انٹرویو چائے شمشاد بھائی کے ساتھ

شمشاد

لائبریرین
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
موڈ پر منحصر ہے لیکن کم ہی آف ہوتا ہے۔ ظاہر ہے حسبِ مرضی کام نہ ہونے پر ہی آف ہو گا۔
کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین کے تہوار
کون سا شاعر پسندہے ؟
شاعری کی الف بے بھی نہیں معلوم، پھر بھی اچھی شاعری پڑھنی اچھی لگتی ہے۔اور اس میں کئی ایک شعراء کے نام ہیں۔
مصنف کون سا پسندہے ؟
مشتاق احمد یوسفی، ممتاز مفتی، مستنصر حسین تارڑ، قدرت اللہ شہاب، اشفاق احمد، بانو قدسیہ، اور بھی کئی ایک ہیں۔
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
ایسی کوئی کتاب مجھے یاد نہیں۔
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
کرکٹ بڑے شوق سے دیکھتا ہوں۔
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
کوئی نہیں۔
پھول کون سا پسندہے ؟
موتیا اور رات کی رانی
رنگ کون سا پسندہے ؟
ہلکے رنگ پسند ہیں۔
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
کوئی نہیں۔
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
دفتر کی حد تک کیئر فل اس کے بعد پسندیدہ لباس قمیص شلوار
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
دنیا اور آخرت کی بھلائی نصیب ہو جائے۔
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
حصے بخرے کروں گا اور بہت سی خواہشیں جو پیسے کی کمی کی وجہ سے پوری نہ ہو سکیں، پوری کر لوں گا۔
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
مجھے عموماً غیرمعروف لوک گیت پسند ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟
(1)@محب علوی (2) کاشف اکرم وارثی (3) شہزاد وحید
ہائے اللہ جی آپ کو لڑکیوں سے ایسے سوال کرتے شرم نہیں آتی؟ (ان تینوں میں تنخواہ کس کی زیادہ ہے؟)
اگرآپ کا نام کا اعلان امریکہ کے نئے صد ر کے طورپرہوجائے تو ؟
تو فوری طور پر امریکہ کی جتنی بھی افواج امریکہ سے باہر ہیں سبکو واپس بلوا لوں گا۔
اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
مسرت شاہین کی بجائے ووٹ مجھے دینا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ سے ملنے اچانک [1673=USER] ابن سعید [USER/] آ جائیں تو آپ کا رد عمل کیا ہو گا؟
ہماری ملاقات گزشتہ دسمبر میں ہو چکی ہے۔

اگر آپ کو چائے میں چینی کی بجائے نمک ملا کر سونے کے کپ میں چائے پیش کی جائے تو کیا کریں گے؟
یہ تو چائے پیش کرنے والی پر منحصر ہے کہ کیا کروں گا۔
 
Top