چائنہ موبائل

AHsadiqi

محفلین
بھائی لوگو سلام علیکم
ہم نے غلطی کر لی ایک چائنا موبائل خرید لیا ڈبل سم والااب مشکل یہ آن پڑی کے کمپیوٹر کے ساتھ جب اٹیچ کرتے ہیں تو پہلے مائی کمپیوٹر میں یوایس دیوائس دکھاتا تھا اب کچھ بھی نہیں دکھاتا ہم نے سمجھا ونڈو کی مشکل ہوگی سو ونڈو دوبارہ کی لیکن نا شد آفس کے کمپیوٹر پر پہلے کام کرتا تھا وہاں بھی نہیں کرتا
اب بیٹھے ہیں سر پکڑکر کے اب یا تو اسکو توڑڈالیں یا کمبخت کو بیچ ڈالیں پہلا کام نہیں کرسکتے کہ ۵ہزار روپے لگے ہیں
اب بیچیں تو کس کو کون اس کمبخت کو خریدے گا
کوئی ہے جو ہماری مدد کرے
 

اسد

محفلین
کوئی بھی ایسا فرد جسے ڈبل سم فون کی ضرورت ہو اور وہ اسے کمپیوٹر سے کنیکٹ کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو اسے خرید سکتا ہے۔ اگر آپ اس کی قیمت کم رکھیں تو خریدنے والے مل سکتے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب من آپ اس کو گوگل کرو اور اس مسئلے پر قابو پا لو ۔ اب تو ایک سال کی وارنٹی بھی ملتی ہے ان کے ساتھ
 

فخرنوید

محفلین
براہ مہربانی یہ مراسلہ یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے مثلآ

آئی ٹی کے سوال و جواب
 
Top