چائے سے متعلق لطیفے، اشعار، اقتباسات وغیرہ

جاسمن

لائبریرین
تین دکھ دینے والے جملے
1۔ تمہارے لیے چائے بنانا بھول گئے۔
2۔ تمہاری چائے کوئی اور پی گیا۔
3۔ چائے کی پتی ختم ہو چکی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بعض لوگ ۔ ۔ ۔ بیڈ ٹی
(Bed tea) کے بھی عادی ہوتے ہیں ۔ ہماری ایک دوست پُر جوش پوری اپنی اصطلاح میں اِسے ویری بیڈ ٹی ( Very bad tea ) کہتی ہیں۔ اِن بیڈ (ٹی ) بعض کا بس چلے تو خوابوں میں بھی چائے کا شوق پُورا کریں۔ یعنی آنکھ کھُلنے سے پہلے ۔۔۔ ڈریم ٹی (Dream tea) ۔ جب ایسے لوگوں سے کہا جائے کہ جناب ! پہلے منہ تو دھو لیں ۔ تو کہتے ہیں ، ’’ شیر کبھی منہ نہیں دھوتے ۔‘‘ ہم کہتے ہیں ، شیرتو کیا؟ ۔۔۔ ہم بھی منہ نہیں دھوتے۔
پر صبح بُرش کرنے کے بعد سب سے پہلے چائے چاہیے ۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کو صبح اٹھتے ہی چائے پینے کی عادت تھی بیگم روزانہ صبح چائے کی پیالی ہاتھ میں لئے اسے اٹھاتی تو وہ آنکھیں کھول کر مسکراتے ہوئے بڑے پیار سے اس کے ہاتھ سے چائے کی پیالی لے لیتے ۔
ایک دن بیگم نے حسب معمول اسے جگایا تو اس نے آنکھیں کھولتے ہی ہاتھ مار کر چائے کی پیالی گرا دی اور چائے بیگم کے کپڑوں پر گر گئی۔ بیگم بڑی حیران ہوئی اس نے معصومیت سے وجہ دریافت کی۔ شوہر غصے کے عالم میں گرجتا ہوا بولا۔ ” میں بڑی خوشی سے انعامی بانڈکا چیک وصول کر رہا تھا کہ تم نے میرے ہاتھ میں چائے کی پیالی تھما دی، تم بھی عجیب عورت ہو۔ “
 
Top