پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

بلال

محفلین
اسلام آباد (17 مارچ ، 2010):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹر نیٹ پر اپنی سرکاری ویب سائیٹ کا آغازاردو میں بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز ، اسلام آباد میں منعقدکی گئی۔ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم کے مشیر برائے آئی ٹی ، سردار محمد لطیف کھوسہ نے کیا۔اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے ، ڈاکٹر محمد یٰسین ،ممبر(فنانس) پی ٹی اے، سید نصرالکریم غزنوی ، ممبر (ٹیکنیکل)پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر بھی موجود تھے۔
پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور خاکہ انگریزی ویب سائیٹ جیسا ہو گا اوراسی مواد کو آسان اردو میں ترجمہ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد در اصل ان انٹر نیٹ صارفین کو آن لائن معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے جو عمومی طور پر انٹرنیٹ کے استعمال اور انگریزی زبان سے کم واقفیت رکھتے ہیں۔ لیکن اب وہ صارفین بھی اس ویب سائیٹ کے ذریعے پی ٹی اے کی سرگرمیوں، فیصلوں، پالیسیوں، تحفظ صارفین ریگولیشنز اور کمپلینٹ مینیجمنٹ سسٹم سے متعلق آن لائن معلومات تک رسائی حاصل کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

مزید پڑھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر بلال۔ ابھی میں نے یہ خبر آپ کے بلاگ پر بھی پڑھی تھی۔ یہ سائٹ جملہ میں بنی ہوئی ہے، اور بظاہر یوزیبیلیٹی کے اعتبار سے اچھی سائٹ نظر آ رہی ہے۔ یو آر ایل اور سائٹ کے لے آؤٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سائٹ جملہ پر مبنی ہے۔ لیکن ابھی اس بات کا علم نہیں ہوا کہ اس میں باسم کا کیا گیا اردو ترجمہ استعمال کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
 

محمدعمر

محفلین
فی الحال تو اتنا شکر کرو انہیں اردو کا خیال تو آیا۔ کم از کم اب مجھ جیسا بندہ جسے انگریزی نہیں آتی کم از کم اردو میں شکایت تو کر سکے گا۔

زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو فانٹ استعمال کیا گیا ہے اس کی وجہ سے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اور صحیح سے نہیں لکھا جا رہا۔ میں نے اردو میں شکایت بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن مسئلہ وہی آ رہا تھا جو اوپر بیان کیا ہے۔ ورڈ میں ٹائپ کر کے ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کرنے پر بھی نتیجہ وہی رہا۔ بے فائدہ ہے، فانٹ کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے
 

بلال

محفلین
زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو فانٹ استعمال کیا گیا ہے اس کی وجہ سے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اور صحیح سے نہیں لکھا جا رہا۔ میں نے اردو میں شکایت بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن مسئلہ وہی آ رہا تھا جو اوپر بیان کیا ہے۔ ورڈ میں ٹائپ کر کے ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کرنے پر بھی نتیجہ وہی رہا۔ بے فائدہ ہے، فانٹ کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے

محمد عمر صاحب شاید یہ خبر آپ کے لئے خوشی کا باعث نہ ہو لیکن میرے لئے یہ خوشی کا باعث ضرور ہے کیونکہ کسی اہم سرکاری ادارے کا اس طرح اردو ویب سائیٹ کا اجراء ایک اچھی بات ہے۔
باقی رہی فونٹ کی تبدیلی کی تو جناب بے شک اس کی ضرورت ہو گی لیکن ذرا یہ بھی تو سوچیں جو بندہ بالکل انگریزی نہ پڑھ سکتا ہو اس کے لئے اس طرح کے فونٹ میں بھی یہ ویب سائیٹ کتنی اہمیت رکھتی ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ تو ابھی شروعات ہے ظاہر ہے کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور ہوں گی جو وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو سکیں گی۔ امید کی ایک کرن تو جاگی ہے کہ کم از کم سرکاری ادارے اپنی ویب سائیٹ کو اردو میں بھی پیش کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔
یاد رہے میرا پی ٹی اے کے ساتھ ایسا ہی تعلق ہے جیسا ایک عام پاکستانی کا ہو سکتا ہے۔
 
Top