہے تو سو بسم اللہ۔ اگر کچرے میں سے کسی کے پاس چلی گئی تو سمجھیں نقب کامیاب رہی :)
 
قریشی صاحب کب سے انتظار میں بیٹھے ہیں، ان کی امیدوں پہ پانی نہ پھیریے گا، "پیرنی" اور "پیر" صاحب نئے پاکستان کی نئے سرے سے بنیاد رکھیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قریشی صاحب کب سے انتظار میں بیٹھے ہیں، ان کی امیدوں پہ پانی نہ پھیریے گا، "پیرنی" اور "پیر" صاحب نئے پاکستان کی نئے سرے سے بنیاد رکھیں گے۔
عمران خان وتحریک انصاف کو منظر سے ہٹانے اور زیر عتاب لانے کیلئے روایتی کرپشن، بدعنوانی، غداری والا بیانیہ نہیں چلے گا۔ کیونکہ یہ سیاسی ناپختگی کی وجہ سے نااہل ضرور ہیں۔ پر کرپٹ نہیں ہیں۔
دیکھتے ہیں آپ کی اسطبلیہ تحریک سے حالات خراب ہونے پر کیا نیا قومی بیانیہ سامنے لاتی ہے :)
 
فرقان احمد

محفلین
اپوزیشن کی صفوں میں بڑے قد کے رہنما موجود ہوں تو حکومت بھی ٹریک پر رہتی ہے۔ خان صاحب کا مزاج اس حوالے سے بھٹو مرحوم سے ملتا جلتا ہے کہ اپنے سامنے کسی مضبوط سیاسی رہنما کو بطور اپوزیشن لیڈر دیکھنا تک نہیں چاہتے، ہاتھ ملانا تو دُور کی بات ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اُن کا انجام بھٹو جیسا نہ ہو ۔۔۔! سیاست کو بے سواد کر دینے سے اور مخالفین کو مکمل طور پر کچل دینے سے بات نہیں بنے گی کیونکہ یہ تجربات ماضی میں بھی ناکام ہو چکے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ خان صاحب کی چیری بلاسم پالیسی خود اُن کے لیے اور ان کے حواریوں کے لیے بھی سودمند ثابت نہ ہو گی۔
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
عمران خان وتحریک انصاف کو منظر سے ہٹانے اور زیر عتاب لانے کیلئے روایتی کرپشن، بدعنوانی، غداری والا بیانیہ نہیں چلے گا۔ کیونکہ یہ نااہل ضرور ہیں۔ پر کرپٹ نہیں ہیں۔
جس کو ہٹانا ہو اس کے لیے جواز اور طریقہ مل جاتا ہے۔
دیکھتے ہیں آپ کی اسطبلیہ تحریک سے حالات خراب ہونے پر کیا نیا قومی بیانیہ سامنے لاتی ہے :)
میں لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے قبول فرمائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قریشی صاحب کب سے انتظار میں بیٹھے ہیں
میں قریشی صاحب کے گروپ سے تعلق رکھتا ہوں اور جہاز ترین گروپ کے سخت خلاف ہوں۔ اس گروپ نے پارٹی کو ہائی جیک کرنے کی کئی بار ناکام کوششیں کی ہیں۔ وہ تو اللہ بھلا کرے عمران خان کے سکول دوست ثاقب نثار کا جو جہاز ترین کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کر گیا۔ وگرنہ آج تحریک سے عمران خان نے خود مائنس ہو جانا تھا۔
 
پاکستان تحریکِ "انصاف"۔
 
سید ذیشان

محفلین
پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آرمی چیف
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1654186-qamarbajwaxx-1556802567-229-640x480.png

آرمی چیف نے مختلف جامعات کے طلبہ سے بات چیت، فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں لیکن پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کررہے ہیں لیکن یہ منفی قوتیں اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا، قوم اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، قبائلی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے تاہم فورسز قبائلیوں کے مسائل پر بلاتفریق کام کررہی ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانیوں کا مستقبل باصلاحیت نوجوانوں سےوابستہ ہے اور پائیدارامن کی جانب پیش رفت کے لیے سماجی ترقی پہلا قدم ہے،اب وقت آگیا ہے سماجی اورمعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے جب کہ تعلیم اہم شعبہ جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔

دلچسپ!

آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد تو ایسا لگتا تھا کہ بس اپریشن کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ چیف کا تو الگ بیانیہ ہے۔ لگتا ہے کہ ان کو ادراک ہو گیا ہے کہ پچھلے دنوں بہت بڑی چول مار گئے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
فوج سدھر جائے ورنہ انجام دیکھ لے۔

پوری ویڈیو دیکھنے کی لائق ہے۔ وقتا فوقتاً دلائل سے چھترول۔
 
فرقان احمد

محفلین
فوج بھی ہماری اپنی ہے۔ پختون بہن بھائی بھی ہمارے اپنے ہیں۔ تاہم، اگر پختونوں پر ظلم ہو گا تو ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسی طرح، جو بھی مظلوم اقوام ہیں، ہمیں اُن کا ساتھ دینا چاہیے۔ حب الوطنی کے نام پر قوم کو مزید بے وقوف بنانا ترک کیا جائے۔ پی ٹی ایم دراصل صرف پشتونوں کی جماعت نہیں ہے؛ اور ان کی حب الوطنی کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھنا غلط ہے۔ اُن کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا ہی دانائی ہے۔
 
Top