چائے !

سید فصیح احمد

لائبریرین
کچھ دوست بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔
" میں PTI کا حامی ہوں اور آپ؟ کیا کہا PMLN؟ جانے دیجئے صاحب چور ہیں سارے! کس کے بارے میرا خیال پوچھا؟ PPP؟ نہیں بھئی PPP کا ذکر ہی نہ کریں اُس کا وقت اب جلد نہیں آنے والا۔ قادری کون؟ وہ کینیڈیئن؟ "
اتنے میں چائے آ گئی۔ ٹرے میں بہت سے کپ تھے، ہر ایک پر جھنڈا بنا تھا ، لال و سبز ، تیر والا ، شیر والا ، ۳ رنگی پٹیوں والا اور کچھ کپوں پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بھی تھا۔ سب دوستوں نے اپنا اپنا کپ اٹھا لیا۔ ٹرے میں کچھ کپ باقی پڑے رہے جن پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بنا ہوا تھا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
میں باقی دوستوں کی آرأ آ جانے کے بعد اپنی بسات کے مطابق عرض درج کر دوں گا کہ میرے خیال میں کیا کرنا چاہیئے !
جزاکم اللہ خیرا !
 
arifkarim

معطل
متفق لیکن کیا کریں؟
اس قوم کو کبھی اسلام کے نام پر متحد کیا گیا تو کبھی جمہوریت کے نام پر تو کبھی عسکریت کے نام پر لیکن سب بے سود۔ میرا نہیں خیال کہ اس قوم کو اب متحد کرنے کیلئے ایک قومیت کے علاوہ کوئی پتہ باقی بچا ہے۔ اورجو پارٹی پورے پاکستان کو ایک قوم بنانا چاہتی ہے وہ صرف تحریک انصاف ہے۔ باقی سیاسی جماعتیں علاقائی یا صوبوں کے مفاد تک محدود ہیں۔
 
x boy

محفلین

سن لے جانا
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس قوم کو ڈائورسٹی سمجھنے اور اس کی عزت کرنے کی ضرورت ہے ایکدوسرے کو سمجھنے اور اختلافات کا احترام سیکھنے کی ضرورت ہے دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم فرقوں سے ہی نہیں نکل پائے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ دوست بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔
" میں PTI کا حامی ہوں اور آپ؟ کیا کہا PMLN؟ جانے دیجئے صاحب چور ہیں سارے! کس کے بارے میرا خیال پوچھا؟ PPP؟ نہیں بھئی PPP کا ذکر ہی نہ کریں اُس کا وقت اب جلد نہیں آنے والا۔ قادری کون؟ وہ کینیڈیئن؟ "
اتنے میں چائے آ گئی۔ ٹرے میں بہت سے کپ تھے، ہر ایک پر جھنڈا بنا تھا ، لال و سبز ، تیر والا ، شیر والا ، ۳ رنگی پٹیوں والا اور کچھ کپوں پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بھی تھا۔ سب دوستوں نے اپنا اپنا کپ اٹھا لیا۔ ٹرے میں کچھ کپ باقی پڑے رہے جن پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بنا ہوا تھا۔
یہ کپ کدھر بنتے ہیں؟ میں عرصہ سے ایک ڈیزائن بنوانا چاہ رہا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس قوم کو ڈائورسٹی سمجھنے اور اس کی عزت کرنے کی ضرورت ہے ایکدوسرے کو سمجھنے اور اختلافات کا احترام سیکھنے کی ضرورت ہے دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم فرقوں سے ہی نہیں نکل پائے
بات چائے کے کپ میں ہی رکھی جائے۔ اختلافِ رائے رکھنے والے بھی چائے نہیں چھوڑتے۔ یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں باقی دوستوں کی آرأ آ جانے کے بعد اپنی بسات کے مطابق عرض درج کر دوں گا کہ میرے خیال میں کیا کرنا چاہیئے !
جزاکم اللہ خیرا !
یعنی ابھی مزید بھی کچھ کہو گے آپ۔۔۔۔ یہ بسات ہے۔ میں پہلے اس کو پرات سمجھا۔ پھر سوچا پرات کے مطابق بھلا کون عرض کرتا ہے۔ :p
 
