پی ڈی ایف کی ایڈیٹنگ میں جمیل نستعلیق کا مسئلہ

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک مسئلہ درپیش ہے پی ڈ ایف فارم میں نستعلیق فونٹ نہیں آتا باقی بہت سے فونٹ آتے ہیں لیکن مجھے صرف نستعلیق ہی چاہیئے۔ القلم تاج والا فونٹ آتا ہے لیکن اس کے بہت سارے الفاظ ٹیکسٹ بکس میں پورے نہیں آتے ۔القلم تاج فونٹ کے لفظوں کی بلندی کچھ زیادہ ہوتی ہے اگر کوئی میری بات سمجھ گیاہو اور مدد کرسکتا ہو تو پلیز ۔۔۔ ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر وہ فائل خفیہ یا ذاتی نہیں تو ادھر شیئر کر دیجئے۔ دیکھ کر بہتر رائے دی جا سکتی ہے۔ ویسے اگر فانٹ کو پی ڈی ایف میں ایمبیڈ کیا گیا ہے؟
 
FONT+PROBLEM.png
 
اسد

محفلین
یہ واضح نہیں ہو رہا کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔ عنوان میں آپ نے پی ڈی ایف کی ایڈیٹنگ کا ذکر کیا ہے اور تحریر میں آپ نے لکھا ہے کہ یہ پی ڈی ایف فورم ہے۔ اگر آپ فورم فِل کر رہے ہیں تو پھر آپ ٹائپ رائٹر ٹول کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ آپ کے پاس ایکروبیٹ پرو ہے تو آپ خود فورم میں تبدیلی کر لیں یا اگر یہ سادہ پی ڈی ایف ہے تو اسے فورم میں تبدیل کر لیں۔ کیا ایکروبیٹ میں کہیں بھی (کسی بھی ٹول میں) جمیل نستعلیق فونٹ کی اوپشن نظر نہیں آتی؟

جمیل نستعلیق ہی لازمی کیوں ہے، تاج نستعلیق استعمال کر کے اس کا فونٹ سائز چھوٹا کر لیں۔
 
میں ایک فارم فل کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ تصویر میں نے اپنی بات سمجھانے کے لئے بنائی ہے۔۔
تاج نستعلیق کے فونٹ کی ہائٹ زیادہ ہے ۔۔۔۔۔
 
اسد

محفلین
میں نے اڈوبی ریڈر انسٹال کر کے اس میں کمنٹ لکھنے کے لئے فونٹ تبدیل کرنا چاہا تو اس میں بھی جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق، علوی لاہوری نستعلیق اور نفیس ویب نسخ فونٹ لسٹ میں موجود نہیں ہیں، جبکہ القلم تاج نستعلیق، ایران نستعلیق، نفیس نستعلیق اور اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ لسٹ میں موجود ہیں۔ انگلش اڈوبی ریڈر کی وجہ سے ان فونٹس میں بھی مسئلہ ہے، یا ٹائپنگ کا یا رنڈرنگ کا۔ القلم تاج نستعلیق اور ایران نستعلیق میں 'ا ل ل ہ' ٹائپ کرنے پر اللہ کا ترسیمہ نہیں بنتا، جبکہ نفیس نستعلیق اور اردو ٹائپ سیٹنگ میں ی پچھلے حرف سے درست طور پر نہیں جڑتی۔ اور مسائل بھی ہوں گے، میں نے تو صرف تین الفاظ ٹائپ کیے تھے ان میں یہ مسئلے ظاہر ہوئے۔
ہو سکتا ہے کہ اردو درست طور پر استعمال کرنے کے لئے ایکروبیٹ کا مڈل ایسٹرن ورژن ضروری ہو۔

تاج نستعلیق کے فونٹ کی ہائٹ زیادہ ہے ۔۔۔ ۔۔
فونٹ کا سائز کم کریں گے تو اونچائی بھی کم ہو جائے گی۔
 
Top