پی ڈی ایف میں کتاب کیسے بنائیں گئے ؟

Ukashah

محفلین
بھائیو ! مجھے پی ڈی ایف کتاب بنانی ہے ۔ اس کا کیا طریقہ ہے کیا کوئی اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہے ۔ ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کے سسٹم پر کوئی پی ڈی ایف پرنٹر ڈرائیور انسٹال ہوا ہوا ہے تو آ‌پ اس کے ذریعے پی ڈی ایف فائل جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشل کے ساتھ انسٹال ہونے والا ایکروبیٹ ڈسٹلر ہے۔ اگر آپ کے سسٹم پر ایکروبیٹ پروفیشنل انسٹال ہوا ہوا ہے تو آپ مائیکروسوفٹ ورڈ میں ڈاکومنٹ تیار کرکے اس کی پی ڈی ایف جنریٹ کر سکتے ہیں۔
 

Ukashah

محفلین
اور اگر میں سیکنر کے زریعے ایک کتاب سکین کر کے اس کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا چاہوں تو کیسے ہو گا ۔ میرے پاس ایڈوب ریڈر تو موجود ہے
 

رند

محفلین
اور اگر میں سیکنر کے زریعے ایک کتاب سکین کر کے اس کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا چاہوں تو کیسے ہو گا ۔ میرے پاس ایڈوب ریڈر تو موجود ہے
سکین شدہ صفحات ایمج فارمیٹ میں ہوتے ہیں ان کی پی ڈی ایف بک بنانے کے لئے آپ کو image to pdf converter سافٹ ویر کا استعمال کرنا ہوگا میں پہلے ایک ایسے ہی سافٹ ویر کا استعمال کیا کرتا تھا لیکن اس کا نام مجھ کو یاد نہیں آج کل میں ایڈوب فوٹو شاپ کے زریعے ایسا کرتا ہوں اس کی فائل مینو میں جائیں پر آٹومیٹک پہ کلک کریں پھر پی ڈی ایف کریشن پہ کلک کرکے آپ اپنے ایمجز کو پی ڈی ایف فائل یا بک میں کنورٹ کرسکتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
اور اگر میں سیکنر کے زریعے ایک کتاب سکین کر کے اس کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا چاہوں تو کیسے ہو گا ۔ میرے پاس ایڈوب ریڈر تو موجود ہے

ونڈوز ایکس پی میں آپ فولڈر کی پہلی فائل کو منتخب کر لیں۔ اب اسے پرنٹ کرنے کے لئے کہیں۔ جب پرنٹ کا مینیو کھلے تو وہ پوچھے گا کہ کیا ایک ہی تصویر؟ آپ تمام کو منتخب کر کے نیکسٹ کریں۔ جہاں‌پرنٹر کا ذکر آئے، وہاں پی ڈی ایف جنریٹر پروگرام کو منتخب کر لیں
 

Ukashah

محفلین
نبیل ،رند اور قیصرانی آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ قیصرانی آپ کا بتایا گیا طریقہ کافی آسان ہے ۔
 

سکون

محفلین
اچھا ہوا مجھے بھی یہ طریقہ آگیا مجھے بھی اس کی ضرورت تھی آپ سب دوستوں‌کا شکریہ
 
Top