پی ڈی ایف فائل کا حجم کم کرنا

طارق راحیل

محفلین
السلام علیکم۔۔۔!!!
بھائی میرے پاس پی ڈی ایف فائلز ہیں ج2 78 میگا بائٹ تک کا حجم رکھتی ہیں،میں انہیں انٹرنیٹ پر اس ہی حالت میں محفوظ رکھنا چاہتا ہوں تو کافی وقت لگتا ہے ایک ہی فائل کو لوڈ کرنے میں
اس کا حجم کم کرنے کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟
آپ کی مدد درکار ہے۔
مدد کر سکیں گے؟
 
اسد

محفلین
پی ڈی ایف فائلوں میں کیا مواد ہے؟ ٹیکسٹ یا امیجز؟ اگر کوئی ایک فائل اپلوڈ کر کے اس کا لنک مہیا کر دیں تو آسانی ہو گی۔ کسی ایسی سائٹ پر اپلوڈ کریں جہاں لوگ‌ان نہ کرنا پڑے، مثلاً DropBox۔

اس کام کے لئے کمپیوٹر پر استعمال ہونے والی یوٹیلٹی چاہئیے۔ سمال پی ڈی ایف استعمال کرنے سے تو الٹا مزید وقت خرچ ہو گا، پہلے بڑے سائز کی پی ڈی ایف کو smallpdf.com پر اپلوڈ کرنا، پھر چھوٹی پی ڈی ایف کو ڈاؤنلوڈ کرنا اور آخر میں چھوٹی پی ڈی ایف کو اپلوڈ کرنا۔
 
آخری تدوین:
پی ڈی ایف ایڈیٹر ایک بہت اچھا سوفٹوئیر ہے اور فری بھی اسے آزماکر دیکھیں اسمیں بہت سارے آپشنس ہے اسے استعمال کرنے کے لئے آپ کے سسٹم میں جاوا انسٹال ہونا چاہئے
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم، یہ تمہارے پیغامات دو دو تین تین بار کیوں پوسٹ ہوتے ہیں؟
ان پیج فائل کا متن اکثر اس وجہ سے بڑھ جاتا ہے کہ کبھی ایک آدھ تصویر شامل کی جائے، اور اس کے بعد ڈلیٹ کی جائے تب بھی سائز میں کبھی کبھی فرق نہیں پڑتا۔ اس طرح ا ن پیج میں ہی محفوظ کرنا ہو، تو اس کا متن کاپی اور پیسٹ کر کے دوسری فائل بنا لیں۔ بہتر تو یہ ہو کہ نیا ان پیج ورژن 3 حاصل کر کے کاپی پیسٹ کر کے ورڈ ڈاکیومینٹ بنا لیں۔ خاص کر docx فارمیٹ یں
 
سب سے پہلی بات کہ آپ کی پی ڈی ایف امیجز سے بنی ہوئی ہیں۔ آپ کو تمام امیجز "Monochrome PNG" میں محفوظ کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایف۔
اس سے یہ ہوگا کہ 100 صفحات کی پی ڈی ایف 3 ایم بی پر آ جائے گی۔
 
عطاء رفیع

محفلین
آپ کے لیے الغزالی میں کچھ گزارشات پیش کی تھیں۔ آپ وہاں دیکھ لیں۔ قلتَ وقت کی بناء پر کچھ نہیں لکھ پارہا۔
 
عطاء رفیع

محفلین
سب سے پہلی بات کہ آپ کی پی ڈی ایف امیجز سے بنی ہوئی ہیں۔ آپ کو تمام امیجز "Monochrome PNG" میں محفوظ کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایف۔
اس سے یہ ہوگا کہ 100 صفحات کی پی ڈی ایف 3 ایم بی پر آ جائے گی۔
مونوکروم پی این جی پر سیو کیسے کریں گے؟
 
محمد اسلم

محفلین
عزیزم، یہ تمہارے پیغامات دو دو تین تین بار کیوں پوسٹ ہوتے ہیں؟
ان پیج فائل کا متن اکثر اس وجہ سے بڑھ جاتا ہے کہ کبھی ایک آدھ تصویر شامل کی جائے، اور اس کے بعد ڈلیٹ کی جائے تب بھی سائز میں کبھی کبھی فرق نہیں پڑتا۔ اس طرح ا ن پیج میں ہی محفوظ کرنا ہو، تو اس کا متن کاپی اور پیسٹ کر کے دوسری فائل بنا لیں۔ بہتر تو یہ ہو کہ نیا ان پیج ورژن 3 حاصل کر کے کاپی پیسٹ کر کے ورڈ ڈاکیومینٹ بنا لیں۔ خاص کر docx فارمیٹ یں
محترمی، آپ کی طرف سے جواب کیوں نہیں آتا ہے؟
آپ نے شاید محفل پر ہی بڑی سائز کی ورڈ اور ٹیکسٹ فائلس کے ایکسس کی آسانی کا کوئی نسخہ بتایا تھا،،، پھر سے بتائیں گے؟؟؟
 
Top