پی ڈی ایف فیکٹری سافٹ وئیر کا کمال

پی ڈی ایف فیکٹری ۔ایم ایس آفس۔فوٹو شاپ
وہ کام جو میں پہلے ان پیج 2000 سے لیتا تھا وہ بھی محدود فونٹس کے ساتھ۔ میں صرف وہی فونٹس استعمال کر سکتا تھا جو کہ ان پیج 2000 میں موجود تھے۔ لیکن اب میرے لیے یہ پابندی پی ڈی ایف فیکٹری نے ختم کر دی ہے۔ جو چاہوں اور جیسا چاہوں فونٹ استعمال کر سکتا ہوں۔ چاہے وہ علوی نستعلیق ہو۔یا جمیل نوری نستعلیق یا پھر جمیل نوری کشیدہ یا پھر القلم تحریری۔ کوئی سا بھی فونٹ ہو میرے اب استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اور یہ کمال ہے اس چھوٹے سے سافٹ وئیر کی وجہ سے ۔ اسی چھوٹے سے سافٹ وئیر کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔
میں پہلے جب ان پیج کی تحریر کو فوٹو شاپ میں منتقل کرتا تھا تو اس کے لیے میں اپنی فائل کو پہلے ای پی ایس فارمیٹ میں سیو کرتا پھر اسے فوٹو شاپ میں اوپن کر کے اس میں ردو و بدل کرتا۔ لیکن اس کی وہی قباہت تھی کہ میں صرف ان پیج کے اپنے مہیا کردہ فونٹس ہی کو استعمال کر سکتا تھا۔ اگر کوئی اضافی خوبصورت قسم کے فونٹ کو استعما کر نا چاہوں تو ایسا ممکن نہیں ہوتا تھا۔
میں کلک 2000 سافٹ وئیر کی فائلز کو سیو کرنے کے لیے پی ڈی ایف فیکٹری سافٹ وئیر استعمال کرتا تھا اچانک مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میں اس سافٹ وئیر کو مائیکرو سافٹ آفس کی فائلز کو سیو کرنے کے لیے استعمال کروں۔
پہلے میں نے اپنی پسند کے مختلف فونٹس اپنے سسٹم پر انسٹال کیے پھر انہیں ایم ایس آفس میں ٹیسٹ کیا۔ نتیجہ سوفیصد رہا۔ آپ یہاں اندازہ لگائیں کے میری خوشی انتہا کیا ہوگی۔ الحمد اللہ
میں مختلف قسم کے عنوانات لکھ کر انہیں میں ایم ایس آفس کے اندر رہتے ہوئے پی ڈی ایف فیکٹری کے ذریعے پی ڈی ایف فارمیٹ میں سیو کیا۔ پھر ان فائلز کو فوٹو شاپ میں کھول کر اپنی مرضی کا ردوبدل کر لیا۔
اور اب نتیجہ آپ کے سامنے:
پہلا ہیڈر
urduteacherforumheader-2.gif

دوسرا ہیڈر
urduteacherforumheader-3.gif

تیسرا ہیڈر
urduteacherforumheader-4.gif

چوتھا ہیڈر
urduteacherforumheader-6.gif

پانچواں ہیڈر
urduteacherforumheader-copy.jpg

چھٹا ہیڈر
urduteacherforumheader-5.gif
 

فہیم

لائبریرین
اپنی پوسٹ میں تصاویر کے لنک درست کرلیجئے تاکہ تصاویر دکھائی دے سکیں۔
 

اسد

محفلین
تصاویر کی لِنکنگ میں کچھ مسئلہ ہے، اس کے باوجود کہ لنکس درست ہیں۔
تصاویر یہ ہیں۔
allrgn.png
 
السلام علیکم
جزاک اللہ
ایم ایس آفس 2007 میں تو فری ایڈاونس انسٹال کرکے براہ راست pdf میں جو کچھ بھی ہے تصویر تحریر سب ایکپورٹ کرسکتے ہیں
 
پی ڈی ایف فیکٹری ۔ایم ایس آفس۔فوٹو شاپ
لیکن اب میرے لیے یہ پابندی پی ڈی ایف فیکٹری نے ختم کر دی ہے۔ -6.gif[/img]
پانچواں ہیڈر

السلام علیکم
جناب!
ُپی ڈی ایف فیکٹری سافٹ ویءر کہاں سے دستیاب ہو گا ڈاؤن لوڈ کیلیے ؟

شکریہ
 
Top