انٹرویو چائے شہزاد وحید کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین

عثمان

محفلین
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
یہاں بھی کوئی ایک نہیں بہت سی ہیں۔ The Notebook, The Prestige, Saving Private Ryan, Titanic, Swades, Andaz Apna Apna۔ اور بھی ہیں۔

Titanic کے علاوہ ان میں سے The Prestige ہی دیکھ رکھی ہے۔ اور اختتام بہت ہی بونگا ہونے کی وجہ سے مزا کرکرا ہوگیا تھا۔ باقی فلمیں ابھی نہیں دیکھیں۔:)
ویسے آپ کی پسندیدہ فہرست میں اگر No Country For Old Man اور Schindler's List نہیں تو بقول میرے آپ کا کچھ ٹیئسٹ ہی نہیں۔ :mrgreen:
 
شہزاد وحید

محفلین
سوالات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

شہزاد وحید اگر آپ کو بزنس کرنے کا موقع ملے تو کونسا بزنس کریں گے ؟

ایک سے زیادہ بزنس کا نام لے سکتے ہیں ؟

ٹریڈنگ میں خاصا فائدہ دیکھا ہے میں نے۔ تو سب سے پہلے ٹریڈنگ میں ہاتھ پاؤں چلاؤں گا۔ ٹریڈ گارمنٹس کی بھی ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ ہمارا جو فیملی بزنس ہے یعنی لکڑی کا، پلائی وڈ کا، ہارڈ ویئر کا اس کے بارے میں بھی کچھ آئیڈیاز ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کتابوں والی اردو :laugh: بھائی کاپیوں والی اردو بھی ہے کیا ؟

میرا مطلب ہے کہ ایسی اردو کتابوں میں ہی ہوتی ہے مثال کے طور پر دو دوست راستے میں مل پڑے ایک نے کہا، آہا دوست کہاں تشریف لیئے جا رہے ہیں؟ دوسرا بولا، آہا دوست میری تشریف ہے میں جہاں مرضی لے جاؤں ویسے میں بازار سے کچھ اہم کتابوں کی خریداری کے ارادے سے نکلا ہوں۔ پھر پہلا بولتا ہے کہ، آہا دوست ہم دونوں کے ارادے مشترک ہیں کیوں نہ ہم راہی بن کر بازار تک کا سفر طے کیا جائے۔ ہاہاہا۔ ایسی اردو صرف کتابوں میں ملتی ہے۔ ہم لوگ تو جب اپنے دوستوں سے ملتے ہیں تو کچھ اور ہی انداز ہوتے ہیں۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
ایک سوال میں بھی داغ دیتا ہوں:)
سیر و تفریح کے لئے پاکستان میں آپ کو کون سے مقامات پسند ہیں اور بیرون ملک کونسے ؟

فی الحال میں نے جن علاقوں کی سیر کی قسم کھا رکھی ہیں ان میں گلگت، سکردو، دیو سائی، خنجراب، بروغل، کرمبر، وادی یار خون سر فہرست ہیں۔ اور بیرون ملک فی الحال جو علاقے مجھے اپنی پہنچ میں لگتے ہیں ان میں چاینہ، تھائی لینڈ، دبئی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی، روم، فرانس، سپین وغیرہ ذرا مہنگے سپاٹ ہیں لیکن امید پہ دنیا قائم ہے۔ :)
 
ٹریڈنگ میں خاصا فائدہ دیکھا ہے میں نے۔ تو سب سے پہلے ٹریڈنگ میں ہاتھ پاؤں چلاؤں گا۔ ٹریڈ گارمنٹس کی بھی ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ ہمارا جو فیملی بزنس ہے یعنی لکڑی کا، پلائی وڈ کا، ہارڈ ویئر کا اس کے بارے میں بھی کچھ آئیڈیاز ہیں۔

زبردست، تو ایسا کیا کریں ۔

جب تک بزنس شروع نہیں ہوتا۔ اس کی منصوبہ بندی یہاں بیٹھ کر کیا کریں ہو سکتا ہے کچھ اچھے آئیڈیاز مل جائیں یا ذہن میں اور عمدہ خیالات بھی آ جائیں۔

میرا اپنے بھی بہت ارادے بنتے رہتے ہیں ، چلو کم از کم بیٹھ کر یہاں تکنیکی منصوبہ بندی ہی سہی ۔ یہ بھی بہت اہم اور اکثر نظر انداز کر دی جانے والی شے ہوتی ہے۔

بزنس پلان ، مارکیٹنگ پلان اور نفع نقصان کا حساب کتاب۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Titanic کے علاوہ ان میں سے The Prestige ہی دیکھ رکھی ہے۔ اور اختتام بہت ہی بونگا ہونے کی وجہ سے مزا کرکرا ہوگیا تھا۔ باقی فلمیں ابھی نہیں دیکھیں۔:)
ویسے آپ کی پسندیدہ فہرست میں اگر No Country For Old Man اور Schindler's List نہیں تو بقول میرے آپ کا کچھ ٹیئسٹ ہی نہیں۔ :mrgreen:

ہاہاہا۔ "بقول میرے" ہاہاہا۔ نہیں نہیں سر میری کیا مجال۔ آپ کی بتائی دونوں فلمیں بہترین فلمیں ہیں۔ خاص طور پر Schindler's List کی فلم سازی کا معیار دیکھ کر تو میں واقعی متاثر ہوا تھا۔
 
عثمان

محفلین
زبردست، تو ایسا کیا کریں ۔

جب تک بزنس شروع نہیں ہوتا۔ اس کی منصوبہ بندی یہاں بیٹھ کر کیا کریں ہو سکتا ہے کچھ اچھے آئیڈیاز مل جائیں یا ذہن میں اور عمدہ خیالات بھی آ جائیں۔

میرا اپنے بھی بہت ارادے بنتے رہتے ہیں ، چلو کم از کم بیٹھ کر یہاں تکنیکی منصوبہ بندی ہی سہی ۔ یہ بھی بہت اہم اور اکثر نظر انداز کر دی جانے والی شے ہوتی ہے۔

بزنس پلان ، مارکیٹنگ پلان اور نفع نقصان کا حساب کتاب۔

بزنس پلاننگ سے شغل فرمانے والے احباب ڈریگنز ڈین سے رجوع کریں۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
شہزاد وحید ہوئے لاہور روانہ اور اپنی جاب ٹرینگ میں مصروف - یہ سلسلہ ان شاءاللہ نئے مہمان جناب محب علوی کے ساتھہ
کل ایک نئے دھاگے کی صورت میں شروع کیا جائے گا- آپ تمام احباب کی شرکت اور پسندیدگی کا شکریہ
 
Top