نایاب

لائبریرین
کچھ دوست بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔
" میں PTI کا حامی ہوں اور آپ؟ کیا کہا PMLN؟ جانے دیجئے صاحب چور ہیں سارے! کس کے بارے میرا خیال پوچھا؟ PPP؟ نہیں بھئی PPP کا ذکر ہی نہ کریں اُس کا وقت اب جلد نہیں آنے والا۔ قادری کون؟ وہ کینیڈیئن؟ "
اتنے میں چائے آ گئی۔ ٹرے میں بہت سے کپ تھے، ہر ایک پر جھنڈا بنا تھا ، لال و سبز ، تیر والا ، شیر والا ، ۳ رنگی پٹیوں والا اور کچھ کپوں پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بھی تھا۔ سب دوستوں نے اپنا اپنا کپ اٹھا لیا۔ ٹرے میں کچھ کپ باقی پڑے رہے جن پر سفید و سبز رنگ کا چاند ستارے والا جھنڈا بنا ہوا تھا۔
حسب حال عوام پاکستان اک اچھی " کچھ " سوچنے پر مجبور کرتی تحریر ۔،،
یہ " سفید و سبز چاند ستارے کے حامل کپ " تو وہ ہیں جو کہ کسی آئین و جمہوریت کے دائرے میں نہیں آتے ۔ بنا مرضی سو پیاز سو جوتے کھاتے ہیں ۔ یہ " سادگی بھرے کپ " کون کیونکر اٹھائے ۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جماعت کو لے کر چلنا اسے مانا اور ایک ہی وقت میں بہت سی جماعتوں کا مختلف منشور لے کر چلنا بُری بات تو نہیں!
لیکن جیسا صائمہ اپیا نے کہا " اس قوم کو ڈائورسٹی سمجھنے اور اس کی عزت کرنے کی ضرورت ہے ایک دوسرے کو سمجھنے اور اختلافات کا احترام سیکھنے کی ضرورت ہے دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم فرقوں سے ہی نہیں نکل پائے " ۔۔۔۔ آپ سب مجھے یہ بتائیں اگر عمران نہیں ہو گا ( میں اختلافات کے ساتھ اس کا حامی بھی ہوں مگر جمع و تفریق کے ساتھ اور اس کا ذکر اس لیئے کیا کہ وہ پرانا گھسا پٹا نظریہ جس پر قائد نے اپنی زندگی دی تھی اسے ردی ٹوکری سے نکال کر یوں عوام کو دیتے پچھلے بہتیرے سالوں سے کسی کو نہیں دیکھا ، ہمیں ہانکے جانے کی عادت ہو چکی ہے شاید!) ۔۔۔۔۔ جی تو میں کہہ رہا تھا اگر عمران یا کوئی اور نہیں ہو گا تو کیا ہم پھر سے اپنی اپنی کھونٹی کے پاس جا کھڑے ہوں گے کہ اب کوئی اور نیا آئے اور ہمیں ہانکتا پھرے؟ ہم کب نظریاتی وجود حاصل کریں گے؟ کب یہ سمجھیں گے کہ انسان کی ضرورت روٹی اور کپڑا کے علاوہ ایک شے اور بھی ہے جسے نظریہ کہتے ہیں؟ آپ سب کو لگتا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ( افسوس کہ ہم اسے بھی غلط استعمال کرتے ہیں یہ ترکیب یوں ہے " ترقی یافتہ اقوام " ) کی ترقی وہاں کی رولنگ پارٹی پر ہوتی ہے؟ نہیں جناب! فیصلہ عوام کا ہوتا ہے اور اسے حکمران مانتے ہوئے عملی جامہ پہناتے ہیں۔ اسی لیئے کیوں کہ ہم نظریاتی نہیں تو ہم پر حکمران بھی گدھے مسلط ہو رہے ہیں۔ گدھا برادری سے معذرت کہ شاید ان میں بھی ایک نظریہ پایا جاتا ہے جسے " ہٹ دھرم نظریہ بولتے ہیں " ہم تو ہٹ دھرم بھی نہیں ، نہ جانے کیا ہیں ہم لوگ؟؟ !!

اپنی بات کو ایک علامتی بیان پر ختم کرتا ہوں۔
اس طرف اور اس طرف ، دونوں جانب ہاتھوں میں کیچڑ ہے ۔۔۔۔ اور خوب اچھالا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔ نظریہ بیچارہ میدان کے عین وسط میں شرم کے مختصر سے ردی ٹکڑے سے سر ڈھانپے، گھٹنوں میں سر دبائے خوفزدہ ہوا بیٹھا ہے!
 
ابن رضا

لائبریرین
یعنی ابھی مزید بھی کچھ کہو گے آپ۔۔۔۔ یہ بسات ہے۔ میں پہلے اس کو پرات سمجھا۔ پھر سوچا پرات کے مطابق بھلا کون عرض کرتا ہے۔ :p
فصیح بھائی ایسی املا کی اغلاط اکثر و بے شمار کرتے رہتے ہیں مزید یہ کہ بسات کے لیے بساط کے اعلاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جیسے بصاط، بصات :p
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
عمران کون ہے کیا کرے گا مجھے علم نہیں ، لیکن میں عمران کو ایک عام آدمی سمجھتا ہوں جس کے ساتھ اور بہت سے عام آدمی مل کر ایک اچھی بات کہہ رہے ہیں۔ عمران نکل گیا تو باقی ان عام آدمیوں کو چاہیئے کہ اس نئے نظریہ پر زندہ رہیں، مردے نہ بن جائیں۔

مجھے تو حیرت ان لوگوں پر ہے جو ایسوں کے خلاف بغاوت کو جہالت اور تخریب کاری کا نام دیتے ہیں۔ کیا ایسے امن پسندوں کو تخریب کاری کی تعریف بھی معلوم ہے؟
صد افسوس !! مجھے لگتا تھا کہ ظلم سہنے کی ایک حد ہوتی ہے ! ۔۔۔۔ میرا وعدہ ہے آپ سب سے کہ میں عمران کے خلاف بھی یہی جذبہ قائم رکھوں گا اگر اس نے اپنے نظریہ سے بغاوت کی۔ مجھے نظریہ سے غرض ہے عمران سے نہیں!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
فصیح بھائی ایسی املا کی اغلاط اکثر و بے شمار کرتے رہتے ہیں مزید یہ کہ بسات کے لیے بساط کے اعلاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جیسے بصاط، بصات :p
املا میری نہ جانے کب درست ہو گی ، اور جب جذباتی بات لکھنی ہو تو املا کا دامن بالکل ہی چھوٹ جاتا ہے :(
 
Top