ایڈوبی السٹریٹر CS or higher میں پی ڈی ایف فائل کے کسی بھی صفحے کو علیحدہ کر کے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے:
۱۔ السٹریٹر میں مطلوبہ پی ڈی ایف فائل کھولیں۔
۲۔ السٹریٹر ایک ڈائلاگ باکس میں اس پی ڈی ایف فائل کے تمام صفحات کے تھمب نیلز thumbnails اور پیج نمبرز ظاہر کرے گا۔ آپ مطلوبہ صفحے پر جا کر OK کر دیں۔ وہ صفحہ السٹریٹر میں کھل جائے گا۔ اگر اس صفحے میں ترمیم کے بعد اصل پی ڈی ایف فائل کے صفحات کے ساتھ ہی محفوظ کرنا ہے تو Save کمانڈ استعمال کریں۔ اور اگر اس صفحے کو پی ڈی فائل سے علیحدہ کرنا ہے تو Save As منتخب کریں۔
بد قسمتی سے السٹریٹر میں ایک وقت میں پی ڈی فائل کا ایک ہی صفحہ کھولا جا سکتا ہے ۔ InDesign اور Acrobat Professional کبھی استعمال نہیں کرے اس لئے ان کا مجھے علم نہیں۔ شاید کوئی اور رکن آپ کو بتا سکے۔