پی ڈی ایف ٹو یونیکوڈ کنورٹر درکار ہے

السلام علیکم ورحمۃاللہ
امید ہے کہ احباب خیریت سے ہوں گے۔ آپ حضرات بالخصوص آئی ٹی ماہرین سے ایک مدد درکار ہے۔ مجھے اکثر اوقات پی ڈی ایف فائلوں سے کچھ کچھ صفحات یا مکمل پی ڈی ایف فائلیں یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دوسرے بہت سے احباب کو بھی پیش آتی ہوگی۔
میں اس کے لیے گوگل ڈاکس کی مدد لیتا ہوں۔ تجربہ یہ ہے کہ گوگل ڈاکس پی ڈی ایف کی بنسبت امیج کو بہتر کنورٹ کرتا ہے اس لیے:
1۔ پی ڈی ایف کو پہلے امیج میں کنورٹ کرنا پڑتا ہے۔
2۔ پھر امیجز ڈرائیو پر اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں۔
3۔ پھر ایک ایک کرکے امیجز کو اوپن ود گوگل ڈاکس (open with doce) کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ڈرائیو سے ایک ساتھ کئی امیجز گوگل ڈاکس میں اوپن نہیں ہوتیں۔
مجھے ایک چھوٹا سا ٹول درکار ہے جسے پی ڈی ایف فائل دی جائے تو وہ اسے ڈرائیو پر اپلوڈ کرکے بیک اینڈ پر مذکورہ بالا تمام کام کردے (اور اس دوران میں چائے وغیرہ پی لوں :):) )
محفل پر فلسفی بھائی اور شاید محمد عمر بھائی وغیرہ کچھ احباب نے ریختہ سے پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے والے سافٹ وئیر میں یہ سہولت شامل کی تھی کہ وہ ساتھ ہی اسے گوگل او سی آر کردیتا ہے۔ مجھے یہی سہولت اپنے پی سی میں موجود پی ڈی ایف بکس کے لیے درکار ہے۔ احباب ضرور ضرور اپنا کچھ قیمتی وقت اس کے لیے نکالیں۔ شکریہ

محمد عمر
ناصر محمود 313
سروش
 
جاسم محمد

محفلین

اس مقصد کیلئے یہ ٹول کئی بار شیئر کیا جا چکا ہے :)
image.png

json فائل بنانے کا طریقہ Activating Google Vision API.doc میں موجود ہے۔
ڈاؤنلوڈ
 
محمد عمر

لائبریرین
۔ پھر امیجز ڈرائیو پر اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں۔
3۔ پھر ایک ایک کرکے امیجز کو اوپن ود گوگل ڈاکس (open with doce) کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ڈرائیو سے ایک ساتھ کئی امیجز گوگل ڈاکس میں اوپن نہیں ہوتیں۔
اس کاآسان متبادل طریقہ یہ ہے کہ آپ پی ڈی ایف کو امیجز میں تبدیل کریں۔
امیجز کو Google Keep پرجا کر اپلوڈ کریں
چند لمحے انتظار کر لیں
اور پھر تین نقطوں پر کلک کر کےGrab Image Textپر کلک کریں ۔
تمام امیجز کا ٹیکسٹ فوری حاصل ہو جائے گا۔نہ گوگل ڈاکس کے لوڈ ہونے کا انتظار اور نہ ہی ہر امیج کے لیے نئے سرے سے پروسیس۔
 
آخری تدوین:

وصی اللہ

ٹیکسٹ تو حاصل ہو جاتا ہے لیکن گوگل ڈاکس اور گوگل کیپ کے نتائج کا بہت فرق ہے
 
اس کاآسان متبادل طریقہ یہ ہے کہ آپ پی ڈی ایف کو امیجز میں تبدیل کریں۔
امیجز کو Google Keep پرجا کر اپلوڈ کریں
چند لمحے انتظار کر لیں
اور پھر تین نقطوں پر کلک کر کےGrab Image Textپر کلک کریں ۔
تمام امیجز کا ٹیکسٹ فوری حاصل ہو جائے گا۔نہ گوگل ڈاکس کے لوڈ ہونے کا انتظار اور نہ ہی ہر امیج کے لیے نئے سرے سے پروسیس۔
یہ میرے لیے نئی بات ہے۔ چیک کرتا ہوں۔ بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

MindRoasterMirs

محفلین
اس کاآسان متبادل طریقہ یہ ہے کہ آپ پی ڈی ایف کو امیجز میں تبدیل کریں۔
امیجز کو Google Keep پرجا کر اپلوڈ کریں
چند لمحے انتظار کر لیں
اور پھر تین نقطوں پر کلک کر کےGrab Image Textپر کلک کریں ۔
تمام امیجز کا ٹیکسٹ فوری حاصل ہو جائے گا۔نہ گوگل ڈاکس کے لوڈ ہونے کا انتظار اور نہ ہی ہر امیج کے لیے نئے سرے سے پروسیس۔
ماشاء اللہ یہ طریقہ میرے لیے نیا ہے ۔ ابھی تجربہ نہیں کیا ابھی تجربہ کر کے مطلع کرتا ہوں کیا نتائج ہیں ان شاء اللہ جزاک اللہ خیرا
 
دوست

محفلین
یہ لنک ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا ہر بار وائرس کا میسج آ جاتا ہے۔ کہیں اور بھی اپلوڈ ہے؟
 
سروش

محفلین
اس مقصد کیلئے یہ ٹول کئی بار شیئر کیا جا چکا ہے :)
image.png

json فائل بنانے کا طریقہ Activating Google Vision API.doc میں موجود ہے۔
ڈاؤنلوڈ
مذکورہ بالا ٹول پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ نہیں کرتا!!
عبید انصاری
مندرجہ بالا لنک سے یہ ٹول ڈاؤنلوڈ کرلیں، یہ کرتا ہے۔ عربی/اردو/انگلش، کلاؤڈ وژن کی فراہم کرنا ہوگی۔
 
آخری تدوین:
Top